میاں صاحب اور ان کی بیٹی کو جیل بھیج دیاگیا، مرحومہ بیگم کلثوم صاحبہ کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا، کچھ لوگوں نے انتقال کے بعد بھی بیگم کلثوم صاحبہ کے کفن کا مذاق اڑایا۔۔۔اپنی باری آئی تو تین دن کی جیل بھی برداشت نہ کر سکے۔۔۔ نواز شریف کا صبر جیت گیا، یہ بزدل ہار گئے۔۔۔
آج جن حالات کا ARY کو سامنا ہے وہ انکے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔جھوٹ،بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی انکا ساتھ دینے سے قاصر ہے
جو اس وقت مصیبت میں ہیں اور مجھ سمیت کئی لوگوں کا مذاق اڑاتے رہے، جھوٹے الزامات لگاتے رہے اُن سے سخت اختلاف کے باوجود اُن کا تمسخر اُڑانے کا حامی نہیں۔ یہ سب دیکھ کر اللہ سے ڈرنا چاہیے۔