آئی جی ریلویز پولیس کے احکامات پر 40 سال پرانے ناجائز قابضین سے 40 ملین کی ریلوے اراضی واگزار
فیصل آباد: وفاقی وزیر براۓ ریلویز محمد حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ریلوے کی قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے سلسلے میں ریلوے ایسٹ کالونی فیصل آباد میں گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 40 سال سے زائد عرصے سے قائم 9 غیر قانونی رہائشی مکانات، جو پختہ تجاوزات کی صورت میں ریلوے اراضی پر موجود تھے، ریلویز پولیس، ریلوے انتظامیہ اور ریلوے مزدوروں کی مدد سے مسمار کر دیے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد ریلوے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانا ہے۔
شدید گرمی کے باوجود ریلویز پولیس کے افسران و جوانوں اور عملہ ریلوے نے بھرپور جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس پی ریلویز پولیس لاہور نے کی متعلقہ ریلوے حکام، ایس ایچ او فیصل آباد اور ایس ایچ او جڑانوالہ کی موجودگی میں آپریشن مکمل۔کیس گیا۔
انسدادِ تجاوزات آپریشن تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا یہ آپریشن 10 ارب مالیت کی ریلوے اراضی واگزاری کے ٹارگٹ حصول کے تسلسل کی ایک کڑی ہے اس آپریشن میں 40 ملین کی ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی
آئی جی ریلویز پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
پبلک ریلیشنز آفیسر، سی پی او، لاہور۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے سٹی پولیس آفیسر(CPO) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی وزارتِ ریلوے میں ملاقات۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عوامی خدمت کے فروغ، امن و امان کی صورتحال اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
@MHanif_Abbasi
عیدالاضحیٰ تعطیلات میں پاکستان ریلوے کی شاندار کارکردگی!
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوے نے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کی
پاکستان ریلوے — عوام کی خدمت، محفوظ سفر کی ضمانت۔
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs progress review meeting on projects of Pakistan Railways on 3 June, 2026.
@MHanif_Abbasi@PakrailPK@CMShehbaz@PakPMO
خانیوال پل حادثہ انکوائری مکمل، سابق ڈی ای این ملتان عابد رزاق اور سابق اے ای این خانیوال راجا یوسف ملازمت سے برخاست۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا دوٹوک مؤقف: عوامی جانوں کے نقصان پر کوئی رعایت نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں اصلاحات سے سفری سہولیات میں بہتری اور عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے قومی ترقی، بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
@MHanif_Abbasi@fkkundi
Federal Minister for Railways Muhammad Hanif Abbasi attended the Italian National Day celebrations as the Special Guest, joined by ambassadors, diplomats, federal ministers, and other distinguished guests, including U.S. Chargé d’Affaires Ms. Natalie A. Baker.
@MHanif_Abbasi@usembislamabad
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر علی انجم سید کی اہم ملاقات۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کی اپ لفٹنگ اور خوبصورتی کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو ایک منفرد شاہانہ اور تاریخی شناخت دی جائے گی جو پاکستان کے ثقافتی ورثے کی عکاس ہوگی، وزیر ریلوے۔ اسٹیشن کے اندر اور اطراف کے علاقوں کی جمالیاتی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، محمد حنیف عباسی۔ منصوبے میں پاکستان کی ثقافتی شناخت، قومی ورثے اور تاریخی روایات کو نمایاں کیا جائے گا، وزیر ریلوے۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے گردونواح سے بھی زیادہ خوبصورت اور پرکشش بنایا جائے گا، محمد حنیف عباسی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو ملک کا سب سے خوبصورت، جدید اور ثقافتی رنگوں سے مزین ریلوے اسٹیشن بنانے کا ہدف مقرر۔ اسٹیشن پر جدید طرز کا وسیع اور منظم پارکنگ ایریا قائم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، محمد حنیف عباسی۔
ریلوے اسٹیشن کے اطراف موجود مارکیٹ اور
دکانوں کی اپ گریڈیشن یکساں (Uniform) ماڈل کے تحت کی جائے گی تاکہ پورے علاقے کو ہم آہنگ اور خوبصورت شکل دی جا سکے، وزیر ریلوے۔ مارکیٹ ایریا کی تزئین و آرائش اور دکانوں کے فرنٹ ڈیزائن کو یکساں طرز پر استوار کیا جائے گا، محمد حنیف عباسی۔ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات، خوبصورت ماحول اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی اپ لفٹنگ سے شہر کے حسن، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ قومی ورثے اور تاریخی شناخت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا، وزیر ریلوے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جدید ترقی، تاریخی ورثے اور پاکستانی ثقافت کے حسین امتزاج کی علامت بنے گا، محمد حنیف عباسی۔
@MHanif_Abbasi
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن (Festa della Repubblica) کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں اٹلی کے ساتھ تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اطالوی قومی دن پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوستی، شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کی تجدید کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
محمد حنیف عباسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اٹلی اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں موجود وسیع مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے اطالوی قومی دن کے موقع پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات نہ صرف باہمی مفادات کے تحفظ بلکہ بین الاقوامی تعاون اور عالمی استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط، متحرک اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔
کراچی میں ریلوے اراضی واگزاری آپریشن کے بعد قانونی کارروائیاں تیز، دو مقدمات درج، 12 افراد گرفتار
کراچی: وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی جناب جمشید عالم کی خصوصی ہدایات پر ریلوے اراضی کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اولڈ کراچی سرکلر ریلوے (KCR) الائنمنٹ، دیہ دوزان، ڈاؤ ہسپتال (اوجھا کیمپس) کے قریب اور کنگ کلاسک اپارٹمنٹس کے عقب میں واقع تقریباً 2.72 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی، جس کی تخمینی مالیت 1 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد ہے، کامیاب آپریشن کے بعد مکمل طور پر پاکستان ریلویز کے قبضے میں آ چکی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مذکورہ اراضی پر قائم تمام غیر قانونی تعمیرات، بکنگ آفس، حدودی دیواریں، شیڈز اور دیگر پختہ و عارضی ڈھانچوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد اراضی کا مکمل کنٹرول پاکستان ریلویز نے سنبھال لیا ہے جبکہ مستقبل میں دوبارہ قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے اراضی پر "شیخانی اسکائی ٹاورز" کے نام سے ایک نجی منصوبے کی تشہیر اور بکنگ سرگرمیاں جاری تھیں، جبکہ زمین پاکستان ریلویز کی ملکیت تھی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کارروائی ایس پی پاکستان ریلویز کراچی محمد امین عالم، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ملک مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ محترمہ عظمیٰ مسعود صاحبہ کی نگرانی اور سپرویژن میں انجام دی گئی۔
آپریشن میں ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید ذوالفقار علی شاہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل، ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی، ایس ایچ او کینٹ اصغر علی بروہی اور دیگر متعلقہ افسران و عملے نے بھرپور حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق اس پورے آپریشن کی تیاری، فیلڈ کوآرڈی نیشن، ریکارڈ کی جانچ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور مختلف اداروں کے مابین رابطوں میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل اور ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی نے اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کارروائی کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اس معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایک مقدمہ ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ، سرکاری زمین میں مداخلت اور تجاوزات کے حوالے سے جبکہ دوسرا مقدمہ سرکاری کارروائی میں مزاحمت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے واضح کیا ہے کہ وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق قومی اثاثوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان ریلویز کی ایک ایک انچ زمین قومی امانت ہے اور اس کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
کراچی ڈویژن کی یہ کارروائی نہ صرف اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی بازیابی کا باعث بنی بلکہ اس نے یہ واضح پیغام بھی دیا ہے کہ قومی املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت کے ساتھ حرکت میں آ چکا ہے اور قومی اثاثوں پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا، ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے پر قومی قیادت، سائنس دانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو میاں محمد نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کے جواب میں چاغی کے پہاڑوں میں 6 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابلِ شکست دفاعی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت، وقار اور اسٹریٹیجک اہمیت اسی تاریخی فیصلے کی مرہونِ منت ہے۔
@MHanif_Abbasi
وفاقی وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر سیکرٹری ریلوے نے پشاور کے عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ "عوام ایکسپریس" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔
پشاور کی عوام کے لیے عید کا خوبصورت تحفہ!
وفاقی وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر سیکرٹری ریلوے نے پشاور کے عوام کے لیے جدید سہولویت سے اراستہ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ہیرو شاہد آفریدی بھی سیکرٹری ریلوے کے ہمراہ موجود تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر سیکرٹری ریلوے نے قومی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کے ہمراہ جدید سہولیات سے آراستہ عوام ایکسپریس کے ریک کا باقاعدہ دورہ کیا۔
دورے کے دوران ٹرین میں فراہم کی گئی جدید سفری سہولیات، مسافروں کے آرام، صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
@SAfridiOfficial@mazharkcl
وفاقی وزیر ریلوے کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
واقعہ بزدلانہ دہشت گردی، ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے
کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی
امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ
کوئٹہ میں شٹل ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں۔ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے ریلیف ٹرین اور ریسکیو ٹرک روانہ کر دیے گئے ہیں۔
بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں، مگر ایسے بزدلانہ حملے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشت گرد انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ متعلقہ انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے
Pakistan Railways strongly condemns the cowardly attack on the train in Quetta. Pakistan Railways is a vital link connecting people, businesses, and communities across the country, and this mission will continue despite such heinous acts. We stand with the families of the deceased and injured passengers in this difficult time.
Federal Minister for Railways held a detailed meeting with U.S. Ambassador to discuss Pakistan-U.S. relations and cooperation in the railway sector.
The U.S. Ambassador assured support for promoting foreign investment in Pakistan Railways and agreed to explore opportunities in railway infrastructure and modern technology.
Minister Railways stated that Pakistan Railways is introducing a Track Access Policy for global partners and invited American investors to participate in the sector.
Discussions focused on potential U.S. investment in locomotives, wagons, freight operations, and railway technology. Both sides also agreed to further expand the decades-long cooperation between Pakistan Railways and American company .
“254 American-built locomotives in Pakistan Railways are a shining example of bilateral cooperation,” said the Minister.
The Minister further highlighted Pakistan’s ongoing regional connectivity projects linking Uzbekistan, Kazakhstan, Nokundi, and Gwadar, aimed at boosting regional trade and connectivity across Central Asia.
@MHanif_Abbasi@usembislamabad