JUI Chief Maulana Fazlur Rehman and Jamaat-e-Islami Ameer Hafiz Naeem ur Rehman addressed a joint press conference after their meeting.
They stressed the importance of dialogue, wisdom, and peaceful solutions regarding the current situation in Azad Kashmir, calling on all stakeholders to avoid violence and work together for stability and justice.
کراچی سےبونیر لائےجانےوالی خاتون مرحومہ کی نعش کیساتھ لواحقین کوسندھ میرپور خاص میں ڈاکوؤں نےلوٹ لیااورساتھ معصوم یتیم بچی پرتشددبھی کیاہم اس پر پوری قوم کیطرف سےبھرپور احتجاج کرتےہیں اوراپنے منتخب ممران قومی وصوبائی اسمبلی سےاپیل کرتے ہیں کہ اپنی قومی حمیت وغیرت کیلئےآواز اٹھائے
جنابِ اسپیکر! آج قبائل سے کہا جا رہا ہے، آج قوموں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تم لشکر بناؤ، تم نکلو، تم لڑو۔ میرا پشتون ہو یا بلوچ، وہ مقامی ہے، اگر وہ مقامی لوگوں کے ساتھ جنگ لڑے گا تو ان کی دشمنی نسلوں تک جائے گی، کیا یہ قوم کی ذمہ داری ہے؟
یا پھر آپ کہیں کہ ہم پاکستان کے ہر شہری کو فوجی تربیت دیں گے تاکہ وہ جہاد کے جذبے سے سرشار بھی ہو اور اس کے لڑنے کی صلاحیت بھی اس کے اندر ہو۔ ہم نے تو پاکستان میں کسی کو چھوٹا سا پستول رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی، ہم تو چھری بھی نہیں رکھ سکتے، ہم تو بغیر لائسنس کے ایک بندوق بھی نہیں رکھ سکتے، اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔
آج ان حالات میں اگر میرے اوپر تین خودکش حملے ہوئے ہیں، میرے گھر پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کے اوپر حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کو گاڑیوں سے اتارنے کی کوشش کی گئی ہے، میری پارٹی کے سینئر لوگوں کے اوپر خودکش حملے ہوئے ہیں، ایک ایک حادثے میں پچیس پچیس اور تیس تیس لوگ شہید ہوئے ہیں، ان حالات سے ہم گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں تو ایک بندوق رکھنے کی بھی اجازت نہیں۔
ملبہ قوم پر ڈالنا، ملبہ لشکروں پر ڈالنا، یہ کون سی حکمتِ عملی ہے؟ فوج میں ہم کس لیے بھرتی ہوتے ہیں؟ ہم نے فوجی وردی کس لیے پہنی ہوئی ہے؟ ہم نے پیٹی کس لیے باندھی ہوئی ہے؟ اس لیے باندھی ہوئی ہے کہ جب جنگ کا وقت آئے تو پھر ہمارا یہ نوجوان جنگ لڑے ٹانک میں، میں جنگ لڑوں ڈیرہ اسماعیل خان میں، فتح اللہ خان جنگ لڑے ڈیرہ اسماعیل خان میں، اس لیے تو نہیں ہے۔
اور اپنے گھر کا یہ حال کہ ہارڈ اسٹیٹ، بس لڑنا ہے اور صرف لڑنا ہے، کوئی سر اٹھائے تو فنا کر دو۔ کشمیریوں کا تشدد کی طرف جانے کے ہم حق میں نہیں ہیں، لیکن ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو ذرا پڑھ لیجیے، کون سی اس کے اندر ایک ایسی بات ہے جس پر نگوشییٹ نہ کیا جا سکتا ہو، جس پر حکومت ان کے ساتھ بیٹھ نہ سکتی ہو، بات نہ کر سکتی ہو؟ ایک پوائنٹ بتایا جائے۔
جب ساری باتیں اس قابل ہیں کہ ہم اس پر گفتگو کریں اور بات چیت سے معاملات کو حل کریں تو پھر تشدد کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگوں کو بغاوت کی طرف لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ حالات ایک دن میں پیدا نہیں ہوئے، یہ ہماری اٹھہتر سال کے رویوں کے نتیجے میں آج لوگوں کے اندر یہ احساسات پیدا ہوئے ہیں۔
میرے علماء شہید ہو رہے ہیں، علماء اس لیے شہید ہو رہے ہیں کہ وہ جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کی سیاست کیوں کرتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#MaulanaInParliament
کوئٹہ خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کا دلخراش واقعہ انتہائی شرمناک،افسوسناک،اور قابل افسوس ہیں۔ حکومت وجوہات سامنے لائے۔اور ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
اللہ تعالٰی ڈاکٹر صاحبہ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔
نوشہرہ:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اکوڑہ خٹک آمد
مولانا فضل الرحمان نے مفتی سیف اللہ حقانی کی وفات پر ان کے صاحبزادے مولانا انور مسرور سے تعزیت کی
مولانا فضل الرحمان کی مفتی سیف اللہ حقانی کی خدمات کو خراج تحسین
مفتی سیف اللہ حقانی کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت اور فاتحہ خوانی
دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا انوار الحق ،نائب مہتمم مولانا راشد الحق حقانی ، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش سمیت دیگر بھی موجود
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
مولانا فضل الرحمان چار جون کو پشین میں تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
کانفرنس مدارس کے تحفظ، دینی آزادیوں اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی
مولانا فضل الرحمان پارٹی رہنماؤں اور سیاسی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے
کانفرنس سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے
کانفرنس میں شرکت کے لئے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں
کانفرنس میں شرکت کے لئے محمد اسلم غوری ، انجینئر ضیاء الرحمان اورعلامہ راشد سومرو کوئٹہ پہنچ گئے
مولانا صلاح الدین اور انجئینر عبدالرزاق عابد لاکھو کوئٹہ پہنچ گئے
کانفرنس کی تیاریاں مکمل ،صوبہ بھر سے کارکن شریک ہونگے
مدارس کا ملک کی نظریاتی، دینی اور تعلیمی خدمات میں کلیدی کردار ہے
بلوچستان حکومت کی جانب سے مدارس کے ساتھ روا سلوک قابل مذمت ہے
دینی مدارس کو ماضی میں بھی مختلف بیرونی دباؤ کے تحت مشکلات کا سامنا رہا ہے
مولانا فضل الرحمان امن وامان اور مہنگائی کی صورتحال پر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے
بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے
بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی بدامنی کا سب سے بڑا سبب ہے
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوام کے آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی امیر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی مدظلہ کی صدارت میں سکھر میں منعقد ہوا ۔
شرکاء اجلاس کو جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے امن عالم اجتماع 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
اجلاس میں سندھ بھر سے صوبائی مجلس عاملہ کے معزز اراکین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں جماعت کو از سرنو منظم کرنے کیلئے ڈویژنل اور تحصیل سطح تک قیادت کے دورے جلد شیڈول کئے جائیں گے ۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جےیوآئی سندھ
ڪارونجهر جي قدرتي وسيلن جي تحفظ جي تحريڪ هجي، سنڌ جي ورهاست وارين سازشن خلاف آواز بلند ڪرڻ جو معاملو هجي يا درياءِ سنڌ جي حقن جو ڪيس، جمعيت علماءِ اسلام هميشه عوامي خواهشن مطابق جرئتمندانه ۽ اصولي موقف اختيار ڪيو آهي.
@SoomroOfficial#TeamJUISindh
ڈیرہ اسماعیل خان:
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی
رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے بھانجے مفتی عامر محمود کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
تازہ ترین
الحمد للہ
مغوی بچی حورم جےیوآئی سربراہ سردار ابراہیم جتوئی، مولانا عبداللہ مہر ودیگر قبائلی رہنماؤں کی وساطت سے باضابطہ طور پر SSP شکارپور کے آفس میں سرکاری افسران کی موجودگی میں حوالہ ہوگئی ۔
شکریہ
برادرم مولاناراشدمحمود سومرو صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری جےیوآئی سندھ
کوئٹہ حادثہ افسوسناک ،دلخراش اور قابل مذمت ہے ۔
عید الاضحی کے موقع پر قوم کو سوگوار کردیا گیا ۔
وطن لہو لہو کردیا گیا ، قوم کب تک لاشیں اٹھاتی رہیگی ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں غائب ہیں ؟
سیکورٹی اداروں نے قوم کو کس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ؟
وطن عزیز میں انسان کی کوئی قیمت نہیں رہی ۔
واقعہ کی شدید مذمت ،انصار الاسلام اور پارٹی کارکنوں سے بھر پور تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔
کارکن مریضوں کو خون کے عطیات دیں ۔
اللہ کریم شہداؤں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے ۔
لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے غم میں شریک ہیں ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi Meets JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman; Detailed Discussion on Law & Order, National Situation, and Provincial Rights. 22 May 2026
#JUI#Maulana