@IqAwais اگر اسلام واقعی غلامی کو برقرار رکھنا چاہتا تھا تو قرآن نے غلام آزاد کرنے کو بار بار نیکی، کفارہ اور اجر کا ذریعہ کیوں بنایا جبکہ غلام بنانے کی ترغیب کہیں نہیں دی؟ (6)
@IqAwais غلامی کو اخلاقی طور پر غیر پسندیدہ بنانے غلام آزاد کرنے کو مسلسل دینی فضیلت قرار دینے اور اس ادارے کے تدریجی خاتمے کی سمت متعین کرنے کا نمایاں کریڈٹ اسلام کو حاصل ہے(5)
@IqAwais آپ موازنہ کس سے کر رہے ہیں؟
اگر 7ویں صدی کی تمام تہذیبوں سے تو پھر اسلام کے اصلاحی اقدامات بھی ساتھ دیکھیےاور اگر اکیسویں صدی کے انسانی حقوق سے تو پھر یہی معیار روم یونان برطانیہ فرانس پرتگال اسپین اور امریکہ پر بھی یکساں لاگو کیجیے جہاں غلامی صدیوں بعد قانونی ادارہ رہی (4)
@IqAwais جن تہذیبوں کو آج جدید اور مہذب کہا جاتا ہے انہی میں غلاموں کی عالمی تجارت صدیوں تک جاری رہی لاکھوں افریقی زنجیروں میں جکڑ کر براعظموں کے درمیان بیچا گیا امریکہ میں غلامی قانونی طور پر 1865 تک برقرار رہی جبکہ بعض خطوں میں جبری مشقت اور غلامی جیسی صورتیں 20ویں صدی تک موجود رہیں(۳)
@IqAwais سوال کہ اسلام نے اس موجودہ نظام کے ساتھ کیا کیا؟
•غلام بنانے کے ذرائع محدود کیے
•غلام آزاد کرنا نیکی اور کئی گناہوں کا کفارہ قرار دیا
•غلاموں کو انسانی وقار خوراک لباس اور حسن سلوک کے حقوق دیے
•انہیں آزاد ہونے کا قانونی حق دیا
•ان کی آزادی کو مسلسل فروغ دیا(۲)
@IqAwais اگر کسی نظریے پر تنقید کرنی ہے تو اس کا خیرمقدم ہے مگر 'گھٹیا' جیسے الفاظ دلیل کی جگہ نہیں لے سکتے
غلامی اسلام کی ایجاد نہیں اسلام سے پہلےغلامی تقریباً پوری دنیا کی معاشی جنگی اور قانونی حقیقت تھی روم فارس یونان ہندوستان افریقہ اور بعد میں یورپ و امریکہ سب میں غلامی موجود تھی(۱)
@soulat_pasha@fawadchaudhry جنرل ضیاء سے اختلافات کی وجہ
•اختیارات
•انتخابات
•اسلامائزیشن کی رفتار
•ریاستی کنٹرول
جیسے معاملات پر اختلافات پیدا ہوئے۔
یہ بھی متعدد تحقیقی ماخذ سے ثابت ہے
بلیو پرنٹ نہ ہونے کا دعویٰ بے بنیاد اور خلاف واقعہ ہے
صحافی کا اپنا مقام و مرتبہ اسکی واقعاتی رپورٹ سے واضح ہے
@soulat_pasha@fawadchaudhry پروفیسرخورشید نے
70 کی دہائی سے پہلے ہی
•اسلامی معاشیات و بینکاری
•اسلامی ریاست و دستور
•اسلامی منصوبہ بندی
پر درجنوں کتابیں اور تحقیقی مقالے لکھے تھے
اسی بنیاد پر انہیں کنگ فیصل ایوارڈ بھی ملا
لہٰذا یہ کہنا کہ "ان کے پاس کچھ بھی موجود نہیں تھا" تاریخی طور پر درست نہیں
@soulat_pasha@fawadchaudhry واحد ماخذ صحافی ضیا شاہد ہے
مخصوص عشائیے کا کوئی آزاد سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں
نہ جنرل ضیاء کی ڈائریوں میں
نہ جماعت کی دستاویزات میں
نہ پروفیسر خورشید کی خودنوشت میں
نہ میر تالپور کی کسی تحریر میں
لہٰذا یہ حصہ فی الحال ایک واحد عینی راوی ہےنہ کہ ثابت شدہ تاریخی حقیقت!
@RShahzaddk بڑا گھر اپنے ساتھ الائن ہونے والوں کے وعدے پورا کرنے پہ مجبور ہے انکا سٹیک بہت زیادہ ہے زرداری سے زیادہ نبض شناس کوئی نہیں انہیں بڑے گھر کی مجبوریوں کا احساس نہیں انکے اثرات و نتائج کی بنیاد پہ چال چلنا آتی ہے ورنہ کراچی جیسی تباہی تو کسی دور میں ایسی نہ ہوئی ہوگی
ترقی کے ڈھکوسلے
@KhSaad_Rafique جس پارٹی کی 2 دہائی سے سندھ کی حکومت اور صوبہ سمیت کراچی تباہی کے دھانے پہ
ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ ذمہ دار۔
اس سے بہتری کی توقع کس برتے پہ اور کس امید پہ؟؟؟
سوائے اتحادی جماعت ہونے کے پی پی ن لیگ بارے اور ن پی پی بارے اور عوام کا سوا ستیاناس۔ آئینی عہدے وصولنے کی یہ ہے کل سیاست ہے🖐️
@khalidmabbasi بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے
چار سال لگا دئیے مدح کرتے کرتے
حاصل وصول-رجوع
اب مگر شکنجہ قوم کی گردن پہ کسا جاچکا
دھمکی دھونس مار دو بند کردو
کوئی محکمہ عوامی اطلاع بھی دھمکی کے سوا نہیں دیتا
بائیکرز جن پہ ٹیکس نہیں لگتا بارہ سو ارب لیوی ٹیکس ادا کرچکے
کون آئین و قانون کا پابند بنے
@soulat_pasha اگر کوئی لبرل یا ملحد اسکرٹ شارٹس یا پھٹی ہوئی جینز پہننے کو ذاتی آزادی (Personal Choice) کہتا ہے لیکن مسلمان کے اپنی مرضی سے ٹخنوں کو ننگا رکھنے (سنت پر عمل کرنے) پر سیخ پا ہوتا ہے تو یہ اس کے اپنے ہی فلسفے کی نفی ہے یہ لبرل ازم نہیں بلکہ مذہبی فاشزم کا الٹ (Reverse Fascism) ہے
@soulat_pasha اگر لباس کا انتخاب اور ذاتی پسند ہر انسان کا بنیادی حق ہے تو کسی مسلمان کے اپنے لباس کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے پر آپ کی لبرل ازم اور 'انسانیت پسندی' کہاں غائب ہو جاتی ہے؟
@soulat_pasha ایسے جملوں کا ھدف کوئی اصلاح نہیں بلکہ احساس کمتری اور نفسیاتی دباؤ کے حربے سے عام مسلمان کو مجبور کرنا کہ وہ اپنے دین پر عمل کرتے ہوئے شرمندگی محسوس کرے تاکہ وہ آہستہ آہستہ اپنے تشخص سے دستبردار ہو جائے۔۔۔۔
@NidaAhm16105291 انسانیت پسندی (Humanism) کا لبادہ اوڑھ کر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات اور عبادات کا تمسخر اڑانا انسان دوستی نہیں بلکہ فاشزم اور تعصب ہے
@NidaAhm16105291 اگر آپ اسلام کو نہیں مانتے تو یہ آپ کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن اسلام کے دیے گئے خاندانی سماجی اور وراثتی قوانین کے ثمرات بھی سمیٹنا اور پھر اسی اسلام کو گالی بھی دینا فکری منافقت کی بدترین شکل ہے