میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں، اور ان کی بیٹی وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن 2021 میں میرے گھر سے انتخابی مہم کا آغاز کر کے مجھے جو عزت بخشی، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
ان شاء اللہ اس بار میں خود بطور امیدوار حلقہ کھاوڑہ سے میدان میں ہوں، اور پورے یقین، حوصلے اور عوامی طاقت کے ساتھ الیکشن لڑوں گا۔
ان شاء اللہ اس مرتبہ بھی قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز صاحبہ آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز میرے گھر، میرے حلقہ کھاوڑہ سے کریں گے۔
یہ صرف میرا نہیں، کھاوڑہ کے عوام کا اعزاز اور اعتماد ہے۔
@MaryamNSharif@NawazSharifMNS@CMShehbaz@RashidNasrulah
میاں محمد نواز شریف صاحب کا سیاسی سایہ ہمیشہ ہم پر قائم و دائم رہے۔ پاکستان ان کی مدبرانہ قیادت میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے۔ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر اور مسرت کا دن ہے، کیونکہ آج قائدِ پاکستان، عوام کے سچے رہنما میاں محمد نواز شریف کی پیدائش کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ قوم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو عظمت کی بلندیوں تک لے جائیں۔”
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif@CMShehbaz@RashidNasrulah
وویمن یونیورسٹی باغ کی راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی باہمت طالبہ نے اپنی جرات، حوصلے اور خوداعتمادی سے پوری تقریب کا رخ بدل دیا۔ اس کشمیری بیٹی کی غیرمعمولی ہمت نے وزیرِ اعظم پاکستان کے دل کو بھی چھو لیا، وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکے، اسٹیج سے خود اتر کر طالبہ کے پاس پہنچے اور شفقت بھرا ہاتھ اس کے سر پر رکھا۔ یہ لمحہ صرف ایک طالبہ کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ کشمیر کی بیٹیوں کی عظمت کا اعتراف تھا۔ اس منظر پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تمام شرکاءِ تقریب احترام اور فخر کے جذبات کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
@CMShehbaz@TararAttaullah@MaryamNSharif
میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی سیاست کے بجائے قومی مفاد اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ آج اگر پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو اس میں میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش قیادت کا کلیدی کردار ہے۔ چاہے قومی سلامتی کے معاملات ہوں، بھارت کے ساتھ جنگی حالات ہوں یا ملکی معیشت کی مضبوطی—ہر میدان میں میاں محمد نواز شریف کا نام جرات، تدبر اور کامیاب حکمتِ عملی کی علامت بن کر ابھرتا ہے۔
انہوں نے اس وطن سے وفا نبھانے کی ایسی تاریخ رقم کی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی قیادت بھی میاں محمد نواز شریف خود کریں گے، اور عوام کی بھرپور تائید سے تاریخی کامیابی حاصل کر کے ترقی کے سفر کو نئی رفتار دی جائے گی۔
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif@CMShehbaz@RashidNasrulah@SenPervaizRd
آج مورخہ 20 دسمبر کو مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ کے تاریخی جلسے میں شرکت کے موقع پر پارٹی کے غیور، نظریاتی اور بے خوف کارکنان کی جانب سے والہانہ، فقیدالمثال اور تاریخی استقبال اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ کھاوڑہ کی دھرتی آج بھی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔
ان شاء اللہ قائدِ پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور عوامی قائد محترمہ مریم نواز شریف کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور عوامِ کھاوڑہ کی آواز ہے کہ قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کھاوڑہ کی دھرتی سے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کا باقاعدہ، ولولہ انگیز اور تاریخی آغاز کریں، تاکہ یہ سرزمین ایک بار پھر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے نئے سفر کی گواہ بنے۔
@MaryamNSharif@NawazSharifMNS@CMShehbaz@RashidNasrulah
چوہدری غلام عباسؒ تحریکِ آزادی کشمیر کی تاریخ کی ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش شخصیت ہیں۔ انہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے جس عزم، بصیرت اور جرات کے ساتھ جدوجہد کی، وہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباسؒ نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت کرتے ہوئے کشمیری عوام کو سیاسی شعور دیا اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کو منظم بنیادوں پر آگے بڑھایا۔ ان کی دیانت داری، اصول پسندی اور قید و بند کی قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
راجہ محمد عبداقیوم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اپنے اسلاف کے نظریے کے مطابق عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کیپٹن صفدر ہری پور کو خیبرپختونخواہ کے بچے اور بچیوں کے لئے نوکریوں کا مرکز بنانے جارہے ہیں،یہ کام پی ٹی آئی کا تھا جو کیپٹن صفدر کررہے ہیں
@MaryamNSharif@CMShehbaz
برادرم شیرِ بھمبر، چوہدری طارق فاروق صاحب، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے یادگار ملاقات ہوئی۔ ان کا شائستہ، دلنشین اور دلکش انداز نہایت متاثر کن ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین
@tariqfarooq60
دہشت گردی کے خلاف اس طویل اور کٹھن جنگ میں پاکستان آرمی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کا دفاع کیا، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور قوم کو امن کی طرف گامزن کیا۔ ان شہداء کی قربانیاں بھی قوم کے لیے باعثِ فخر اور عزم و حوصلے کا سرچشمہ ہیں۔
@OfficialDGISPR
Today, we pay solemn tribute to the martyrs of the Army Public School Peshawar tragedy with the utmost respect and reverence. The innocent children, teachers, and staff whose sacrifice bound the entire nation in shared grief and unwavering resolve. Their martyrdom will forever remain an unforgettable chapter in Pakistan’s national history and collective consciousness.
This tragedy is not only a deep wound on our hearts but also a perpetual reminder that, in the fight against terrorism, we must remain united, vigilant, and resolute as a nation. The blood of our martyrs calls upon us to stand ready to make every sacrifice for the peace, stability, and secure future of our homeland and coming generations.
In this long and arduous war against terrorism, the Pakistan Army, security forces, and law enforcement agencies have rendered unparalleled sacrifices. Our brave soldiers laid down their lives in defense of the nation, played a decisive role in uprooting the scourge of terrorism, and guided the country toward peace. Their sacrifices remain a source of pride, strength, and inspiration for the entire nation.
The Pakistani nation stands united, strong, and unwavering today. We renew our pledge to continue the struggle until terrorism in all its forms is completely eradicated and to never forget the mission of our martyrs.
May Allah Almighty grant the martyrs of the APS tragedy and all other martyrs the highest ranks in Jannat-ul-Firdous, elevate their status, and bestow patience and strength upon their families. Ameen.
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، قائدِ پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ترقی پسند، عوام دوست اور ریاستی استحکام پر مبنی نظریے کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ قومی تعمیر، معاشی بحالی اور عوامی خدمت کا یہ سفر مضبوط قیادت اور واضح وژن کے تحت کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
@MaryamNSharif@CMShehbaz