This Quote Sharply Observes A Common Pattern Where People Dismiss Or Avoid Religious Individuals As Boring During Carefree Phases Of Life, Yet Deliberately Seek Them Out For Marriage When Prioritizing Stability, Values, And Long-Term Commitment.
An Arabic Proverb Says; “Keep Your House Clean Like You're Expecting Guests. Keep Your Heart Clean Like You're Expecting Death.” This Hits Deep, A Reminder We Often Forget.
توکل اور اپنے معاملات اللہ کے سپرد کرنے کی دعا
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۚ اِنَّ الل��ٰهَ بَصِيۡرٌ بِالۡعِبَاد
اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔
{سورۃ غافر۔ ۴۴}
تمہیں تمہاری جسمانی صحت اور جان کی سلامتی دھوکے میں نہ ڈال دے، کیونکہ عمر کی مدت بہت تھوڑی ہے اور جسم کا ہمیشہ تندرست رہنا ناممکن ہے۔
امام الماوردی رحمہ اللہ
الامثال والحکم (220)
"بدترین قول وہ ہے جو ملامت کا باعث بنے۔"
"بدترین فعل وہ ہے جو برائی اور بدنامی کھینچ لائے۔"
"بدترین فتویٰ وہ ہے جس میں حرام بھرا ہوا ہو۔"
"بدترین رائے وہ ہے جو اسلام کے خلاف ہو۔"
امام الماوردی رحمہ اللہ
الامثال والحکم (220)
اللہ تعالی کے عذاب سے پناہ کی دعا
اَللّٰهُمَّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ
اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے اُس ( قیامت کے ) دن بچا لینا جس دن تو اپنے بندوں کو ( مرنے کے بعد ) اُٹھائے گا۔
{سنن ابوداؤ ۔۵۰۴۵}
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا مانگا کرتے تھے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى*
اے اللہ میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ، پاکدامنی اور بے نیاز ہونے کا سوال کرتا ہوں
جامع ترمیزی ، جلد ٢ ، ١٤١٣-صحیح
"تدبرِ قرآن سے بڑھ کوئی دوسری شے نہیں؛ جو آدمی کیلئے دنیا و آخرت میں نافع تَر ہو، اور اُس کی نجات کیلئے کارگر ہو!
امام ابن القيم رحمه الله
(مدارج السالكين : 154/2)
امام معروف کرخی (رحمہ اللہ)
ابراہیم البکاء نے معروف کرخی سے عرض کی: "مجھے کوئی وصیت کیجیے؟"
آپ نے فرمایا:
"اللہ پر ایسا توکل (بھروسہ) کرو کہ تمہاری ہر شکایت کا مرکز صرف وہی ایک ذات ہو، کیونکہ لوگ نہ تمہیں کوئی ��فع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی نقصان دے سکتے ہیں۔"
شعب الایمان
1260
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ صَبُوْرًاوَّاجْعَلْنِيْ شَكُوْرًاوَّاجْعَلْنِيْ فِيْ عَيْنِيْ صَغِيرًا وَّفِيْ اَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيْرًا
اے اللہ!مجھے بہت صبر کرنے والا بنادیجیے اورمجھے بہت شکرکرنے والا بنادیجیےاورمجھے میری نظرمیں چھوٹااورلوگوں کی نظروں میں بڑا بنادیجیے۔
مجمع ال��وائد
قسم ہے انجیر اور زیتون کی،اور صحرائے سینا کے پہاڑ طور کی،اور اس امن و امان والے شہر کی،کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے،
﴿سورۃ التین ، ۱-۴﴾
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے، پس ہمیں معاف فرما۔
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"اگر تم دعا کر رہےہو اور تمہارے دل میں اپنی ضرورتوں کا ہجوم ہوجائے (کہ کیا مانگوں اور کیا چھوڑوں)،تو اپنی پوری دعا کو 'اللہ کےعفو و درگزر' پر منحصر کر دو؛