حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان ومہتمم جامعہ اشرفیہ لاھور کی وفات ملک وملت کا ایک بڑا سانحہ ہے ایسے بے لوث مخلص اور سراپا الفت شخصیات خال خال ہی ھوتی ہیں جنکی زندگی دین اور ملک وملت کی بے داغ خدمت کے لئے وقف ھو میرے لئے ذاتی طورپر بھی یہ صدمہ بہت بڑا ہے مجھے انکا ہم درس ہونے کا بھی شرف حاصل ہواہے اور انکی شفقتیں بھلائی نہیں جاسکتیں اللہ تعالی انہیں درجات عالیہ عطا فرمائیں اور انکے اھل خانہ اور جامعہ اشرفیہ کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماکر قدم قدم پر انکی دستگیری فرمائیں آمین
عید کے موقع پر چنددن کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی اچھی خبر ہے لیکن دعا یہ ہے کہ اس وقفے کو سنجیدگی اخلاص اور عدل وانصاف کے ساتھ تنازعے کا مستقل اور پائیدار حل نکالنے کے لئے استعمال کیا جائے دونوں طرف اخلاص اور اسلامی اصولوں کا پاس ھو تو یہ مسئلہ ناقابل حل نہیں ہے خداکرے کہ ان بنیادوں پر یہ جنگ بندی مستقل ھوجائے اور سالوں سے بےگناہ مسلمانوں کا جو خون بہا جاتا رہاہے اسکا باھمی اتفاق سے سد باب ھو سکے
ایران امریکہ کے درمیان جنگ بندی وقت کی سب سے بڑی اور اھم خبر ہے وزیراعظم شہباز شریف انکے نائب اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس انتہائی نازک موقع پر جو سفارتی کوششیں کیں وہ نہایت قابل مبارکباد اور ملک کے لئے فخرو اعزاز کی بات ھیں آخری دن ایران کا سعودی عرب پر حملہ بلاجواز تھا لیکن سعودی عرب نے اس پورے عرصے میں جس تحمل کا مظاھرہ کیا وہ اسکے ایثار کی دلیل ہے جسکے بغیر جنگ بندی ممکن نہ ھوتی
إعلانُ وقفِ إطلاقِ النار بين إيران وأمريكا أعظم وأبرز خبرٍ في هذه المرحلة الراهنة. وقد اضطلع رئيس الوزراء شهباز شريف، ومعه نائبُه إسحاق دار، والمشيرُ عاصم منير، بجهودٍ دبلوماسيةٍ حثيثةٍ في هذا الظرف البالغ الدقة، وهي جهودٌ حريّةٌ بالتنويه والإشادة، بل تُعَدُّ مبعثَ فخرٍ واعتزازٍ للبلاد.
وما وقع مؤخرا من هجوم إيران على المملكة العربية السعودية فقد كان بغير حقٍّ ، غير أنّ المملكة قد أبدت، طوال هذه الفترة، من الحِلم وضبط النفس، ما يشهد على كريمِ إيثارها ونُبل موقفها، الذي لولاه لما كان وقفُ إطلاقِ النار ممكنًا.
الحمدللہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کواللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی اسکی وجہ سے دنیا بھر میں ملک کا وقار غیر معمولی طورپر بلند ھوا اور کل جو مذاکرات ھونے والے ھیں انکی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی جو اپیل کی ہے وہ بروقت ہے سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کے ھاتھ میں ہے اس لئے ھم سب کو دعا میں مصروف رھنا چاھئے خاص طورپر جو حضرات كرسکیں وہ اس دعائے مسنون کااھتمام فرمائیں:
اللهم انصرنا ولا تنصر علینا وامکر لنا ولا تمکر علینا واھدنا ویسر الھدی لنا واحسن عاقبتنا فی الامور کلھا واجرنا من خزی الدنیا وعذاب الآخرة آمین
كل جمعه كى تقرير ميں بندے نے ایک ویڈیو کے حوالے سے جوبات کہی کہ اسرائیل اور انڈیا نے افغانستان کو مدد فراھم کرنے کامعاھدہ کیا ہے اسکے بارے میں معلوم ھواکہ وہ ویڈیو جعلی تھی مجھے افسوس ہے کہ مجھے اس ویڈیو کی وجہ سے مغالطہ ہوا اس پر استغفار کرتا ہوں میری پوری تقریر اب شائع ھورہی ہے اس سے یہ حصہ نکال دیاگیا ھے اور مزید وضاحت بھی کردی گئی ہے
شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد یوسف صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جنازہ میں شرکت
اللّٰہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین 🤲
طالب دعا : محمد یحییٰ سلارزئ
شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد یوسف صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جنازہ میں شرکت
اللّٰہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین 🤲
طالب دعا : محمد یحییٰ سلارزئ
شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد یوسف صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جنازہ میں شرکت
اللّٰہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین 🤲
طالب دعا : محمد یحییٰ سلارزئ
جمعیۃ علماء اسلام کے بے لوث اور مخلص رہنماء سابق رکن اسمبلی شیخ الحدیث قاری محمد یوسف صاحب کے انتقال کی خبر سے دلی افسردہ ہوں۔
مرحوم قاری صاحب رحمہ اللہ سادہ طرز زندگی ،قناعت پسند اور تکلفات سے دور اکابر کی نشانی تھے،آپ کی پوری زندگی قرآن وحدیث کےعلوم کی اشاعت ،خدمت اورتدریس کے لئے وقف رہی۔
مرحوم کی دینی،جماعتی،پارلیمانی،سیاسی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالٰی آپ کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
اہل خانہ،متعلقین،تلامذہ،کارکنان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
آج اپنے دارالعلوم کے ہردلعزیز استاذ حضرت مولانا حسین قاسم رحمہ اللہ تعالی کی نماز جنازہ پڑھنے اور اپنے ہاتھوں سے انہیں مٹی دیکر آخری منزل تک پہنچانے کا کٹھن فریضہ ادا کرتے ھوے اس مرد درویش کے اخلاص اور حسن عمل پر رشک کے جذبات امڈ رہے تھے نام ونمود اور دنیا طلبی سے دور رہکر بے نام خدمات انجام دینے والے انسانوں کی اصل قیمت اللہ تعالی کے پاس ہوتی ہے امید اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور وہ درجات عالیہ سے سرفراز ہوں اور انکے اھل وعیال اللہ تعالیٰ کی دستگیری کے سائے میں رہیں آمین
اگر قطر کو دو چار قطرے بھی غصہ آ گیا تو اسرائیل کا خیر نہیں مگر سوال یہ ہے کہ غصے پر عملدرآمد کیسے کرینگے؟ مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ قطر میں ہے جنہوں نے حفاظت کرنی تھی اسرائیل انکا بغل بچہ ہے
سبق: دفاع اپنا اپنا، کبھی کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کرنا
پاکستان کے عوام اور جمیعت علماء اسلام کی تمام قیادت و کارکنان،حماس کی قیادت پر دوحہ، قطر میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔یہ حملہ مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔یہ قیادت اس وقت جمع تھی تاکہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی پیشکش پر بات چیت کر سکے۔ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس حملے میں مغربی فضائیہ کے انٹیلی جنس اور ایندھن بھرنے والے طیارے استعمال کیے گئے۔
الحمدللہ، حماس کے رہنما خالد مشعل کے محفوظ رہنے کی اطلاعات ہیں، جنہوں نے دشمن کی قاتلانہ کوشش سے بچا لیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ حماس کی تمام قیادت ہمیشہ محفوظ و سلامت رہیں۔ اور یہ بات واضح ہے کہ ہم نے کبھی بھی اسلام کے لیے، اور امت مسلمہ کے اجتماعی و متحدہ نظریے کے حق میں ان کے جائز مقصد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے۔
ہم او آئی سی کی قیادت سے صریح مطالبہ کرتے ہیں کہ خالد مشعل اور حماس کی قیادت کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ فلسطین اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک کی قیادت کا حق ادا کر سکیں، جس کے لیے ہزاروں فلسطینیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
غزہ اور مغربی کنارے کے بہادر مجاہدین اب بھی قابض اسرائیلی دفاعی افواج کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، جو نہ تو شرم محسوس کرتے ہیں اور نہ ہی زمینی طور پر ان سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ یہ قابض افواج صرف اپنی فضائیہ کا سہارا لیتے ہیں، جو مغرب کی جانب سے فراہم اور مسلح کی گئی ہے، اور معصوم شہریوں،خواتین، بچوں اور بزرگوں پر بمباری کرتے ہیں۔
مہینوں سے غزہ کے عوام خوراک اور پانی کی فراہمی کی ناکہ بندی اور محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ مسلمان رہنماؤں کی خاموشی اور بے عملی کے سبب بھوک سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
ہم عالمی صمود فلوٹیلا کے بہادر کارکنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جو تیونیسیا میں جمع ہوئے ہیں اور 50 سے زائد جہازوں کا قافلہ قیادت کریں گے تاکہ محاصرے کو توڑ کر ضروری خوراک اور پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
گزشتہ شب اسرائیل نے انہیں بھی نشانہ بنایا، مرکزی جہاز پر ڈرون حملہ کر کے انہیں حوصلہ شکن بنانے کی کوشش کی، لیکن ہم ان کے حوصلے اور قربانیوں کو سراہتے ہیں، جو مسلم حکمرانوں کو ان کی مجرمانہ غفلت کا احساس دلانے کیلئے کافی ہے۔
اسی کے ساتھ، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف خوراک اور پانی کے محاصرے کو ختم کریں، جو ایک جنگی جرم ہے۔
ہم فلسطینیوں کے ساتھ پہلے کی طرح پوری قوت سے کھڑے ہیں، اور ہمارا عزم ہے کہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کو اسرائیل کے ناجائز اور غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا جائے گا۔ ہم کبھی بھی اپنے بھائیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ان شاء اللہ
قطر کے وزیر اعظم کا خطاب سن رہا تھا ، فرماتے ہیں: نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ خطے کاجغرافیہ بدل دیں گے تو کیا وہ خیلج کاجغرافیہ بھی بدلنا چاپہتے ہیں؟
اس بے بس اظہار معصومیت پر ہنسی بھی آئی اور دکھ بھی ہوا ۔ یعنی یہ ابھی تک سمجھ رہے ہیں کہ جغرافیہ صرف فلسطین کا بدلے گا اور قیامتیں صرف غزہ پر ٹوٹیں گی
ہر گز نہیں عا لی جاہ۔ بات غزہ تک نہیں رکلے گی ، یہ آگے مصر میں صحرائے سینا تک بھی آئے گی۔
جی ہاں یہ مغربی کنارے تک بھی جائے گی اور وہاں بھی نہیں رکے گی یہ آگے اردن کے مشرقی کنارے تک بھی جائے گی۔
پھر یہ اردن اور مصر تک بھی نہیں رکے گی یہ اطراف میں بھی پھیلے گی۔
یہ کوئی اندازہ یا اندیشہ نہیں ، یہ اسرائیل کی طے شدہ پالیسی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ مصر کے پاس تھا اسرائیل نے چھین لیا اور مشرقی یروشلم بشمول مسجد اقصی اردن کے پاس تھی جو اسرائیل نے چھین لی۔ اگر ماضی میں یہ سب ہو سکتا ہے تو آگے کیں نہیں ہو سکتا۔ ریت میں سر دینے سے بلائیں نہیں ٹلتیں۔
۔۔۔۔۔
آصف محمود
إنتهت التغطية…
حان وقت الراحه ياا أنس، كل ما كنا نقعد كنت تحكيلي قديش تعبت من الحمل الي فوق عاتقك، كنت حامل غزة وأهلها على كتافك وما تراجعت للحظة عن نقل معاناتهم للعالم
اليوم خلص ياا حبيبي إنت إرتحت بس أتعبتناا من بعدك 💔
نام ياا حبيبي ناام
ناام بدون قصف ولا تعب ولا مجازر ولا جوع ولا خوف
نام وارتااااااح لإنك بتستاهل الراحه
إدعولو دايماً يا جماعة
إدعوا لأنس ولباقي الشباب بالرحمة والمغفره
والله يلعنك يا اسرائيل
الٰہی انس الشریف اور ان کے رفقاء پر اور اہل فلسطین پر خصوصاً اور اہل اسلام پر عموماً رحم فرما شہداء کے اہل وعیال کے کرم کا معاملہ فرما اور اسرائیل اور ان کے ہمنواؤں کو تباہ وبرباد کردے آمین
#انس#محمدقریقع#غزہ تموت جوعا