آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے نہایت افسوسناک ہیں۔ اس گھناؤنے جرم کی جتنی مذمت کی جائے تھوڑی ہے۔ فوج مخالف نعروں سے دشمن ملک میں جشن منایا جارہا ہے۔ قوم کے خون پسینے سے بنے والی قومی اور نجی املاک کو شرپسندوں نے چند منٹوں میں جلا کے راکھ بنا دیا ہے
حکمران اور اپوزیشن اقتدار کی جنگ میں اندھے ہو چکے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے۔ خون خرابہ کسی صورت میں ملکی مفاد میں نہیں۔ تشدد کا راستہ نہ اپنایا جائے۔ پی ڈی ایم اور عمران خان ملک کے لیے برابر کے نقصان دہ ہیں