اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک ہو۔۔۔
ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں، اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیے
اللّہ تعالٰی آپ کی، ہماری اور تمام مسلمانوں کی تمام عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے اور سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
آمین یارب العالمین
#عيد_مبارك#EidMubarak
رمضان المبارک کی تیسویں (آخری) سحری اور جمعۃ الوداع مبارک ہو۔۔۔
الوداع اے ماہ رمضان الوداع
اللہ پاک ہمیں اگلے سال بھی اسی طرح رمضان المبارک کی برکات سے فیضیاب فرمائے۔
اللہ پاک ہمارے گناہ معاف فرمائے اور ہمارے روزے اور عبادات کو قبول فرمائے
(آمین ثم آمین)
سب کےلیے ڈھیروں دعائیں❤️
السلام علیکم
آپ سب احباب کو رمضان المبارک کی انتیسویں سحری مبارک ہو۔۔۔
الله کریم آپ پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھے. ایمان کی دولت میں اضافہ فرماۓ، خوش وخرم اور صحت مند رکهے. تمام پريشانيوں سےنجات دلائیں اور کسی کا بهی محتاج نہ کرے
آمین ثم آمین
#الوداع_رمضان#AlvidaRamadan
رمضان المبارک کی آٹھائیسویں سحری مبارک ہو
روزوں کی خوشی و برکت کے بس دو تین دن رہ گئے ہیں
اور ایسا لگتا ہے کہ اُتنا نہیں کر پائے جتنا کہ رمضان میں کرنا چاہیے تھا
اللہ ہماری ٹوٹی پھوٹی کوشش کو منظور فرمائے
اور ہمیں پھر سے اگلے سال یہ بابرکت مہینہ نصیب فرمائے
آمین
#رمضان
رمضان المبارک کی ستائیسویں سحری مُبارک ہو
بیشک اللّٰہ کریم نےہمیں ایک اور موقع دیاہے اللّٰہ کو راضی کرلیں نجانےپھر یہ بابرکت ماہ ہماری زندگی میں دوبارہ آۓ کہ نہ آۓ
دعا ہےکہ اللہ تعالٰی اپنی شان کریمی کےطفیل ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے اور ہمیں دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائے
آمین
رمضان المبارک کی چھبیسویں سحری مبارک ہو
آج کی شب ستائیسویں رات ہے
آج لیلۃ القدر بھی ہوسکتی ہے
ان قیمتی لمحات کوضائع مت کریں
عبادات (نوافل، قرآن، ذکر، دعاؤں) میں اپنا وقت لگائیں، کیا پتہ ہمیں اگلا رمضان دیکھنانصیب
بھی ہو کہ نا
اور لیلۃ القدر کوئی معمولی رات نہیں
#ليلة_القدر
اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ
رمضان المبارک کی پچیسویں سحری مبارک ہو۔۔۔
رب العزت ماہ صیام کی ان بابرکت ساعتوں کے طفیل ہماری تمام لغزشوں کو معاف فرمائے اور جن کے پیچھے دعا کرنے والا کوئی نہیں ان کے درجات بلند فرمائے، آمین یا رب العالمین
#رمضان#RamadanMubarak
اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ
رمضان المبارک کی چوبیسویں سحری مبارک ہو۔۔۔
یا اللہ ہمیں کسی پر بوجھ نہ بنانا اور نہ ہی کسی کا محتاج کرنا۔ ہمیشہ اپنے خزانے سے نوازنا۔ ہمیں لاچاری، مجبوری اور بےبسی سے ہمیشہ کے لیے بچانا، بے شک تُو ہی سب سے بہتر کرنے والا ہے، آمین
#رمضان_2026
السلام علیکم
رمضان المبارک کی تیئسویں سحری اور چوتھا جمعہ مبارک ہو
اللہ سے دعا کیاکرو
یہ دعائیں ہی ہوتی ہیں جو لاکھوں مصیبتوں کو آپ تک آنےسے روک دیاکرتیں ہیں
یا اللہ پاک ماہ رمضان میں ہم سبکی جائز دعاؤں کو قبول و منظور فرما اور ہم سبکی پریشانیوں کو دورفرما
آمین
#رمضان_كريم
ماہ رمضان کی بائیسویں سحری مبارک ہو
جن کی زندگیوں اور رویوں میں ماہِ رمضان میں بھی کوئی
تبدیلی نہیں آتی، اُنہیں جان لیناچاهیئےکہ ان کی رُوح کا مَرض گہرا اور تشویشناک ہےیا الله ہم سب کے گناہ معاف فرما، یاالله ہم سب کے روزوں کوقبول فرما
آمین یا رب العالمین
#رمضان#Ramadan
السلام علیکم
رمضان المبارک کی اکیسویں سحری
اور تیسرہ عشرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
اور جان لو کہ "رب" آنکھوں کی روشنی سے نہیں
دل کے نور سے نظر آتا ہے، ضرورت اپنے اندر کے جہاں کوروشن کرنے کی ہے
پروردگار ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے
آمین
#رمضان_كريم#RamadanMubarak
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ رب العالمین
رمضان المبارک کی بیسویں اور عشرہ مغفرت کی آخری سحری مبارک ہو
ربِ کائنات ہم سب کی مغفرت فرمائے ہم سب کے گناہوں کو درگزر فرمائیں
آمین ثم آمین
کل سے رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبـح بخیـــر زنـدگـی
رمضان المبارک کی انیسویں سحری مبارک ہو۔۔۔
سجدوں سے تعلق بنائے رکھو
اللہ پاک ناراض ہو کر رزق نہیں چھینتا
سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے
اور یہی سب سے بڑا خسارہ ہے
اللہ پاک ہمیں ہر حال میں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمینس
اسلام علیکم
ماہ رمضان کی اٹھارویں سحری مبارک ہو۔۔۔
اے مالک کائنات! جو تو نے دیا وہ نعمت اور جو تو نے نہیں دیا وہ تیری حکمت اور جو تو نے دے کر لے لیا وہ تیرا امتحان
اے اللہ ! ہمیں ہر حال میں شُکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما
آمین
#RamadanKareem
رمضان المبارک کی سترھویں سحری مبارک ہو
17رمضان کفر واسلام کی پہلی جنگ #خاتم_النبیین_محمدﷺ کی قیادت میں 313 صحابہ اکرام رضوان اللہ 1000 سے زائید مسلح کفار کے لشکر کو شکست فاش دی
اسی مبارک دن کی برکتوں سے اللہ پاک تمام امت مسلمہ کو فیضاب کرے
آمین
#ٹیم_البدر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
رمضان المبارک کی سولہویں سحری اور تیسرا جمعہ مبارک ہو۔۔۔
یا الٰہی جتنے بھی کلمہ گو دنیا سے جا چکے ہیں سب کی بخشش و مغفرت فرما
آمین
درود شریف کی کثرت کیجیے گا
#رمضان_كريم
#رمضان المبارک کی پندرہویں سحری مبارک ہو
اے اللہ ہمیں اس وقت اپنےپاس بلانا جب تو ہم سے راضی ہو، جب تو ہمارےتمام گناہ معاف کر چکا ہو
اے اللہ قیامت والےدن بھی ہمارےپردے رکھ لینا
ہمیں شرمندہ ہونے سےبچالینا
درست سمت کی طرف ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں درست راستےپر استقامت عطافرما
اَلسَلامُ عَلَيْكُم
رمضان المبارک کی چودہویں سحری مبارک ہو۔۔۔
ابھی وقت ہے۔ سانس چل رہی ہیں، توبہ سنی جا رہی ہے، نیک اعمال ہو سکتے، گناہ چھوڑے جا سکتے۔ اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے، اعمال نامے اور توبہ کے دروازے بند ہو جائیں اپنے اللّٰہ کو راضی کر لیں
#رمضان_كريم