معروف شیعہ رہنمامرحوم حیدرعلی مرزاکےفرزندامیرعباس مرزانےاپنےبیٹے شجاع عباس مرزا کے ہمراہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سنیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں سنیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے
لاہور: علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ اسلام پورہ میں مرحوم سید حسن رضا نقوی مرحوم کی رہائش گاہ پر آمد اور لواحقین سے ملاقات، ملاقات میں مرحوم کے بھائی سید علی رضا نقوی اور مرحوم کے فرزند ارجمند سید دانیال نقوی سے اظار توزیت کی
لاہور
حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب
کا شالامار ٹائون میں یوم علیؑکی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب
عمران خان کا خدا پر ایمان اور توکل بہت قوی ہے، میڈیا پر کشمیر پر قابض اور گجرات کے مسلمانوں کا قاتل مودی اور فلسطینی مظلوم عوام کا قاتل اسلام اور مسلمانوں کا دشمن نتن یاہو کا نام میڈیا پر لیا جا سکتا ہے لیکن وطن کے بیٹے اور ہیرو عمران خان کا نام کیوں نہیں لیا جا سکتا؟ عورتوں کی توہین کرنا، گھروں میں گھسنا اور انسانی حقوق کی پامالی کہاں کا انصاف ہے، کوئی بھی طاقت اپنی عوام سے نہیں جیت سکتی، آئین وقانون پر عمل کرنا ہمارے اوپر قانوناً اور شرعاً واجب ہے اور جو آئین وقانون کی شکنی کرے گا ہم اس کے ہمیشہ مخالف ہونگے۔
(سکردو میں جلسہ عام سے خطاب)
@ImranKhanPTI
یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے می298سے زائد پاکستانیوں کی جان بحق ہونے پر اظہار افسوس اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
موجودہ ملکی معاشی بحرانی صورت حال کے پیش نظر گذشتہ ایک برس میں کئی لاکھ پاکستانی بالخصوص بے روزگار جوان حصول روز گار اور بہتر وروشن مستقبل کی تلاش میں قانونی و غیر قانونی طریقوں سے مغربی ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہماری نااہل اور نالائق حکومت کے پاس اپنے غیر آئینی اقتدار کو طول دینے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کرنے کیلئے تو فرصت ہے لیکن قوم کے بے روز گار جوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے کوئی پلان موجود نہیں۔
پی ڈی ایم کی فاشسٹ حکومت نے جہاں سیاسی مخالفین کے خلاف تاریخ کی بدترین انتقامی سیاست کا آغاز کررکھا ہے وہیں غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔ غربت اوربے روزگاری نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے ۔ قابل ،پڑھے لکھے اور اسکل ورکرز وطن عزیزمیں اپنا تاریک معاشی مستقبل دیکھتے ہوئے یہاںسے نکل جانے میں ہی عافیت سمجھ رہے ہیں، اسی خواب کی تکمیل کیلئے ہزاروں شہری زمینی اور بحری پرخطر راستوں پر اپنے جانوں کو تھیلی پر رکھ کر مختلف مغربی ممالک کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ آئے دن گہرے کھلے سمندروں میں حادثات کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کا خون ہمارے ظالم ، کرپٹ اور ناہل حکمرانوں کی گردن پر ہے۔
سکردو۔چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ دو روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج مقامی علمائے کرام عمائدین سے ملاقات کرینگے،اتوار کے روز یادگار شہداء پر تکریم شہداء کے اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔
معاشی کشتی سخت طوفان کی زد میں ہے، اس بھنور سے نکالنے کا واحد راستہ بروقت اور شفاف الیکشنز ہیں، ملک وقوم کی بہتری آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری میں ہے، آئین کے تقدس کی پامالی بند کرنا ہو گی، عدل کا تقاضا ہے کہ کمزور اور طاقتور کے لیے قانون کا اطلاق مساوی ہو،حکومت اپنی غلط معاشی پالیسیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکی، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا، افراط زر کی یہی صورتحال رہی تو ملکی معیشت سالہاسال بہتر نہیں ہو سکے گی، معاشی استحکام کی باتیں کرنے والے حکمران صرف مزدور کی بتیس ہزار ماہانہ اجرت والی پالیسی پر عمل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
وطن عزیز کا قیمتی ترین سرمایہ پڑھے لکھے اور پروفیشنلز جوان ہوتے ہیں، جو لاکھوں کی تعداد میں ملک چھوڑ رہے ہیں، معاشی صورتحال میں بہتری کے امکانات معدوم ہو چکے، اندرونی و بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے سے کترا رہے ہیں، مینوفیکچرنگ اشیاء اور پیٹرولیم مصنوعات کی مختلف کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں، دیگر معاشی ماہرین سمیت حکومت کے اپنے لوگ بھی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے، انکو سوائے اپنے اقتدار کو طول دینے کے سوا اور کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔
آزاد کشمیر۔مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل مجاہد عالم دین علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی نماز جنازہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں مظفرآباد میں ادا کی گئی
جہاد اسلامی اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی اصلی کنجی مل گئی ہے۔ #غرب_اردن میں مزاحمتی تنظیموں کی روز افزوں قوت صیہونی دشمن کو گھٹنوں پر لانے کا کلیدی راستہ ہے جس پر آگے بڑھنے کا عمل جاری رہنا چاہئے۔
سمندری طوفان بپر جوئے کی تباہی سے بچاؤ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات سے ہو گا،1999ء کے سمندری طوفان نے بھی پاکستان کے کوسٹل ایریاز کو شدید نقصان پہنچایا تھا، جس میں تقریباً دو سو افراد کی جانیں چلی گئی تھیں اور درجنوں لاپتہ ہو گئے، اس طوفان کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ علاقوں کو خالی کیا جائے، سندھ کے لوگ پہلے ہی سیلاب کی تباہی سے سخت نقصان اٹھا چکے ہیں، مزید نالائقیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون○
علامہ سید تصور حسین جوادی کی رحلت پر دل نہایت رنجیدہ ہے،ہمارے بہترین ساتھیوں میں سے تھے پروردگار مجاہد و مبارز عالم بزرگوار کو اپنے بندگان خاص کے ساتھ محشور فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے،
مرحوم کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،مشکل وقت میں ملک و ملت کی خاطر قیام کیا اور اس پرخطر راستے پر چلتے ہوئے دہشتگردوں کا نشانہ بھی بنے لیکن حوصلے اور دلیری کے ساتھ استقامت کی دیوار بن کر ڈٹے رہے۔ خداوند متعال سید بزرگوار کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور جوار محمد و آل محمد علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الہی آمین
وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم اس وقت اسلام آباد ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے آپ کے ہمت اور جزبے کو سلام،آپ بغیر کسی خوف کے شیلنگ، آنسو گیس ہر رکاوٹ کا سامنا کرتے ہوۓ کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔
#LongMarch#حقیقی_آزادی_مارچ#ImranKhan
احتجاج احتجاج احتجاج
بمقام پریس کلب لاہور
آج شام 4:30 بجے
ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف اور آزاد خارجہ پالیسی کے حق میں۔
آپ سے شرکت کی گزارش ہے
منجانب
مجلس وحدت مسلمین لاہور
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن
امامیہ آرگنائزیشن لاہور
فرمان معصوم علیہ السلام:
"جو ہمارے آخری فرزند عج کے انتظار و معرفت ایک لمحہ غافل ہے، وہ ہمارا شیعہ نہیں ہے"۔
(عرفان امامت، صفحہ٧٥)
#JerusalemWaitingforKhyber