یہ اپنے آپ سے کیسا گلہ ہوا ہے مجھے
میں بچ رہا ہوں محبت سے ! کیا ہوا ہے مجھے ؟
سمجھ رہا تھا میں اپنا خیال رکھ لوں گا
کسی نے میرے حوالے کیا ہوا ہے مجھے
میں جس سے ملتا تھا پورے وجود سے
اُسی کے غم نے تو ادھا کیا ہوا ہے مجھے !!!
کبھی کبھی زندگی کہ طوفان ہمیں زمین پہ دےمارتےہیں شاخیں ٹوٹتی ہیں جڑیں ہل جاتی ہیں
ایسےوقت میں یادرکھو نمو بس کونپلوں کانام نہیں یہ ہر اس لمحےکی کہانی ہےجب ہم ٹوٹ کربھی اندر سےکچھ نیا اُگا لیتےہیں
خواب جب مٹی سےلپٹ جائیں اورپھربھی آنکھوں میں ہرےرہیں توجان لو
یہی نموہے
#قومی_زبان
اورکچھ دیر میں جب پھرمرے تنہا دل کو
فکر آ لے گی کہ تنہائی کاکیا چارہ کرے
درد آئےگا دبےپاؤں لیےسرخ چراغ
وہ جواک درد دھڑکتا ہےکہیں دل سےپرے
دل سے پھرہوگی مری بات کہ اے دل
یہ جو محبوب بناہے تری تنہائی کا
یہ تو مہماں ہے گھڑی بھرکا چلاجائےگا
اس سےکب تیری مصیبت کامداوا ہوگا
#قومی_زبان
آنکھ سے اشک گرا ہے سو میاں ! ہاتھ اٹھا
تارہ ٹوٹے پہ جو کی جائے دعا ، لگتی ہے
وہ جو ملتی ہی نہیں عالم بیداری میں
آنکھ لگتے ہی میرے سینے سے آ لگتی ہے
#قومی_زبان