مصطفٰی کمال وفاقی وزیر صحت ہیں، ان کے نیچے اسلام آباد میں صرف 2 اسپتال ہیں، ایک پمز اور دوسرا پولی کلینک۔ سابق وزیراعظم کا ٹیسٹ کرنا تھا، مشین خراب۔ آج 15 ماوں سے بچے چھن گئے۔ 3 اسپتال ٹھیک سے نہیں چل پا رہے، ابھی اس بندے نے نئے صوبے بنوا کر وہاں سسٹم ٹھیک کرنا ہے
اِن میں سے کسی کا بچہ جلا ہوتا تو میں دیکھتی یہ کیسے سکون سے بیٹھتے، میں 15 دن سے یہاں ہوں، پیسے نہ دو تو یہ کام نہیں کرتے، ڈاکٹرز سُنتے نہیں ، آپریشن تھیٹر نہیں جانا چاہتی تھی، زبردستی بھیجا، میرا بچہ دو ورنہ میں یہیں بیٹھی رہوں گی، پمز اسپتال میں دُکھیاری ماں کی دہائیاں۔۔!!
افسوس کہ وفاقی وزرا کئی دن سے اسلام آباد کے پمز اسپتال کی شان میں قصیدے بیان کر رہے تھے پمز میں آج آگ لگ گئی اور 15 نومولود بچوں کی جان چلی گئی اللّٰہ تعالیٰ ان بچوں کے والدین کو صبر دے اور حکمرانوں کو ہدایت عطا کرے جن کی غلط بیانیاں ایک تماشہ بن چکی ہیں
برطانوی پارلیمنٹ میں ممبران اب باقاعدہ طور پر حکومتی وزیروں سے سوال کر رہے ہیں کہ عمران خان کی قید تنہائی اور انکے ساتھ کیے جانے والے غیر انسانی سلوک پر برطانیہ کیوں چپ ہے؟
🚨اہم ڈویلپمنٹ
اب سے کچھ دیر بعد عمران خان کے بیٹے قاسم خان ، سلیمان خان اہم پریس کانفرنس کریں گے،
ذلفی بخاری اور جیرڈ گینسر بھی پریس کانفرنس میں شامل ہوں گے
عمران خان کے بیٹے آج پوری دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے ان کے والد کو پچھلے 10 مہینوں سے قید تنہائی میں رکھ کر ان پر ظلم کیا جارہا ہے
کوئٹہ آنے اورجانے والی تمام شاہراہیں بند ہیں واحد راستہ ہوائی سفر ہے ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ 25 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے سے زائد ہوگیا ہے ،جمال شاہ کاکڑ
عمران خان دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی ہے ، ہمیں اس ملک کے قانون کا نہیں پتہ ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس کو صحت کی وہ تمام سہولیات ملیں جو کرکٹ کے ایک عظیم کپتان اور پاکستان کے سابق وزیراعظم کا انسانی حق ہے کپل دیو
🚨اہم ترین
جس روز عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تو دنیا کے 80 ممالک میں وہ بریکنگ نیوز چل رہی تھی، لیکن پھر جب انھوں نے دھوکہ دیا تو انھیں 80 ممالک میں اس دھوکا دہی کو بیان کیا گیا،
اب دنیا کے 21 ٹاپ کپتانوں نے عمران خان پر ہونے والے ظلم پر خط لکھا ہے، یہ پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، علیمہ خان
جب تحریک انصاف کی نہتی خواتین کو گھسیٹا گیا،ان کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا تو ان کے شوہروں،بھائیوں اور والد کے پاس فائرنگ کا اختیار تھا؟
جمائمہ خان نے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے معاملے پر خاموشی ختم کی جائے
ان کے مطابق عمران خان کو طویل تنہائی خاندان اور طبی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات بھی نظرانداز کیے جا رہے ہیں
جمائمہ نے معاملے کو سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا بحران قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے فوری اور واضح مداخلت کا مطالبہ کیا ہے
گولی سیدھی چلانے کی کوشش کی مگر چلی نہیں، پھر ہوائی فائرنگ کردی۔
پاکستان میں انسانی جان اتنی سستی ہے؟
سینکڑوں لوگوں کے سامنے یہ واقع ہوا ویڈیوز بھی موجود ہے مگر انصاف کوئی نہیں ہوگا، کچھ دن بعد لوگ بھول جائیں گے ایک نیا واقعہ ہوگا، طلبہ کو اس پر سٹینڈ لینا ہوگا۔