فراغِ فرشِ زندگی چراغِ چرخِ چُنبری
نظر نظر کی روشنی نفس نفس کی نغمگی
میرا ترانہءِ سحر ، میرا وظیفہءِ شبیں
نبیﷺ نبیﷺ نبیﷺ نبیﷺ نبیﷺ
#MuhammadTheProphetOfPeace
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
#نمود_عشق
لوگوں نے اپنے ہاتھوں جو کمائی کی، اُس کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد پھیلا، تاکہ انہوں نے جو کام کئے ہیں اللہ اُن میں سے کچھ کا مزہ اُنہیں چکھائے، شاید وہ باز آجائیں۔
﴿سورۃ الروم، ۴۱﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جب تم میں سے کوئی شخص اس کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اس کو بھی دیکھے جو اس سے کمتر ہے ، جس پر ( خود ) اسے فضیلت حاصل ہے ۔
(صحیح مسلم، ۷۴۲۸)
سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات ( بدعت ) پیدا کرنا ہے ( دین میں ) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔
(صحیح بخاری، ۷۲۷۷)
یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔
﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی، جو آدمی ظلم کو معاف کر دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتاہے، تو اللہ تعالیٰ اس کو بلند کر دیتا ہے۔
(مسند احمد،۹۱۹۰)
ابن عمر ؓ فرماتےہیں کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
“میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا،میں نےاس سےپیا پھر اپناجوٹھا عمر بن خطاب ؓکو دے دیا،صحابہ نےعرض کیا:
اللہ کےرسول ﷺ!آپ نےاس کی کیا تعبیر کی؟“ فرمایا: ”علم سے“
(ترمذی،۲۲۸۴)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر جنتی ہیں، عبدالرحمٰن بن عوف جنتی ہیں، سعد جنتی ہیں، سعید ( سعید بن زید ) جنتی ہیں اور ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہیں (رضی اللہ عنھم اجمعین ) “ ۔
(ترمذی،۳۷۴۷)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ ( بھی ) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے ( ہر ) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)