Simple man with a penchant for movies & politics 🎬🗳️ | Amplifying voices, one retweet at a time | Observer of tales and times. #Cinephile#EchoedThoughts
اے اللہ اگر ہمارا رزق آسمان میں ہے تو اسے اتار دے، اور اگر زمین میں ہے تو اسے نکال دے، اور اگر مشکل ہے تو اسے آسان کر دے، اور اگر دور ہے تو اسے قریب کر دے، اور اگر حرام ہے تو اسے پاک کر دے، اور اگر تھوڑا ہے تو اسے زیادہ کر دے، اور اگر وہ ہے ہی نہیں تو اسے پیدا کر دے، اور اگر رکا ہوا ہے تو اسے جاری کر دے، اور اگر کوئی گناہ ہے تو اسے بخش دے، اور اگر کوئی برائی ہے تو اسے مٹا دے، اور اگر کوئی خطاکاری ہے تو اس سے درگزر فرما، اور اگر دس (بہت زیادہ) گناہ ہیں تو انہیں کم (یا ختم) کر دے، اور ہمارے لیے ان سب چیزوں میں برکت عطا فرما، بیشک تو بادشاہ اور قدرت رکھنے والا ہے، اور جو تو چاہتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے،اے وہ ذات کہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتی ہے تو بس فرماتی ہے کہ "ہو جا" تو وہ ہو جاتی ہے
پاک ہے ربِ کریم کی ذات کہ جو عزت کا مالک ہے ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں، اور سلام ہو رسولوں پر، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
▪️ آفتوں، مصیبتوں، جِنّات اور شرور وغیرہ سے حفاظت کے لیے صبح وشام کے چند مسنون اذکار !
خود بھی پڑھنے کا اہتمام کیجیے اور اپنے گھر والوں اور متعلقین کو بھی تاکید کیجیے، ان شاءاللہ بڑے فوائد وبرکات حاصل ہوں گے۔
✍🏻 مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
نبی کریم ﷺ کا رشاد گرامی ہے کہ جس شخص نے عشاء کے بعد چار رکعتیں پڑھیں اس طرح کہ پہلے دو رکعتوں میں قل یا ایہا الکافرون اور قل ہو اللہ احد پڑھے اور اس کے بعد دو رکعتوں میں تبارک الذی اور الم تنزیل السجدہ تو اس کے لئے چار رکعتوں کا ثواب ایسی چار رکعتوں کے ثواب کے برابر لکھا جاتا ہے جو لیلۃ القدر میں پڑھی جائیں اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ جس شخص نے مغرب و عشاء کے درمیان سورت تبارک الذی اور الم تنزیل السجدہ پڑھی تو گویا اس نے لیلۃ القدر میں شب بیداری کی۔ ایک اور روایت میں حضرت کعب ؓ سے منقول ہے کہ جس شخص نے رات میں الم تنزیل السجدہ اور تبارک الذی پڑھی اس کے لئے ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کی ستر برائیاں دور کی جاتی ہیں اور اس کے ستر درجات بلند کئے جاتے ہیں ایک اور روایت میں ہے کہ جس شخص نے رات میں الم تنزیل السجدہ اور تبارک الذی پڑھی اللہ تعالیٰ اس کے لئے لیلۃ القدر کے ثواب کی مانند ثواب لکھتا ہے۔
مشکوٰۃ المصابیح
فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر 2200
#فضائل #شب_قدر
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن کے اول حصّے میں سورۃ یٰس پڑھ لیتا ہے اس کی پورے دن کی ضروریات پوری کردی جاتی ہیں۔
(سنن الدارمي، المعجم الأوسط للطبراني)
*طریقۂ دُعا بعد از تلاوت سورۂ یٰسین*
جب تلاوت کرلے تو درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب حضور ﷺ کی روح مبارک کو ایصال کردے پھر یوں دعا کرے کہ اے اللہ! ہم نے آپ کے قرآن پاک کے قلب کی تلاوت کی ہے، اس کی برکت سے ہمارے دل کو اللہ والا بنا دیجئیے اور ہمارا نام عالمِ غیب میں شریفوں کے ساتھ درج فرما دیجئیے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں ہم پر عام فرما دیجئیے کہ اس سورت کا نام ’’معمّہ‘‘ ہے اور ہماری تمام بلائیں اور پریشانیاں دور فرما دیجئیے کہ اس کانام ’’مدافعہ‘‘ ہے اور اس کی برکت سے ہماری تمام حاجتیں پوری فرما دیجیے کہ اس کا نام حضور ﷺ نے ’’قاضیہ‘‘ بھی فرمایا ہے۔
واپڈا آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھا واپڈا کے ایک بڑے افسر نے پوچھا کیلے کیسے دیتے ہو
کیلے والا: کس کیلئے خرید رہے ہو صاحب؟
افسر: کیا مطلب؟
کیلے والا: مطلب یہ کہ یتیم خانے کیلئے لے رہے ہو تو 40 روپیہ درجن
اولڈ ہوم کیلئے لے رہے ہو تو 50 روپیہ درجن بچوں کے ٹفن کیلئے 60 روپیہدرجن* اگر پکنک کیلئے خریدنے ہوں تو 80 روپیہ درجن*
افسر: یہ کیا بیوقوفی ہے؟
ارے بھائی جب سب کیلے ایک جیسے ہیں تو ریٹ الگ الگ کیوں؟
کیلے والا: پیسے کی وصولی کا اسٹائل تو آپ لوگوں والا ہی ہے جیسے
*1 سے 100 یونٹ کا الگ ریٹ*
*100 سے 200 کا الگ*
*200 سے 300 کا الگ*
*300 سے 400 کا الگ*بجلی تو آپ ایک ہی کھمبے سے دیتے ہو ؟ تو پھر گھر کیلئے الگ ریٹ، دکان کیلئے الگ ریٹ، کارخانے کا الگ ریٹ *اور ایک بات۔۔۔ میٹر کی قیمت ہم سے لیکر پھر میٹر کا کرایہ الگ لیتے ہو۔۔۔ انکم واپڈا کو ہوتی ہے اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ہم سے الگ لیتے ہو سرچارج اور ایکسٹرا سرچارج کیا بلا ہے
ایک دفعہ مولانا چراغ حسن حسرت کسی کام کے سلسلے میں ایک دفتر گئے۔ وہاں ایک بابو صاحب بیٹھے تھے، جو انتہائی سست تھے۔ مولانا نے کوئی کام کہا تو بابو صاحب نے اپنی کرسی پر انگڑائی لی، فائلیں ادھر ادھر کیں، سگریٹ سلگایا اور بڑی بیزاری سے بولے:
"مولانا صاحب! میں بہت بیمار ہوں، آج میرا کام کرنے کا بالکل دل نہیں چاہ رہا۔ آپ کل آئیے گا۔"
مولانا حسرت نے ایک نظر بابو صاحب کے حلیے پر ڈالی (جو بالکل تندرست لگ رہے تھے) اور مسکرا کر بولے:
"اچھا! بیمار ہیں؟ مجھے تو لگا تھا آپ بیمار نہیں، بلکہ 'حکومتِ وقت' کے ملازم ہیں۔"
بابو صاحب چونک کر بولے: "اس کا کیا مطلب؟"
مولانا نے بڑے سکون سے جواب دیا:
مطلب یہ ہے کہ حکومت کے ملازم کی بیماری کا علاج تو ڈاکٹر کر سکتے ہیں، لیکن جو 'سستی' آپ کو لاحق ہے، اس کا علاج تو صرف وہی کر سکتا ہے جس نے آپ کو کرسی دی ہے۔ کیونکہ آپ نے سستی کو 'بیماری' اور دفتر کو 'آرام گاہ' سمجھ لیا ہے۔
بابو صاحب شرمندہ ہو کر کرسی سے سیدھے ہو گئے اور خاموشی سے کام شروع کر دیا۔
ہماری قومی زندگی میں سب سے بڑی بیماری کون سی ہے؟ مہنگائی؟ کرپشن؟ یا سیاسی عدم استحکام؟ نہیں! اصل بیماری ہے—'کام چوری' اور 'سستی' کو اپنی زندگی کا معمول بنا لینا۔
ہم ہر مسئلے کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہر شخص اپنی جگہ پر دیانتداری سے صرف اپنا کام کرنا شروع کر دے، تو آدھے مسائل خود بخود حل ہو جائیں۔ مولانا حسرت کی بات آج بھی کتنی سچ ہے کہ ہم نے دفتر کو 'آرام گاہ' اور کام کو 'مصیبت' سمجھ لیا ہے
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن کے اول حصّے میں سورۃ یٰس پڑھ لیتا ہے اس کی پورے دن کی ضروریات پوری کردی جاتی ہیں۔
(سنن الدارمي، المعجم الأوسط للطبراني)
*طریقۂ دُعا بعد از تلاوت سورۂ یٰسین*
جب تلاوت کرلے تو درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب حضور ﷺ کی روح مبارک کو ایصال کردے پھر یوں دعا کرے کہ اے اللہ! ہم نے آپ کے قرآن پاک کے قلب کی تلاوت کی ہے، اس کی برکت سے ہمارے دل کو اللہ والا بنا دیجئیے اور ہمارا نام عالمِ غیب میں شریفوں کے ساتھ درج فرما دیجئیے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں ہم پر عام فرما دیجئیے کہ اس سورت کا نام ’’معمّہ‘‘ ہے اور ہماری تمام بلائیں اور پریشانیاں دور فرما دیجئیے کہ اس کانام ’’مدافعہ‘‘ ہے اور اس کی برکت سے ہماری تمام حاجتیں پوری فرما دیجیے کہ اس کا نام حضور ﷺ نے ’’قاضیہ‘‘ بھی فرمایا ہے۔
دنیا و آخرت کے 99 بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں!!!
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا:
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ننانوے (دنیاوی اور اخروی) بیماریوں کی دوا ہے جس میں سے ادنیٰ بیماری (دنیاوی و اخروی) غم ہے۔
(مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر 2349)
ذہنی اور جسمانی سکون کا حل کسی ایک گولی میں نہیں، 4 چیزوں کے مجموعے میں ہے۔
میں ڈاکٹر ہوں، روز مریض دیکھتا ہوں۔ 80% لوگ نیند نہیں آتی، دل گھبراتا ہے، جسم ٹوٹا رہتا ہے کی شکایت لے کر آتے ہیں۔ ٹیسٹ سب نارمل ہوتے ہیں۔ وجہ ایک ہی ہے دماغ اور جسم لڑ رہے ہیں۔
چلو حل سیدھا سمجھتے ہیں
1. ذہنی سکون کا حل دماغ کو آف کرنا سیکھو
دماغ کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ 24 گھنٹے سوچتا رہتا ہے۔ اسے روکنا ہے۔
عملی 3 چیزیں
1. سانس کی مشق : 4 سیکنڈ سانس لو، 7 سیکنڈ روکو، 8 سیکنڈ میں باہر نکالو۔ دن میں 3 بار 2 منٹ۔ یہ Vagus Nerve کو ایکٹیو کرتا ہے، دل کی دھڑکن فوراً نارمل ہوتی ہے۔
2. لکھ کر دماغ خالی کرو : رات کو سونے سے پہلے 5 منٹ کاغذ پر لکھو: آج مجھے کیا پریشان کر رہا ہے؟۔ دماغ سے کاغذ پر شفٹ ہو گیا تو نیند آتی ہے۔
3. اللہ کا ذکر:حسبنا اللہ ونعم الوکیل، _لا حول ولا قوة الا باللہ_۔ سائنس ثابت کر چکی ہے: ذکر سے Cortisol 40% کم ہوتا ہے۔ یہ قدرتی سکون آور ہے۔
2. جسمانی سکون کا حل: جسم کو تھکانا ہے، نہ کہ دماغ کو
جب جسم تھکتا ہے تو دماغ خود بخود خاموش ہو جاتا ہے۔
عملی 3 چیزیں:
1. روزانہ 30 منٹ چلنا: تیز چلو، پسینہ آئے۔ Exercise Endorphin خارج کرتی ہے، یہ قدرتی مورفین ہے۔ ڈپریشن کی سب سے سستی دوا یہی ہے۔
2. نیند کا وقت فکس کرو: رات 11 بجے سو، صبح 6 بجے اٹھو۔ موبائل رات 10 بجے بند۔ نیند کی کمی = Anxiety کی ماں ہے۔
3. پیٹ کا خیال رکھو: تیز مرچ، کولڈ ڈرنک، چائے زیادہ = معدہ خراب = نیند خراب = دماغ خراب۔ Gut اور Brain کا براہ راست کنکشن ہے۔
3. رشتے کا سکون: اکیلا انسان سکون میں نہیں رہ سکتا
اگر گھر میں لڑائی ہے، بیوی/شوہر سے بات نہیں ہوتی، تو باہر کی کوئی دوا کام نہیں کرے گی۔
اصول یاد رکھو:
عزت دو، عزت لو۔ بے عزتی جسمانی درد کے برابر ہے۔
سنو، جج نہ کرو۔ مجھے سمجھ آ رہا ہے تمہیں برا لگا یہ ایک جملہ جھگڑا 10 منٹ میں ختم کرتا ہے۔
روز ایک شکریہ۔ کھانا اچھا بنا ہے کہنے سے دل نرم ہوتا ہے۔
4. روح کا سکون: سب سے بڑا علاج
جسم اور دماغ تھک جاتے ہیں، روح نہیں تھکتی۔
ڈاکٹر کا نسخہ:
فجر کے بعد 10 منٹ قرآن سنو۔ یہ Sound Therapy ہے۔
رات کو سونے سے پہلے 2 نفل پڑھو اور اللہ سے کہو: یا اللہ میں تھک گیا ہوں، تو میرا بوجھ ہلکا کر دے۔
معاف کر دو۔ نفرت اپنے جسم کو زہر دیتی ہے، دوسرے کو نہیں۔
خلاصہ: 7 دن کا چیلنج
اگر تم یہ 7 دن کرو گے تو فرق محسوس کرو گے:
10 منٹ چہل قدمی .
1 گلاس پانی 30 منٹ چہل قدمی 2 نفل دعا
1 بار گھر والے کو شکریہ 7 گھنٹے نیند کا وقت فکس
نوٹ: اگر 2 ہفتے بعد بھی دل گھبراتا رہے، نیند نہ آئے، خودکشی کے خیال آئیں تو یہ Depression ہے۔ شرم نہ کرو، سائیکاٹرسٹ سے ملو۔ یہ کمزوری نہیں، بیماری ہے۔
سکون باہر نہیں ملتا، اندر سے پیدا کرنا پڑتا ہے۔
تمہارا جسم تمہارا گھر ہے، اسے صاف رکھو گے تو سکون خود آئے گا۔
ڈاکٹر طارق حسین سومرو لاڑکانہ
خدا سے ہر وقت صحت اور شفا مانگنی چاہئیے.
صرف بیماری سے ہی نہیں،
بلکہ حد سے بڑھتی خواہشات سے
کسی کے خلاف حسد سے
دل میں پیدا ہونے والے بغض اور کینہ سے
دماغ کو دھندلا دینے والی منفی سوچوں سے
کمزور فیصلہ سازی سے
اور ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے۔
◆☜ کسی دوست کو قرض دینے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ دونوں کو کھو سکتے ہیں۔
◆☜ اپنی یادداشت پر بھروسہ نہ کریں، تمام معاملات کاغذ پر تحریر کر لیا کریں۔
◆☜ اور کسی کو اس کی مزدوری اس کا کام ختم ہونے سے پہلے نہ دو۔
◆☜ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب احتیاط سے کریں کیونکہ وہ آپ کی 90 فیصد خوشی یا نا خوشی کا ذمہ دار ہے۔
◆☜ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو دیر سے نہ سوئیں۔
◆☜ اور موبائل فون کو اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات برباد نہ کرنے دیں، جیسا کہ یہ فون آپ کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا نہ کہ اس کے لیے جو آپ کو کال یا میسج کرتا ہے۔
◆☜ اور جب آپ کی والدہ کہتی ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے پر پچھتاوا ہو گا، تو آپ اکثر پچھتائیں گے۔
◆☜ اور جب آپ کو کوئی اچھی کتاب نظر آئے تو اسے خرید لیں بھلے آپ نے وہ پہلے سے پڑھ رکھی ہو یا نہ ۔
◆☜ اس شخص کے ساتھ پارٹنرشپ نہ کریں جو تین بار ناکام ہوچکا ہو۔
◆☜ آپ کے بچے جب سولہ سال کی عمر میں پہنچ جائیں تو انکے فارغ وقت میں انہیں کام کرنے کی ترغیب دیں۔ لیکن اگر اس سے پہلے بھی ممکن ہو تو زیادہ بہتر ہے ۔
◆☜ اور مشکوک جگہوں سے دور رہیں، برے واقعات صرف وہاں ہوتے ہیں۔
◆☜ اور جو اپنا پیسہ صحیح خرچ کرنے میں ناکام رہتا ہے وہ اپنی زندگی کی ہر چیز میں ناکام ہے۔
بے شک جب اللہ تم سے راضی ہو جاتا ہے تو تمہیں حرام سے دور کر دیتا ہے،
لیکن جب وہ تم سے محبت کرتا ہے تو حرام کو ہی تم سے دور کر دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اسی طرح ہم نے اس (یوسفؑ) سے برائی اور بے حیائی کو دور کر دیا۔"
ایک بزرگ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں سمجھتا تھا کہ بندہ++
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے:
’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۴)
*استخارہ کی مختصر دعائیں*
جب کسی کام میں تذبذب ہو یا فیصلہ کرنا مشکل ہو، تو اللہ تعالیٰ سے خیر اور رہنمائی مانگنے کے لیے استخارہ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ مکمل نمازِ استخارہ نہیں پڑھ سکتے، تو درج ذیل مختصر دعائیں مانگی جا سکتی ہیں:
سب سے مختصر اور جامع دعا
👇
تھوڑی تنخوا میں برکت کے لئے زبردست عمل
حضرت جی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللّٰہ
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ کے ملفوظات کے لیے (@malfoozat) کو فالو کریں۔ جزاک الله
https://t.co/efnaktvgIy