Official Account Former Provincial Minister for Public Health Engineering Khyber Pakhtunkhwa Pakhtoon Yar Khan MPA PTI PK-100 Bannu | Imran Khan Zindabad
سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر احتجاج
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان دیگر پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ بانی چیئرمین عمران خان کی قید کے خلاف سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔
*راولپنڈی فائرنگ واقعہ، پی ٹی آئی کا غیرجانبدارانہ جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ*
پاکستان تحریکِ انصاف ایک پُرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ اپنے سیاسی و جمہوری مقاصد کے حصول کے لیے پُرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے۔
راولپنڈی میں پیش آنے والا افسوسناک فائرنگ کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اس واقعے کی غیرجانبدارانہ، شفاف اور ج��ڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں اور کسی بے گناہ فرد یا سیاسی جماعت کو محض الزامات اور سیاسی مفادات کی بنیاد پر ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔
پی ٹی آئی کسی بھی قسم کے تشدد کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی ایسے اقدامات کو اپنی سیاسی جدوجہد کا حصہ سمجھتی ہے۔ اگر کوئی فرد قانون شکنی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کسی سیاسی جماعت یا اس کے کارکنان پر الزام عائد کرنا قابلِ قبول نہیں۔
یہ امر بھی قابلِ تشویش ہے کہ مسلم لیگ (ن)، جس کی سیاسی تاریخ میں ماضی کے پُرتشدد واقعات اور "گلو بٹ" جیسے کرداروں کا حوالہ دیا جاتا ہے، کی جانب سے واقعے کے فوراً بعد سیاسی الزامات عائد کرنا اور محض چند منٹوں کے اندر پریس کانفرنس کے ذریعے ایک مخ��وص بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کرنا کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔
قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات، شواہد کے حصول اور حقائق کے تعین سے پہلے اتنی جلدی سیاسی نتیجہ اخذ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
پی ٹی آئی واضح کرتی ہے کہ کسی بھی واقعے کو سیاسی مخالفین کے خلاف الزام تراشی، کردار کشی یا سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اصل ذمہ داروں کا تعین شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے ذریعے ہونا چاہیے، نہ کہ پریس کانفرنسوں اور سیاسی بیانات کے ذریعے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تفصیلات، سی سی ٹی وی فوٹیج، دستیاب شواہد اور تحقیقات ��ے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں، ایک غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور تحقیقات مکمل ہونے تک کسی سیاسی جماعت یا اس کے کارکنان کو بلاجواز موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
بنوں: حلقہ پی کے 100 بنوں اور بالخصوص خوجڑی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنا میرا فرض بھی ہے اور عوام س�� کیا گیا وعدہ بھی،ترقیاتی کام مرحلہ وار جاری ہیں اور میں گھر گھر جا کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا انشاءاللہ
بنوں کی مٹی میں خان سے وفا کا رنگ
میرا خیل کے میدانوں میں آج محبتوں کا ایک سمندر اُمڈ آیا۔ علیمہ خانم کی آمد پر پختون یار خان کی قیادت میں ہزاروں کارکنان کا تاریخی استقبال یہ ثابت کرتا ہے کہ بنوں کے ع��ام آج بھی اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ایک جذباتی منظر!
صرف وعدے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ کے اعتماد کے مطابق بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، وبائی امراض سے نمٹنے کی استعداد میں اضافہ اور بیوٹیفیکیشن کے لیے ٹینڈر منظور ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ جلد عملی کام کا آغاز ہوگا۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
پختون یار خان
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان اپنی رہائش گاہ میراخیل میں بڑی عید کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے عوام اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ پارٹی کارکنوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سابق ناظم خالد ریاض خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
موجودہ صورتحال، بالخصوص چکر منڈان روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔
تقریب کے اختتام پر بیڑی خیل منڈان میں برآمدے کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی کیا۔
بیڑی خیل منڈان میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک عارف اللہ، شیر ملوک، داؤد خان، احسان خان، فرمان خان، شاہ طماس خان، منیر، سلمان، حنیف، آصف و دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت سابق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا ��اقاعدہ اعلان کردیا۔
اس موقع پر ملک گل خان،
نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار،
امید ظاہر کرتا ہوں کہ نئی کابینہ عوامی فلاح و بہبود، صوبے کی ترقی اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بحالی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے گی.
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان نے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے بازار میں زرنج رکشہ لوڈر میں بارودی مواد کے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کی شہادت پر دلی تعزیت اور متعدد زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار.
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی موجودگی میں بنوں قوم کا مقدمہ لڑا اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور بنوں کے قومی مشران بھی موجود ہیں۔
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان نے فتح خیل پولیس چوکی پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
بنوں فتح خیل پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس ہوا۔،
اس مشکل گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں۔
اور دیگر ساتھیوں کو ٹوپیاں اور مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پختون یار خان کی عوامی خدمات، مثبت سیاست اور عوام دوست رویے کی بدولت لوگ جوق در جوق ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر پختون یار خان کی سیروبڈا خیل آمد پر شاندار اور بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر علاقہ مشران کی جانب سے انہیں روایتی پگڑی پہنائی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
شمولیتی تقریب کے دوران مختلف شخصیات نے جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہوکر پختون یار خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر عارف نواز خان، میر دارز خان، فرمان اللہ خان، سجاد خان، عصمت اللہ