بہارو میرا جیون بھی سنوارو
کوئی آئے کہیں سے یوں پکارو
تمہیں سے دل نے سیکھا ہے تڑپنا
تمہیں کو دوش دوں گی اے نظارو
سجاؤ کوئی کجرا لاؤ گجرا
لچکتی ڈالیو تم پھول وارو
رچاؤ میرے ان ہاتھوں میں مہندی
سجاؤ مانگ میری یا سدھارو
نہ جانے کس کا سایہ دل سے گزرا
ذرا آواز دینا رازدارو💞💞
مُدّتوں بعد ہی آتا ہے نیا پَن مُجھ میں.!!
مُدّتوں بعد ہی میں نَغمہ سَرا ہوتی ہُوں.!!
زرد موسَم میں مُجھے چھوڑ کے جانے والے.!!
میں ترے لَمس کی حِدّت سے ہَری ہوتی ہُوں.!!🔥🖤
#محترمہ🌸...
تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا رُوپ امر
تم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پُھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مرجھائے
تم جس حرف پہ انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے
امجد اسلام امجد
مُحبتوں کا مان رکھنا سیکھئے ، زندگی بہت چھوٹی سی ہے کوشش کریں کہ ؛ کِسی کا مان اور اعتبار نہ ٹُوٹے کِیوں کہ ؛ وقت تو گُزر ہی جاتا ہے لیکن دی ہوئی تلخیوں کے نقش باقی رہ جاتے ہیں