بڑوں کی بڑی بیٹھک میں بڑے فیصلے
خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی اور نااہل حکومت کے خلاف اپوزیشن کو غیور پختونوں کو موبائلز کرنے کا حکم دے دیا
کل سے پشاور میں 13 سالہ بدترین حکومت کے خلاف دھرنے اور احتجاج شروع ہو رہے
بشریٰ بی بی کی کرامات انکے گھریلو ملازمین کی زبانی۔۔!!
بشری بی بی کے باورچی سفیر احمد کا حلفی بیان سنیں: ہمیں بی بی کا آرڈر ہوتا ہے کہ روزانہ صرف دو کلو چکن یا مٹن کڑاہی ساتھ میں ماش کی دال یا صرف تین کلو چاول بنائے جائیں جو کہ عمران خان اور ان کے سٹاف کے لیے کافی ہو. لیکن ہر روز ایسا ہوتا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے دوران 50/60 ملاقاتی آجاتے ہیں اور وہ سب بھی کھانے میں شریک ہوجاتے ہیں. وہ دو کلو کی چکن کڑاہی ان سب میں نہ صرف پوری ہوجاتی ہے، بلکہ ملازمین کے لیے بھی کھانا بچ جاتا ہے۔
مجھے باورچی کا کام کرتے 20 سال ہوگئے ہیں، کھانے میں ایسی برکت آج تک نہیں دیکھی جو بی بی کے لیے پکائے گئے کھانے میں ہوتی ہے.
ڈرائیور شوکت علی: ایک دفعہ بی بی نے اسلام آباد جانا تھا، مجھے گاڑی تیار کرنے کا کہا، میں کسی کام میں مصروف ہوگیا اور ان کی بات بھول گیا، دو گھٹنے بعد بی بی آئیں،دو عورتیں بھی ساتھ تھیں، مجھے چلنے کا کہا، ہم لاہور سے نکلے تو 70 کلو میٹر پر علم ہوا کہ پیٹرول ختم ہوگیا ہے، بی بی نے آنکھیں بند کرکے کچھ پڑھا اور مجھے کہا "فیول کے کانٹے کو دیکھے بغیر گاڑی چلاتے رہو"، میں نے ایسے ہی کیا اور حلفاً کہتا ہوں گاڑی بغیر پیٹرول کے 300 کلو میٹر تک چلتی رہی.
خاکروب محمد اسحاق: گھر کی صفائی اکثر میں خود ہی کرتا ہوں جب کبھی زیادہ مہمان آتے ہیں تو دو ملازمین کو مزید بلواکر صفائی کرتے ہیں ایک دفعہ گھر میں پروگرام تھا، رات کے گئے جب فنکشن ختم ہوا تو سارا گھر خراب ہوگیا تھا اور میں اکیلا تھا صفائی کیلئے جو بہت مشکل کام تھا میں کونے میں بیٹھے رو رہا تھا تو بی بی کی مجھ پر نظر پڑی، پوچھا کیوں رو رہے ہو؟ وجہ بتائی تو کہا "سامنے بینچ پر بیٹھ جاؤ صفائی ہو جائے گی لیکن صفائی کرنے والوں کو تم دیکھنا نہیں"۔
ایسا ہی ہوا میں بینچ پر بیٹھا تھا تو کچھ دیر بعد جھاڑو کی آوازیں آنے لگیں میں نے ترچھی نگاہوں سے دیکھا تو 8/10 افراد شہباز گل کے ہمشکل ہیں، اور وہ صفائی کر رہے ہیں، کچھ دیر بعد سارا گھر صاف ہوگیا، ا�� کے بعد میں پورے خاندان سمیت بی بی کا مرید ہوگیا ہوں.
محمد اسحق، خاکروب، زمان پارک لاہور