"عدم اعتماد کی فکر نہیں ہے،وزارت اعلی کیا جان بھی چلی جائے عمران خان کے ویژن ہر کام کرتے رہیں گے، تمام ممبران اسمبلی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا فوکس صرف اور صرف عمران خان ہے ہمیں میڈیا کے پروپیگنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا باقی کون کہاں کھڑا ہے کس کے ساتھ میٹنگز کررہا ہے کیا سازش کررہا ہے وہ ہمیں سب پتہ ہے۔ ان شااللہ جو ذمہ داری عمران خان نے دی ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔ وزیراعلی @SohailAfridiISF
”عاصم منیر نے ساڑھے 3 سال تجربہ کرکے دیکھ لیا مگر سرمایہ کاری لانے میں ناکام ہے۔ سرمایہ کاری لانے کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ، سیاسی استحکام، آزاد عدلیہ، آزادی اظہار رائے اور عوامی تائید کے ساتھ وزیراعظم ہونا ناگزیر ہے۔ کل تک جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائی ہونے پر خوش تھے آج خود اس نظام کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف استعمال کرکے پولیس اور افسرشاہی بے لگام اور ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔” عمران ریاض خان
@ImranRiazKhan
#PakistanUnderAsimLaw
تحریک انصاف بلوچستان کے 4 قومی اسمبلی اور 4 صوبائی اسمبلی کے پڑھے لکھے جیتنے والے امیدواران کو اسمبلیوں سےروک کر اکثریت کوجیلوں میں ڈالاگیا۔ انکی جگہ ٹھیکیداروں،جرائم پیشہ اشخاص کواسمبلیوں میں بھیجاگیا۔ اب کون کس طرح پہاڑوالوں کوکہےگاکہ آو سیاسی جدوجہدکرکےاپنےلوگوں کےحقوق لو؟ کون یقین کریگااس بات پر؟
یہ ملک اشرافیہ کی تجربہ گاہ ہے نہیں یقین تو ون کانسٹیٹوشن ایونیو پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں ۔ اسی اسلام آباد کے کچی آبادیوں والے تھے اور یہی اسلام آباد ہائیکورٹ تھی لیکن غریبوں کی باری پیمانہ الگ تھا اور اشرافیہ کی باری " حقوق کا تحفظ "
چن صاحب پیپلزپارٹی اس جرم میں برابر کی شریک ہے اور سہولت کار ہے - اگر ہیپلزپارٹی آج اس مہنگائی اور ظلم کی وجہ سے پیچھے ہٹ جائے تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی.
کیا اقتدار اس ملک کی عوام سے زیادہ پیارا ہے ہماری سیاسی جماعتوں کو؟
دھماکے کی جگہ کے پاس ہی فلیٹ میں خالد جاوید اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ ایک دھماکہ ہوا تو وہ، ان کی بیوی، ۱۳ سالہ بیٹی اور ۸ سالہ معصوم بیٹا—سب پل بھر میں شہید ہو گئے۔
آج اگر محسن نقوی اور ان کا ایک ایس ایچ او اس فیملی کے ٹیکس کے پیسوں کی تنخواہ حلال کر رہے ہوتے تو یہ فیملی بھی عید مناتی۔ لیکن یہاں سیکیورٹی صرف تقریروں اور وی آئی پی پروٹوکولز میں نظر آتی ہے، عام آدمی کا مقدر چند سیکنڈز میں مرحوم اور بعد میں سرکاری پریس ریلیز میں صرف ایک عدد بن کر رہ جانا ہے۔
کوئٹہ میں اتنا بڑا سانحہ ہوا قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے لیکن قومی میڈیا پر سناٹا ہے ۔ پھر کہتے ہیں لوگ میڈیا کا یقین کیوں نہیں کرتے
ہمارے ہاں ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے " بلیک آؤٹ "
فلاں خبر نہ چلاؤ فلاں کی تصویر نہ دکھاؤ ۔ ہر چیز سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ رہی ہوتی ۔ پھر بھی اس حکمت عملی کی سمجھ نہیں آتی
سب سے زیادہ ووٹ کس کو پڑے: راۓ ثاقب
الیکشن متنازعہ تھے: حاجی غلام سابق گورنر KP
لیکن سب سے زیادہ ووٹ کس کو پڑے: راۓ ثاقب
جی ؟: حاجی غلام
سب سے زیادہ ووٹ کس کو پڑے: راۓ ثاقب
کیا فرق پڑتا ہے کس کو زیادہ ووٹ پڑے: حاجی غلام
میں آپ کے لیے آسان کر دیتا ہوں، کیا سب سے زیادہ ووٹ ن کو پڑے: راۓ ثاقب
نہیں: حاجی غلام
PPP کو پڑے: راۓ ثاقب
نہیں: حاجی غلام
PTI کو پڑے: راۓ ثاقب
میں کیا کہہ سکتا ہوں یہ تو حکومت کے اتحادی بھی پریس کانفرس میں مان چکے ہیں کہ جو 17 سیٹوں والے ہیں وہ حکومت میں ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا وہ جیل میں ہیں: حاجی غلام
”ملک میں مہنگائی نے ہر فرد کو متاثر کر رکھا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور حکومت نے پٹرول پر بھی لیوی ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری آنا تو دور مقامی سطح پر سرمایہ کاری سے لگنے والے کارخانے بھی بند ہو چکے ہیں۔ سیاسی طور پر یہ حکومت عمران خان کے خلاف ملک سے غداری یا کرپشن کا بیانیہ بنانے میں بھی ناکام رہی ہے۔“ حبیب اکرم
@HabibAkram
#نااہل_کرپٹ_غلام_حکومت
”عمران خان کی کیسز کیلئے وکالت ناموں پر دستخط نہیں ہونے دیئے جا رہے ہیں، عاصم منیر اتنا خوفزدہ ہے کہ کہیں عمران خان ان عدالتوں سے انصاف لیکر رہا نہ ہو جائیں۔ عمران خان اس مسلط رجیم سے کوئی ڈیل کرنے کی بجائے اپنے کیسز کا مقابلہ عدالتوں میں کرنا چاہتے ہیں۔ ساری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز جھوٹے بنائے گئے اور انہیں ناحق جیل میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سائفر نے ثابت کر دیا کہ میری رولنگ بالکل درست تھی۔“ قاسم خان سوری
@QasimKhanSuri
#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
معیشت کے لیے بارودی سرنگیں.
ڈاکو ڈفر الائنس کی حکومت نے 80 ارب کا بانڈ لیا ہے، جس کے بدلے 15 سال بعد 520 ارب روپے واپس کرنے ہوں گے!
ہماری آنے والی نسلیں بھی ان کی عیاشیوں کے لیے لیے ہوئے قرضے واپس کریں گی.
#DDA
”سکندر سلطان راجہ اور ان کے سسر کو لاہور کی ابدالین ہاؤسنگ سوسائٹی میں 1، 1 کنال کا پلاٹ دیا گیا۔ پھر ان 2 پلاٹس کو خلاف قانون جا کر رہائشی سے کمرشل پلاٹس میں تبدیل کیا گیا۔ اب ان 2 کینال کے پلاٹس کو کرایہ پر دے کر بذریعہ بنک بھاری رقم بھی کما رہے ہیں۔ یہ ان کی اسٹبلشمنٹ کیلئے خدمات کا صلہ ہے، انہوں نے الیکشن سے پہلے اور بعد میں دھاندلی سے لیکر تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننے تک جیسی سہولت کاری کی” @ShazadAkbar
دنیا چل ہی فائلز پہ اور آڈیو ویڈیوز پہ رہی ہے یہاں کسی کے پاس ویڈیوز تھیں تو پاکستان میں کیا ہو گیا ایپسٹین فائلز پہ تو جنگیں شروع ہو چکی ہیں ! سائرہ بانو ۔۔
حقیقی ایم این اے @SadamktPTI کی قیادت میں این اے 253 ضلع ہرنائی میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی
عمران خان کی رہائی ملک میں جاری فسطائیت و مہنگائی امپورٹڈ آلہ کاروں کے خلاف بھرپور نارہ بازی کی گئی۔