For the first time Alhamdulillah Muslims across the globe are united
As Muslims around the world we have a duty to stay united and help each other. We're all in this together.
#إلا_رسول_الله_يا_مودي#ProphetMuhammad
ن لیگ، پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس، جماعتِ اسلامی یا کوئی بھی سیاسی جماعت—ہم یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے کہ سیاسی مفادات اور اقتدار کی سیاست کے باعث ہمارے 100 سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں، 1,000 سے زائد لوگ زخمی ہوئے اور 800 سے زائد افراد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
ہم اپنے شہداء کا خون اور اپنے زخمیوں کی تکلیف کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے تھے، کسی سیاسی جماعت کی کرسی یا اقتدار نہیں۔
ایسے حالات میں ہونے والے کسی بھی انتخاب کو ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جو لوگ ہمارے خون، زخموں اور قربانیوں کو بھول کر دوبارہ ووٹ مانگنے آئیں گے، انہیں ہمارا جواب واضح ہے:
ہم اپنی زندگی میں دوبارہ کسی ایسی سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے جو ہمارے حقوق کے خلاف کھڑی ہو۔
یہ فیصلہ کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ ہر اس سیاسی جماعت کے خلاف ہے جو عوام کے حقوق سے زیادہ اپنی سیاست، اقتدار اور مفاد کو ترجیح دے۔
ہمیں دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، وعدوں سے خریدا نہیں جا سکتا اور جھوٹے نعروں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔
شہداء کا خون نہیں بھولیں گے۔
زخمیوں کا درد نہیں بھولیں گے۔
قیدیوں کو نہیں بھولیں گے۔
اور اپنے بنیادی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ووٹ ہمارا حق ہے، کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں۔
#ajkrightmoment #actioncommittee #kashmir #Mirpur #rawalakot_azad_kashmir
Once, Omar Nazir from Kashmir said, “We were never against anyone. We are only standing for our basic rights.”
And that’s exactly our position today. We are demanding nothing more than our fundamental rights—rights that every citizen deserves. Seeking justice, dignity, and equality is not a crime; it is our right.
#ajkrightmoment #actioncommittee #kashmir #ajkrightmoment
ہمارے پیارے دوست اُسامہ کا ایک پسندیدہ جملہ تھا:
“جوانیاں لوٹائیں گے، انقلاب لائیں گے” 🚩
یہ کشمیر نہیں، اسلام آباد ہے!
ڈاکٹر لال خان نے برسوں پہلے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے پہاڑوں سے اٹھنے والی انقلاب کی چنگاری ایک دن پورے برصغیر کو متاثر کرے گی۔
آج اسلام آباد کی سڑکوں پر گونجتی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کی آواز کو نہ سرحدیں روک سکتی ہیں اور نہ فاصلے۔
کشمیر کی آواز آج اسلام آباد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ جدوجہد، یہ آواز اور یہ امید اُس وقت تک زندہ رہے گی جب تک حق، انصاف اور عوام کی بالادستی قائم نہیں ہوتی۔ ✊🚩
اُس کے خواب، اُس کی آواز اور اُس کا نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
#AJKRightMoment #ActionCommittee #Kashmir #Rawalakot #AzadKashmir
"جوانیاں لٹائیں گے، انقلاب لائیں گے۔"
Our brother-like friend, Usama Jameel, sacrificed his youth for his cause. He was a PhD student who embraced martyrdom for what he believed in.
Now the question is: Who will take responsibility for Usama Jameel's martyrdom? The government?
May Allah grant Usama Jameel the highest place in Jannah. Ameen
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Indeed, to Allah we belong and to Him we shall return.
People like Commander Farooq are born only once in generations. The sacrifice of such a brave man, who stood firm and fought for his nation and homeland, cannot be expressed in words. We are proud of Commander Farooq's martyrdom. May Allah Almighty grant him the highest place in Jannat al-Firdaws. Ameen.
This is the body of Usman Nazeer Kashmiri, the brother of Umar Nazeer Kashmiri.
Some people say, "It's easy to sacrifice someone else's son."
But Umar Nazeer Kashmiri is himself the father of five daughter. Even after receiving the heartbreaking news of his own brother's martyrdom, he first mentioned the names of the other martyrs and only then spoke about his brother.
Despite his immense personal loss, his message remained the same:
"We are not against Pakistan or the Pakistani Armed Forces."
Think about that for a moment. A man standing in front of his own brother's body, after so many lives have already been lost, still chooses patience over hatred and calls for understanding instead of revenge.
That is not weakness—it is extraordinary courage, dignity, and self-restraint.
Sometimes, the strongest people are those who carry the greatest pain in silence.
#awamiactioncommittee #ajkrightmoment #rawalakot_azad_kashmir #kashmir #Mirpur #kotliajk #Hajira
عطاء اللہ تارڑ کے مطابق راولاکوٹ میں 6 لاکھ ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔ لگتا ہے الیکشن سے پہلے ہی “سلیکشن” مکمل کر دی گئی ہے، کیونکہ جناب خود پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات ہیں۔ کوئی انہیں یہ بھی بتا دے کہ راولاکوٹ میں ابھی الیکشن ہی نہیں ہوئے!
انہیں اس لیے لایا گیا ہے کہ پرچی آئے گی اور آپ نے وہ پڑھنی ہے، مگر وہ بھی ان سے ٹھیک طرح پڑھی نہیں جاتی۔ یہ کام شاید ان کے لیے کچھ زیادہ ہی مشکل ہے۔
#awamiactioncommittee #AJKGovernment #rawalakot_azad_kashmir #AJKRightsmovement
راولاکوٹ کے لانگ مارچ میں ہمارے عزیز دوست اسامہ جمیل شہید کی جدائی نے دل غم سے بھر دیا۔ 💔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اگر آسمان و زمین والے سب مل کر کسی مومن کے ناحق قتل میں شریک ہو جائیں تو اللہ رب العزت ان سب کو منہ کے بل جہنم میں ڈال دے گا۔"
جو بھی اس ظلم کے ذمہ دار ہیں، وہ ایک دن اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ضرور جواب دہ ہوں گے۔ اور جو لوگ حق جانتے ہوئے بھی خاموش ہیں، وہ بھی اپنے ضمیر اور اپنے رب کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ شہید اسامہ جمیل کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
#awamiactioncommittee #AJKGovernment #kashmir #rawalakot_azad_kashmir
رپورٹس کے مطابق، 5 جون سے اب تک 75 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ آج راولاکوٹ میں 23 سے زائد اور میرپور میں 6 سے زائد افراد شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان شہداء میں عمر نذیر کے حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔
اقتدار کا اصل امتحان طاقت دکھانا نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے۔ گولیوں سے آوازیں دبائی جا سکتی ہیں، مگر حق اور سچ کو نہیں۔
جو حکمران اپنے ہی عوام کی فریاد کا جواب گولیوں سے دیں، وہ اقتدار کے نہیں بلکہ تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوتے ہیں۔
اور اگر میڈیا اتنے شہداء، اتنے خون اور اتنے بڑے انسانی المیے کے باوجود بھی سچ دنیا کے سامنے لانے کی ہمت نہ کرے، تو یہ صحافت نہیں بلکہ عوام کے اعتماد اور اپنے ضمیر سے غداری ہے۔
خاموشی بھی جرم ہے۔ ہر شہید کا خون انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے، اور تاریخ ہر خاموش چہرے سے ایک دن ضرور حساب لے گی۔
#awamiactioncommittee #rawalakot_azad_kashmir #AJK #kashmir #ajkrightmoment #RawalakotBleeds #Mirpur
راولاکوٹ کی وادی آج پھر خون سے رنگ دی گئی۔ 🖤
نہتے شہریوں پر براہِ راست فائرنگ نے کئی گھروں کے چراغ بجھا دیے۔ ماؤں کی گودیں اُجڑ گئیں، بچوں کے سروں سے باپ کا سایہ چھن گیا، اور کئی خاندان ہمیشہ کے لیے سوگ میں ڈوب گئے۔
یہ صرف ایک سانحہ نہیں، بلکہ اُن سیاست دانوں کی ناکامی اور بے حسی کا نتیجہ ہے جنہوں نے عوام کی آواز سننے کے بجائے طاقت کا راستہ اختیار کیا۔ جنہوں نے خاموشی اختیار کی، ظلم پر پردہ ڈالا یا اس خونریزی کے ذمہ داروں کی پشت پناہی کی، تاریخ اُن سب کے کردار کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اقتدار چند دن کا ہوتا ہے، مگر بے گناہوں کے خون کا حساب ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ کرسی کے لیے اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے یاد رکھیں کہ انصاف میں دیر ہو سکتی ہے، اندھیر نہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے، سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور کشمیر کے عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
#rawalakot_azad_kashmir #rawalakotbleeds #awamiactioncommittee #Bbcnews #actioncommittee
سردار عمر نذیر کشمیری نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اہم ہدایات اور عوام سے خصوصی اپیل کی۔
انہوں نے کہا:
ہم کسی کو مارنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے نہیں جا رہے۔ ہمارا راستہ امن، صبر اور حق کا راستہ ہے۔ ہم حضرت عثمانؓ کی مظلومانہ استقامت اور کربلا کے شہداء کی قربانی و صبر کو اپنا نمونہ سمجھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
ہماری لڑائی نہ پاکستان سے ہے، نہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے، اور نہ ہی پاکستان کے عوام سے۔ پاکستان کے عوام ہمارے مخلص دوست، بھائی اور ہمارے حق کے حامی ہیں۔
ہم تمام شرکاء سے درخواست کرتے ہیں کہ ہر حال میں پرامن رہیں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، کسی اشتعال کا جواب اشتعال سے نہ دیں، اور اپنے کردار سے ثابت کریں کہ ہمارا مقصد صرف حق، انصاف اور اپنے جائز حقوق کا حصول ہے۔
#awamiactioncommittee #rightmomentajk #joinawamiactioncommitte #LongMarch #rawalakot_azad_kashmir #kashmir #Mirpur #KOTLI_AZAD_KASHMIR
پاکستان کی حکمران جماعتیں، کشمیر کی روایتی سیاسی قیادت اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے فیصلے کرنے والے—آپ سب کو کشمیری عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے برسوں سے کشمیر کو صرف سیاست، نعروں اور اقتدار کے لیے استعمال کیا۔ جب عوام کو انصاف، حقوق اور نمائندگی کی ضرورت تھی، تب آپ کی ترجیح صرف اپنی سیاسی بقا اور اقتدار رہی۔
آج اگر کشمیر بے چینی، عدم اعتماد اور سیاسی بحران کا شکار ہے تو اس کی ذمہ داری اُن تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کی آواز کو نظر انداز کیا۔
اب صرف کشمیر کا نام لینے سے بات نہیں بنے گی۔ کشمیریوں کے حقوق، عزت اور جان کی بھی اتنی ہی اہمیت ہونی چاہیے جتنی اقتدار کی کرسی کی۔ تاریخ نعروں سے نہیں، کردار اور فیصلوں سے لکھی جاتی ہے۔
#awamiactioncommittee #kashmir #rawalakot_azad_kashmir #PoliticalNews #RightToEducation #rightmomentajk
عمر نذیر کشمیری کا نوجوانوں اور عوام سے عہد
ہمارے بچے منشیات جیسی لعنت کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔ آج میں پورے کشمیر کے نوجوانوں، خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، اور تمام اہلِ کشمیر سے ایک عہد لینا چاہتا ہوں۔
آئیں ہم سب مل کر یہ وعدہ کریں کہ ہم اپنے بچوں، اپنے دوستوں، اپنے بہن بھائیوں اور اپنے خاندان کو منشیات کی اس لعنت سے ہر ممکن حد تک محفوظ رکھیں گے۔ ہم نہ صرف خود اس برائی سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچانے کی بھرپور کوشش کریں گے، تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صحت مند، باوقار اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو۔
آئیے عہد کریں: "منشیات سے پاک کشمیر، ہماری مشترکہ ذمہ داری۔"
#awamiactioncommittee #jointhemovement #kashmir #rawalakot_azad_kashmir #kotliajk #Mirpur #muzaffarabad
ہمارا میڈیا اس حال تک پہنچ چکا ہے کہ بھارت میں ہونے والے احتجاج کو تو بریکنگ نیوز اور بڑی بڑی سرخیوں کے ساتھ نشر کرتا ہے، مگر اپنے ہی ملک کے اندر آزاد کشمیر میں جاری احتجاج پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا آزاد کشمیر کے احتجاج کو دکھا رہا ہے، لیکن اپنے ہی ملک میں ہونے والے احتجاج پر پردہ ڈال رہا ہے۔
اب عوام خود فیصلہ کرے کہ سچ کو چھپانے والا اور عوامی آواز کو دبانے والا کون ہے؟ پروپیگنڈا کون کر رہا ہے، اور عوام کو گمراہ کون کر رہا ہے؟
#awamiactioncommittee #rawalakotcommunity #rawalakot_azad_kashmir #kashmir #jointhemovement
جب شاہ کے ایک اشارے پر اپنوں میں نیازیں بٹتی ہوں
جب آنکھیں غُربت ماروں کی حسرت کا نظارہ کرتی ہوں
جب قلمیں ظالم جابر کی عظمت کا قصیدہ لکھتی ہوں
جب حق کی باتیں کہنے پہ انساں کی زبانیں کٹتی ہوں
اِس حال میں ہم دیوانوں سے تُم کہتے ہو خاموش رہو