@zara_hafeez
ایک ایسی ملاقات جو نہ ہو سکی
السلام علیکم زارا صاحبہ،
آپ کی بیماری کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور آپ کو خوش و خرم زندگی نصیب کرے۔ مجھے آپ کے بارے میں بہت زیادہ معلومات تو نہیں، لیکن ایکس پر آپ کی پوسٹس اکثر نظر سے گزرتی رہتی ہیں۔ انہیں پڑھ کر ہمیشہ یہی محسوس ہوا کہ میرے سماجی خیالات بھی کافی حد تک آپ کے خیالات سے ملتے جلتے ہیں۔ آپ کے کچھ جملے خاص طور پر بہت اچھے لگے؛ ایک بار آپ نے کسی کو جواب دیتے ہوئے “Proper Ganda” لکھا تھا، جو مجھے بہت دلچسپ لگا۔ اس کے بعد میں باقاعدگی سے آپ کی پوسٹس پڑھتا رہا۔
جیسا کہ میں نے کہا، آپ کے سماجی خیالات مجھے بہت پسند آئے۔ اسی لیے جب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں پاکستان آیا تو دل میں خیال تھا کہ آپ سے ملاقات کی جائے، آپ کو اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے بھی ملوایا جائے، اور اگر ممکن ہو تو آپ کے ساتھ لنچ یا ڈنر کا اہتمام کیا جائے۔ میری خواہش تھی کہ میری بیٹیاں بھی آپ سے کچھ سیکھ سکیں، خاص طور پر زندگی، معاشرے اور سماجی رویوں کے بارے میں آپ کا متوازن نقطۂ نظر۔ اگر میں غلط نہیں سمجھ رہا تو اسے پاکستان کے ثقافتی تناظر میں ایک روشن خیال کہا جا سکتا ہے۔
میں خود کو بہت زیادہ پڑھا لکھا نہیں، البتہ بیرونِ ملک ملازمت کرتا ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، اور کبھی کبھار میں اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ چند دن لاہور میں بھی گزارتا ہوں۔ ہم چاروں کو گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے، اور نئے ریسٹورنٹس تلاش کر کے جانا تو ہماری خاص دلچسپی ہے۔ اس بار بھی میں جون کا پورا مہینہ پاکستان میں تھا، فیملی کے ساتھ لاہور میں بھی وقت گزارا، اور خوب گھومنا پھرنا ہوا۔ اسی دوران کئی بار سوچا کہ آپ سے رابطہ کر کے آپ کو مدعو کروں، مگر ہمت نہ کر سکا۔
پاکستان سے واپس آنے کے بعد جب آپ کی بیماری اور سرجری کے بارے میں معلوم ہوا تو دل بہت افسردہ ہوا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
ہاں، ایک بات اور یاد آئی۔ میری چھوٹی بیٹی کو بھی آرٹس اینڈ کرافٹس کا بہت شوق ہے، اور میرے دل میں یہ خواہش بھی تھی کہ اسے آپ کے کرافٹس کے بارے میں سننے، سمجھنے اور کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے۔
والسلام