چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حاجی میر ریاض شاہوانی سے تعزیت کا اظہار
کراچی ؛ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حاجی میر ریاض شاہوانی سے انکے والد حاجی عبدالحمید شاہوانی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار
کراچی: دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حاجی میر ریاض شاہوانی کے نام تعزیتی پیغام
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے
@BBhuttoZardari
18 اکتوبر کو اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ثابت کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔
@BBhuttoZardari#ShuhadaEJamhuriyat
سانحہ کارساز کو 17 سال بیت گئے مگر آج بھی ان 177 سے زائد جیالوں کی شہادت کا غم ہمارے دلوں میں زندہ ہے، کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی کہ جس میں آمریت اور دہشت گردوں نے مل کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا مگر جو لوگ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو دبانا چاہتے تھے وہ ناکام ہوئے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جس جمہوریت کیلئے شہدائے کارساز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم اس جمہوریت کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔
#ShuhadaEJamhuriyat
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین/وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات
صدر مملکت کا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون ، کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے، صدر مملکت
پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت
پاک-ترکمان تعلقات مشترکہ اقدار، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، صدر مملکت
خطے میں مشترکہ خوشحالی ،استحکام اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مفید ثابت ہوگا، صدر مملکت
راشد میردوف نے عَشق آباد میں مخدوم گلی فراغی کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت پر صدر ِمملکت کا شکریہ ادا کیا
صدر ِ پاکستان کی عَشق آباد میں بین الاقوامی فورم میں شرکت ترکمان عوام کیلئے احترام کی عکاس ہے، صدر مملکت
راشد میردوف نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان عوام کے قومی رہنما کا صدر آصف علی زرداری کیلئے خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا
صدر مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت پر راشد میردوف کا شکریہ ادا کیا
صدر مملکت نے عَشق آباد دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر ترکمانستان کی حکومت شکریہ ادا کیا
@AAliZardari
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جاتی امراء آمد, صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
@BBhuttoZardari@AAliZardari
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جاتی امراء آمد
لاہور: سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ودیگر نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا
لاہور: صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت
لاہور: سیاسی قائدین کی ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، نوید قمر، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب اور مرتضی وہاب
@BBhuttoZardari@AAliZardari
“پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اتفاق شدہ مسودے پر مسلم لیگ ن کا بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی آئینی ترمیم لے کر آئیں جس سے پارلیمان اور آئین کی بالادستی قائم ہو اور عوام کو فوری انصاف ملے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
@BBhuttoZardari
The Deputy Chairman of the Cabinet of Ministers/Minister of Foreign Affairs of Turkmenistan, Rashid Meredov, called on President @AAliZardari, at Aiwan-e-Sadr
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں کیلئے انقلابی کام کرتی ہے، ہم نے اس ملک کے غریب عوام کو حقوق دیئے، آواز دی، طاقت دی۔ ہم نے اس ملک کے مزدوروں، کسانوں اور ہاریوں کو حقوق دیئے اور انہیں زمین کا مالک بنایا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
“پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف ایک عوامی جماعت ہے بلکہ اس ملک کے پسماندہ طبقات کی نمائندگی بھی کرتی ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے متوسط طبقے کی خواتین کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کیلئے ایک مثالی پروگرام ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
“شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور طے کیا کہ جوڈیشل ریفامز ہونے چاہئیے، اور ان کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کیلئے جو کچھ مجھ سے ممکن ہوگا میں وہ کوشش کروں گا۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
Chairman PPP @BBhuttoZardari, met today with PML-N leader Mian Nawaz Sharif, at Punjab House, and discussed with him the prevailing political situation in the country.
Read More: https://t.co/utDNNYFWVe
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ ترکمانستان
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ
صدر مملکت عشق آباد میں منعقد ہونے والے "وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات - امن اور ترقی کی بنیاد" کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے
فورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے
صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے
@AAliZardari
President @AAliZardari presenting a cheque of Rs. 100 million to Mr. Shahzaib Khan, who won World Champion Karate Combat in Singapore, at Aiwan-e-Sadr. The Chief Minister of Balochistan @PakSarfrazbugti was also present on the occasion.
My address and Q & A session with lawyers of the Sindh High Court bar on the need to implement charter of democracy, bring judicial reforms, set up a constitutional court and provide swift and speedy justice to the people of Pakistan. 🧵👇