اسلام آباد میں گھس کر خود کش حملے ہو رہے ہیں، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بلوچستان ایک SHO کی مار ہے دہشتگردوں کو ہم کنٹرول کر لیں گے، اصل میں دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا ہی ریاست و اسٹیبلشمنٹ نے ہے تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ ہم دہشتگردی سے لڑ رہے ہیں ہمیں ڈالرز دو، یہ ڈالری جنگ ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکہ اور درجنوں شہادتیں ایک بار پھر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہی ہیں۔ تین ماہ میں یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔
مسلسل ناکامیوں کے باوجود کوئی افسر اب تک ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، مگر ہر سوال اٹھانے والے کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔
ایک مدت سے پاکستان کی مزاحمت کار عورتوں کے لیے یہ نظم بن رہا تھا آج مکمل ہوئی۔بالخصوص یاسمین راشد ماہرنگ بلوچ ایمان مزاری عالیہ حمزہ بشری بی بی صنم جاوید اور میرے اغوا کے بعد صنف آہن بن کر سامنے آنے والی میری اہلیہ عین نقوی اور قید و مصائب اور ریاستی جبر سے گزرنے والی انگنت بہادر پاکستانی خواتین کے نام۔
یہ عجب عورتیں ہیں۔
شہر غارت گراں میں
ستم کا کوئی گرز ایسا نہیں
ان کی پیٹھوں پہ جس کا فسانہ نہ ہو
ان کے ہاتھوں پہ مہندی نہیں
منزلوں کی طرف جاتے رستوں کے نقشے ہیں
پیروں میں پائل نہیں بیڑیاں ہیں
کلائیوں میں کنگن نہیں رسیاں ہیں
چہروں پہ غازے نہیں بجلیاں ہیں
صنف کے دائروں
اور تفریق کے عذر سے ماورا
رزم گاہوں میں یہ سرکشیدہ
چنیدہ
چادریں ان کی اڑتے علم کے پھریرے
اڑانیں سویرے
حوا و مریم و فاطمہ کی کنیزیں
کربلاوں میں یہ زینبی رنگ میں ڈھلنے والی
ہواوں کے مد مقابل دیے ہاتھ میں تھام کر چلنے والی
جبر سے لڑنے والی
کیا غضب عورتیں ہیں
یہ عجب عورتیں ہیں
احمد فرہاد
@ImaanZHazir@AinNaqvii@noshigilani@aliya_hamza
جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر ن لیگی نواز شریف کی واپسی سے بھی زیادہ خوشیاں منا رہے ہیں۔ شریفوں کی بوٹ پالش کا ایک تو فائدہ ہوا کہ انکے سوشل میڈیا کارکنان کو بھی اپنے اصل گارڈ فادر کی پہچان ہو گئی۔
ہم تو اپنے ان خاندان والوں سے نہیں ملتے جو ان چوروں کے ساتھ ہیں مگر زرتاج گل کی ناجانے کیا مجبوری ہے ❤️🩹
یہ پریشر ڈالیں گے ؟
یہ خان کو رہا کروائیں گے ؟
یہ تو سسٹم کا حصہ بن چکے ہیں ۔۔
چلو الیکشن تو ویسے بھی یہ ہار گئے تھے اور آئندہ بھی عوام کے ووٹ سے تو آنا ان کے لئے اب کم از کم اگلے 20، 25 سال ممکن نہیں۔ لہٰذا اسی طرح اقتدار میں زبردستی رہنے کا منصوبہ سہی۔
لیکن اللّه تعالٰی قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ ایک چال وہ چلتے ہیں اور ایک تدبیر اللّه کرتا ہے۔ بےشک اللّه بہترین تدبیر کرنے والا، حکمت والا ہے۔
وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ہرمز میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ڈرون حملے میں 3 بچے شہید اور متعدد خواتین و بچے زخمی ہوئے ہیں، اپنے ہی معصوم شہریوں پر ڈرون حملے انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہیں، بھارت کے ڈرون حملوں کیطرح ان ڈرون حملوں کی بھی بھرپور مذمت کیجیئے!
"قبائلی علاقہ جات پہ بمباری کروا کے ان کے بیوی بچوں کو مارا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے دن سے فوج کے وزیرستان جا کر آپریشن کرنے کی مخالفت کی۔ قبائلی علاقے کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیں، آپ جنگ جیت جائیں گے۔" کپتان عمران خان