رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم کا فرمان عالی شان ھے کہ :
قرآن مجید کی خبر گیری کرو ( یعنی قرآن پاک برابر پڑھتے رہو تاکہ بھولو نہیں) قسم ھے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے قرآن سینوں سے اتنی جلدی نکل جاتا ہے کہ اونٹ بھی اتنی جلدی اپنی رسی سے نہیں نکلتا -
یوں توساری زندگی ہی حضورﷺ پر ف��ا ہونی چاہیے
لیکن پھر بھی دنیا کی مصروفیات سے کچھ وقت نکالکر،
تنہائیمیں،
محبت سے،
درود پاک پڑھاکریں،
یقین جانئے
مرتے وقت یہ عمل باعثِ مسرت ہوگا۔ عجب فیض ہےآقا ﷺ آپکی محبت کا
درود آپﷺ پر پڑھوں اور خُودسنورجاؤں
صلی اللّٰه علی خاتم النبیین
حاجی اسماعیل نے اپنی زوجہ کے ساتھ طوافِ افاضہ مکمل کیا، قصر کروایا اور جمرات کی رمی کے لیے روانہ ہوئے۔ اچانک سینے میں درد اٹھا اور وہ اللہ عزوجل کو پیارے ہوگئے۔
ان شاء اللہ عصر کے وقت حرم میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔
فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ
“ربِ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا۔”
اے اسماعیل! تمہیں مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ہ�� سب کو بھی ایمان، حج اور اطاعت والی ایسی ہی حسین خاتمہ نصیب فرمائے۔
تم بہت یاد آؤ گے۔
اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔