تری نظر ہے مرا دل ہے کیا کیا جائے
جنوں خرد کے مقابل ہے کیا کیا جائے
یہ کیسی بھول بھلیوں میں عشق لے آیا
نہ راستہ ہے نہ منزل ہے کیا کیا جائے
https://t.co/fNzcRxo3Ap
تیرا چپ رہنا میرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
یوں ترے ہجر نے چھینا مرے لفظوں کا ہنر
بات کرنے لگا تو درد نیا بیٹھ گیا
دل کو سمجھایا بہت، ضبط کا دامن بھی لیا
تیرا اک نام لیا اور حوصلہ بیٹھ گیا
https://t.co/UL595rUpcc