رسول اللہﷺ نے فرمایا،
جب شیطان کو جنت میں سے نکالا جارہا تھا تو اس نے رب سے کہا میں تیرے بندے کو اس وقت تک گمراہ کرتا رہوں گا جب تک انکے جسم میں روح رہے گی
اس پر اللہﷻ نے فرمایا
میں اپنے بندے کو اس وقت تک بخشتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے استغفار کرتے رہیں گ��
اے اللہ! مجھے وہ طاقت نہ دے جس کی خاطر میں دوسروں کو غریب سمجھوں، مجھے وہ علم نہ دے جسے میں اپنے سینے میں چھپا کر رکھوں، مجھے وہ بلندی نہ دے کہ مجھے پستی میں کچھ نظر نہ آئے، مجھے وہ سب کچھ دے جو میں دوسروں میں بانٹ سکوں اور سب کے برابر ہو جاءوں___آمین
السلام وعلیکم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-
جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی دارازی چاہتا ہو تو اسے چاہئیے کہ صلہ رحمی کرے۔
(صحیح بخاری حدیث # ٢٠٦٧)
تمہارا رب کہتا ہے "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے" - المؤمن ٦٠
السلام علیکم
تکبر چاہے دولت کا ہو، طاقت کا ہو،
رتبے کا ہو، حیثیت کا ہو، حسن کا ہو،
علم کا ہو، حسب و نسب کا ہو یا تقوی
کا ہی کیوں نا ہو، انسان کو رسوا کر کے
چھوڑتا ہے۔
اللہ ہم سب کو تکبر کرنےسے محفوظ رکھے
آمین
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمیں کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا، جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی - جس نے تمہیں پاک چیزوں کا رزق دیا - وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے - بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا رب - المؤمن ٦٤
ان سے کہا جائے گا "یہ تمہارا انجام اس لئے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اس پر اتراتے تھے - اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ، ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانہ ہے متکبرین کا" - المؤمن ٧٥-٧٦
🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹
فرمان رسول اللہ ﷺ: رشک تو بس دو ہی آدمیوں پر ہوسکتا ہےایک تو اس پر جسےاللہ نےقرآن کا علم دیا اور وہ اسکے ساتھ رات کی گھڑیوں میں کھڑا ہوکر نماز پڑھتا رہا
اور دوسرا آدمی وہ جسےاللہ تعالی نےمال دیا اور وہ اسےمحتاجوں پر رات دن خیرات کرتا رہا