تُجھے زندگی کا شعور تھا، ترا کیا بنا؟
تُو خاموش کیوں ہے مجھے بتا، ترا کیا بنا؟
نئی منزلوں کی تلاش تھی سو بچھڑ گئے
مَیں بچھڑ کے تجھ سے بھٹک گیا، ترا کیا بنا؟
مُجھے عِلم تھا کہ شِکست میرا نصیب ہے
تُو امیدوار تھا جیت کا، ترا کیا بنا؟
مَیں مقابلے میں شریک تھا فقط اس لئے
کوئی آ کے مجھ سے یہ پوچھتا تیرا کیا بنا؟
جو نصیب سے مِری جنگ تھی وہ تری بھی تھی
میں تو کامیاب نہ ہو سکا، تِرا کیا بنا؟
تجھے دیکھ کر تو مجھے لگا تھا کہ خوش ہے تُو
تِرے بولنے سے پتہ چلا ، تِرا کیا بنا؟
میں الگ تھا اوروں سے اس لیے یہ سزا ملی
تُو بھی دوسروں سے تھا کچھ جُدا ، تِرا کیا بنا ؟
تیمور حسن تیمور
The Israeli army launched thermobaric and pressure bombs, supplied by the United States, on Gaza. These bombs, which burn at a temperature of 3,500 degrees Celsius, are capable of killing thousands in seconds, leaving no trace.