مجیب الرحمٰن شامی بتا رہیں ہیں جب عمران خان کی حکومت کے آخری دن تھے تو ایک بار باجوہ صاحب ان کی رہائش گاہ پہ گئے جہاں بشری بی بی نے پانی دم کیا پہلے خود پیا پھر عمران خان کو پلایا اور جب وہ گلاس باجوہ صاحب کی طرف بڑھایا تو باجوہ صاحب کی اہلیہ نے باجوہ صاحب کو منع کر دیا کہ یہ پانی مت پیے کہنے والے کہتے ہیں کہ اکثر باجوہ صاحب اپنی جیب میں کوئی تعویز رکھتے تھے یا کوئی ایت پڑھ کے جاتے تھے تاکہ ان پہ دم کا اثر نہ ہو سکے
میں اپنی پوری ٹیم کو شاباش دینا چاہوں گی۔ وزیرِ خزانہ بہت محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں لیکن زیادہ شور نہیں کرتے۔ سینئر منسٹر نے دن رات معاونت کی۔ چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔ عظمیٰ بخاری بطور وزیر اطلاعات میٹنگز میں شریک رہیں۔ چیئرمین پلاننگ ڈاکٹر صاحب نے میری تجاویز کو بہتر انداز میں اکاموڈیٹ کیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز مجاہد سمیت پوری ٹیم نے ون یونٹ بن کر کام کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
#PunjabBudget2026
پہلے سہیل وڑائچ کا کالم ۔۔۔۔۔ بے عزتی
پھر وڑائچ صاحب کا دوسرا کالم ۔۔۔۔ مزید بے عزتی
پھر بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس ۔۔۔۔ مزید مزید بے عزتی
پھر محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی میں خطاب ۔۔۔ بے عزتی پلس
پھر فیصل واوڈا کے ذریعے مزید جھاڑ پھونک ۔۔۔۔۔ بے عزتی پرو میکس
یہ ہو کیا رہا ہے؟
ڈپٹی ۔۔۔۔ منہ بند پلیز
میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ایک اور وعدہ وفا ہوا۔ موہنی روڈ، بھاٹی چوک، پرندہ مارکیٹ کے متاثرین کو چیک تقسیم کر دیے۔ سمجھنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ کس قدر بڑا کام تھا۔ یہ دعائیں ہی اثاثہ ہیں۔
جناب نجم ولی خان صاحب شمالی علاقہ جات کی سیر کو گئے ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی کے دل شکستہ عناصر نے ان کے کینسر میں مبتلا ہو کر شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاح ہونے کی خبر پھیلا دی۔ نجم بھائی خیریت سے ہیں اور ماشا اللہ صحت مند ہیں۔ اللہ تعالی انہیں نظر بد سے محفوظ رکھے۔
🤲🤲🤲
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ڈے کیئر سنٹرز سے خواتین ہی نہیں ، مرد حضرات بھی مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
@MaryamNSharif
میں جیل میں تھا تو ایک دن صبح 9 بجے 25 سے 30 افراد آئے اور اُن کے ہاتھ میں قیدیوں کی یونیفارم تھی،اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ یونیفارم پہن لیں، اس کے بعد مجھے ہتھکڑی لگا کر میری تصاویر بنائی گئیں،وہ تصاویر بھی کوئی منگوا کر دیکھتا تھا، حنیف عباسی
کوٹلی اور میرپور کے مظاہرین اپنے مخالفین کی اور سرکاری سوشل میڈیائی ان مطاہرین کی اے آئی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے کردار کشی بند کریں، امن اور صلح کو موقع دیں۔
فرض کریں اگر ایران یا سعودی عرب اہل پاکستان کے تشکر کے طور پر تیل مفت دینا شروع کر دیں تو پھر بھی اوگرا کے نام پر ایسا نظام مسلط ہے کہ وہ دیا گیا مفت تیل بھی آپ کو کم از کم سوا دو سو روپے فی لیٹر ملے گا کیوں کہ ایک لیٹر میں اتنے ہی ٹیکسز، کمیشن، ٹرانسپورٹیشن، لیویز اور ڈیوٹیز شامل ہیں۔
ڈپٹی آئل ڈگر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک سال کے عرصہ میں دو جنگیں اللہ کے فضل سے جیت لیں ۔ بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبرو تحمل سے فاتح سفارت کار ، دونوں محاذوں پہ سرخرو۔ اللہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جسطرح خلوص،دانش و معاملہ فہمی کے ساتھ بھارت کے سا تھ جنگ اور ایران امریکہ مصالحت دونوں مرحلوں پہ کردار ادا کیا وہ تاریخ ساز ھے۔
یہ توازن اور ملک کے مفاد میں یکسوئ کا نتیجہ ھے کہ اللہ کا کرم جاری و ساری ھے۔
انشا ء اللہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سرخرو ھو گی۔
محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت اور جید علماءِ کرام نے یکجا ہو کر ایک جامع حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔ فرقہ واریت اور فتنہ پروری کے خلاف عزم کو دہراتے ہوئے نوجوانوں میں اعتدال پسندی کو فروغ دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر شرپسندی اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سائبر پیٹرولنگ کے ذریعے سخت ترین قانونی کارروائی اور فوری گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی، صفائی اور طبی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
لاہور میں تین صحافی، جنہوں شوکت خانم کینسر ایند ریسرچ ہسپتال کو پہلی اینٹ لگنے سے لے کر اب تک مشاہدہ کیا ہے۔ ان میں جناب نجم ولی خان، جناب فہیم گوہر بٹ اور جناب خاکسار شامل ہیں۔ اور تینوں اس فراڈ کے کو بے نقاب کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔ ان تینوں میں کسی کو نہ تو کینسر ہے اور نہ ہی وہ شوکت خانم نامی کینسر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس لئے یوتھڑ حضرات سے التماس ہے کہ کوئی نیا بہتان یا جھوٹ گھڑیں۔
ڈپٹی
اسلام آباد ایم او یو پر دستخط ہو گئے، امریکہ کی طرف سے جے ڈی وینس اور ایران کی طرف سے قالیباف صاحب نے آن لائن دستخط کئے۔ اب جمعہ کے روز سویٹرزلینڈ کے شہر جنیوا میں اس تاریخ ساز معاہدے کا جشن منایا جائے گا اور معاہدہ کروانے والے ثالث یعنی کہ ہمارے پیارے پاکستان کی تعریف و توصیف کے ڈونگرے برسائے جائیں گے۔
عوامی خدمت، ریلیف اور ترقی کے عزم کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ این ایف سی شیئر میں کمی کے باوجود پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ علالت کے دوران بھی عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا گیا۔ آئندہ بھی عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا