Ministry of National Food Security & Research is stepping into the digital age, prioritizing social media to enhance communication and efficiency. 🌐✨
Join us on all our digital platforms as we modernize, innovate, and connect like never before🇵🇰
#Pakistan#Agriculture#MNFSR
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے۔KPK کو گندم فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہرہے
غیر دستاویزی اور غیر معیاری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ تشویشناک ہے،فوڈ سیفٹی اور صارفین کے تحفظ کے لیے متوازن پالیسی ناگزیر ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، پھلوں کی پراسیسنگ سے کسانوں اور دیہی معیشت کو نئی قوت ملتی ہے، رانا تنویر حسین #SDPI
اسلام آباد میں مشروبات اور جوس مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی اصلاحات پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام مشاورتی سیمینار میں بطور چیف گیسٹ خطاب۔ موجودہ ٹیکس نظام میں غذائیت اور شکر کی مقدار کے فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
پاکستان کی جوس انڈسٹری کسانوں سے بڑی مقدار میں مقامی پھل خریدتی ہے، ٹیکس پالیسی عوامی صحت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے، کم شکر اور بغیر اضافی شکر والی مصنوعات کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، پاکستان کو شواہد پر مبنی اور متوازن ٹیکس پالیسی اختیار کرنا ہوگی،رانا تنویر حسین #FED
✅ چین میں 1000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز پر تربیت جاری رکھنے پر اتفاق
مزید برآں، PARC اورCAAS کے اشتراک سے پانچ خصوصی سینٹرز آف ایکسی لینس کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی
🇵🇰🤝🇨🇳 وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ حالیہ دورۂ چین میں شرکت کی، جہاں #CPEC20 ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا اور زراعت کو پاک-چین اسٹریٹجک تعاون کا مرکزی ستون قرار دیا گیا۔ 🌾
✅ اسمارٹ فارمنگ، بائیوٹیکنالوجی، کلائمیٹ اسمارٹ زراعت، میکانائزیشن اور فوڈ پروسیسنگ میں تعاون کی توسیع ✅ PARC اور Chinese Academy of Agricultural Sciences کے درمیان زرعی تحقیق کی جدید خطوط پر ترقی کیلئے تعاون میں اضافہ
زرعی انفراسٹرکچر میں جدید توانائی اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے، پاکستان چین کے تجربات سے دیہی معیشت اور زرعی ترقی میں فائدہ اٹھا رہا ہے، زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین
چانگژو، چین میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی مشینری تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ہارون اختر خان نے چینی زرعی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ جدید ٹریکٹرز، ہارویسٹرز اور زرعی آلات کی پاکستان میں فراہمی پر تبادلۂ خیال۔@ChangfaGroup @pakChinaB2B
چانگفا گروپ کے ساتھ زرعی مشینری کی لوکل مینوفیکچرنگ کے امکانات زیر غور۔ پاکستان میں کسانوں کو سستی اور معیاری زرعی مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، زرعی میکانائزیشن سے پیداوار میں اضافہ اور لاگت میں کمی ممکن بنائی جا رہی ہے، رانا تنویر حسین
وزیر نے متعلقہ اداروں کو گندم کی خریداری اور اسٹاک رپورٹنگ کے نظام کی سخت نگرانی کی ہدایت کی ہےحکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے۔ ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا 12واں اجلاس منعقد جس میں ملک میں گندم کی خریداری، موجودہ ذخائر اور طلب و رسد کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو گندم کے موجودہ ذخائر اور جاری خریداری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ
حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے۔ ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل اور کوآرڈینیشن کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے
The meeting was attended by senior officials of the Ministry, representatives from the Animal Husbandry Commission (AHC), technical experts, and representatives of Chinese companies engaged in livestock breeding and biotechnology cooperation.
Federal Minister for National Food Security & Research Rana Tanveer Hussain chaired a high-level meeting with a Chinese delegation to discuss enhanced bilateral cooperation in the livestock sector, with particular focus on buffalo embryo exports and genetic resource development.
پاکستان کے آم کو عالمی معیار کے مطابق بنا کر نئی منڈیوں تک رسائی دی جائے گی، حکومت برآمدکنندگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی آم برآمدات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، حکومت کی جانب سے آم برآمدکنندگان کے لیے ٹرانسپورٹ سبسڈی پر غور،آم کی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں وسعت دینے کے لیے حکومتی حکمت عملی،خلیجی خطے کی صورتحال کے باعث آم کی برآمدی تجارت کو چیلنجز کا سامنا
حکومت آم کی برآمدات میں لاگت کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سبسڈی فراہم کرنے کے لیے تیار ، برآمدکنندگان کو ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ بڑھا کر زیادہ منافع بخش برآمدات پر توجہ دینی چاہیے، آم کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے برانڈنگ اور جدید پیکجنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، رانا تنویر حسین