@AzmaBokhariPMLN What is going on man this is police they are to setve save not for justifications on social media bull shit is happening in pak bro....
KPK کے غیور عوام لگاتار ثابت کر رہے ہیں کہ عمران خان کا بیانیہ انکے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ نوجوانوں پر کپتان کا اثر اتنا گہرا ہے کہ وہ کچھ اور سننے کو تیار نہیں۔ پنجاب میں جزبات اس سے مختلف نہیں، اظہار فل الحال دبا ہوا ہے۔ مگر کب تک؟
#دل_نہیں_چھوڑنا
ہمارے بنیادی حقوق پر ایسی (تباہ کن) یلغار جو قوم نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی، کے ساتھ تحریکِ انصاف کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن سے پہلے قانون کی حکمرانی کی عالمی درجہ بندی (رول آف لاء انڈیکس) میں پاکستان 140 میں سے 129ویں نمبر پر تھا۔
آج ہم میانمار (برما) اور سوڈان کی سطح تک آ گِرے ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذالعمل ہے۔ قانون کے حکمرانی کے بغیر ہمیں جمہوریت (آزادی) میسر ہو گی نہ ہی خوشحالی اور (ایک اچھے) مستقبل کا تصوّر ممکن ہے۔
میں اپنے کارکنان اور قائدین کی غیرقانونی گرفتاریوں اور اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو قید میں ڈالے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔
اسی طرح عدالتی احکامات کے باوجود صحافی عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا اور ان پر تشدد کی مصدّقہ اطلاعات ہیں۔
میں اپنی خواتین قائدین، کارکنان اور اپنے قائدین اور کارکنان کی اہلِ خانہ خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔
شہریار آفریدی کی اہلیہ کو کیسے قید کیا جاسکتا تھا؟
واضح طور پر یہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ اپنے آئینی حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوسکیں۔
انسانی حقوق کی سابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے روا رکھے جانے والے سلوک اور انکی صاحبزادی پر مرد پولیس اہلکاروں کے حملے کے بارے میں جان کر میں نہایت دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو ضمانت دیے جانے کے باوجود انہیں اڈیالہ جیل کے اندر سے اغواء کیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر شیریں مزاری کے چلّانے کی آوازیں سنائی دیں۔
ہماری خواتین کارکنان سے کئے جانے والے وحشیانہ سلوک، جس کے ویڈیو شواہد بھی مسلسل سامنے آرہے ہیں نہایت قابلِ نفرت و مذمت ہے۔
ہماری بہت سی خواتین اراکینِ قومی اسمبلی، کارکنان اور حمایتیوں کو نہایت غیرانسانی حالات میں ملک بھر کی جیلوں میں ٹھونسا جارہا جہاں وہ پولیس کی زیادتیوں کی زد میں ہیں۔
اس فسطائی حکومت کی جانب سے ان خواتین شہریوں کا اغواء اور ان سے کیا جانے والا بہیمانہ سلوک انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہی نہیں بلکہ ہمارے کلچر اور اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔
ان تمام خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہیں پیہم قید میں رکھنا نِری بےحسّی ہے۔ میں یہ سارا معاملہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے بھی رکھ رہا ہوں۔
#Pakistan🇵🇰: The violent arrest of @ImranKhanPTI by the paramilitary troops from inside the Islamabad High Court confirms the allegations of political engineering by the military in Pakistani democracy. His arrest warrant was also signed by a military general: Nazir Ahmed.
عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے ان کو اغوا کرنے والوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم ہماری نسلیں ہم پر لعنت بھیجیں گی اگر آج ہم نے ان کا گھناؤنا منصوبہ کامیاب ہونے دیا