گورنر ہاؤس میں آج پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ بڑی اسکرین پر عوام کے ساتھ دیکھا۔ قومی ٹیم کی جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ان شاء اللہ کپ جیتنے پر شہر بھر میں 3 ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی، تین من پھولوں کی بارش ہوگی اور میں خود ایئرپورٹ جا کر اپنی ٹیم کا استقبال کروں گا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
رمضان سے قبل 10 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے، بے روزگار افراد کو موٹر سائیکلیں اور مریضوں کو میڈیکل آلات فراہم کیے۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور بشیر فاروق صاحب کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ گورنر ہاؤس سے اب تک 10 لاکھ افراد کو راشن دیا جا چکا ہے۔ میری دعا ہے کہ آج لینے والے کل دینے والوں میں شامل ہوں۔اور ان شاء اللہ، ہم ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے۔
پاکستان آئی ٹی اور اے آئی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔USF کے منصوبے دور دراز علاقوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑ رہے ہیں۔ بدین اور سانگھڑ کی کنیکٹیویٹی دراصل انہیں دنیا سے براہِ راست مربوط کرنا ہے۔ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی قیادت میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبہ آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور ہزاروں نوجوان فری لانسنگ سے ڈالر کما رہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن ہی شفافیت اور ترقی کی ضمانت ہے۔
گورنر ہاؤس میں “کراچی کا مستقبل” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے ہم سنجیدگی سے کراچی کے مسائل کا قابلِ عمل حل نکالیں۔ کراچی منی پاکستان ہے۔ اس کی بہتری ہی پاکستان کی بہتری ہے۔ آئیں، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت اس شہر کا حق ادا کریں۔
صوبوں کا قیام آئینی ضرورت ہے، انتظامی یونٹس بڑھانے سے ملک تقسیم نہیں بلکہ مضبوط ہوتا ہے،
انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی پکار ہے، صوبے ریاست نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی طرح انتظامی حصہ ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی کی تقسیم یا نئے صوبوں کا مطالبہ غداری نہیں بلکہ آئینی حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں صوبے مانگ سکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں؟
آج کا دور ٹیکنالوجی اور ’عہدِ امکان‘ کا ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جا سکتا ہے، چیئرمین ایم کیو ایم
وفاقی حکومت کے پاس دفاعی اخراجات اور قرضوں کی ادائیگی کے بعد کچھ نہیں بچتا، تعلیم کی ذمہ داری صوبوں کو پوری کرنی ہوگی،
ہمارے ہاں ڈویلپمنٹ کرپشن کا بائی پروڈکٹ بن چکی ہے، نوجوانوں کو ڈگری کے بجائے ہنر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
#MQMPakistan@allaboutmqm@Conv_KMS
گورنر ہاؤس میں تعلیمی کانفرنس “کراچی کا مستقبل” کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میرے زیرِ صدارت اس اہم نشست میں شہر کے مستقبل، ترقیاتی منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع گفتگو ہوگی۔ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و چیرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔ ان شاء اللہ، مل کر کراچی کی پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کی سمت واضح کریں گے