رات کے اس آخری پہر
یادوں کے بند کمرے کا دروازہ
بہت آہستگی سے کھلا
یہ بند کمرہ نہیں تھا
یادوں کا ایک قبرستان تھا
اس میں بیشمار
یادیں بکھری ہوئی تھیں
کچھ یادیں تازہ
کچھ یادیں بہت بوسیدہ
یادوں کے اس قبرستان میں
تیری یاد کی قبر
روزِ اول کی طرح تازہ
ماہ و سال کی قید سے ماورا تھی
رات کے اس آخری پہر
یادوں کے بند کمرے کا دروازہ
بہت آہستگی سے کھلا
یہ بند کمرہ نہیں تھا
یادوں کا ایک قبرستان تھا
اس میں بیشمار
یادیں بکھری ہوئی تھیں
کچھ یادیں تازہ
کچھ یادیں بہت بوسیدہ
یادوں کے اس قبرستان میں
تیری یاد کی قبر
روزِ اول کی طرح تازہ
ماہ و سال کی قید سے ماورا تھی
#poem
من پسند شخص
اک ایسے وقت میں
جب دفترِ حیات بکھر رہا ہو
آئینہِ زندگی چیخ رہا ہو
سانسیں تھم رہی ہوں
ایسے میں اگر
من پسند شخص ساتھ ہوتا
تو یہ درد سہنا
غموں کو پینا
آسان ہوتا
یہ جاں کنی کے لمحے
اس کے ہاتھ میں ہاتھ دینے سے
سینے پر سر رکھنے سے
قابلِ برداشت ہوتے
جاں آسانی سے
جاں چھوڑتی
روز ملنے والے
جو روز ملا کرتے تھے
اب جانے کس دنیا کے
باسی ہیں
جانے کہاں گئے
جو گھنٹوں باتیں کرتے تھے
اب رسماً بھی نہیں ملا کرتے
کوئی رابطہ بھی نہیں کرتے
سب اپنی اپنی دنیاؤں میں
گم ہو گئے ہیں
رابطہ کرنے پر بھی
رابطہ نہیں کرتے
کس غم کے مارے ہیں
کچھ کہتے بھی نہیں
#BazarMTQ#poems
کبھی ہم
کتابوں میں
گلاب کے پھول رکھا کرتے تھے
اب یہ رسم بھی ختم ہوئی
کتب بینی ہی متروک ہوئی
موبائل فون نے ہمیں کچھ دے کر
بہت کچھ لے لیا
محبت کے انداز بدل گئے
دوستی کے آداب بدل گئے
پاس رہنے والے دور ہو گئے
دور رہنے والے پاس ہو گئے
سب موبائل اسکرین میں
گم ہو گئے
#furry#WWEBogotá
کچھ وقت لگے گا
دل میں خزاں کا موسم
ٹھہر سا گیا ہے
وقت کچھ رک سا گیا ہے
اس خزاں کے موسم میں
تن کے خستہ ہونے کا
احساس بڑھ سا گیا ہے
تمام موسم رخصت ہوئے
بس اک ہی موسم رہ گیا ہے
جدائی کے اس موسم میں
محبوب کا ذکر کیا کریں
وہ اک عرصے سے
کہیں کھو سا گیا ہے
اب دلِ وحشی اس کی یاد میں
بس خاموش رہیں
اب کس راستے سے واپس جائیں
واپسی کا راستہ تو ملے
اب کس کو اپنے دکھ سنائیں
کوئی ہم نوا تو ملے
اب کس کے ساتھ دو قدم چلیں
کوئی ہم دم تو ملے
اب کس سے دل کی بات کہیں
کوئی رازداں تو ملے
اب کس کو زخم دکھائیں
کوئی مسیحا تو ملے
اب کس کو غم سنائیں
کوئی غم گسار تو ملے
بے مہر صبحیں
اک اور بے مہر صبح ہے
بے چین رات کے بعد
یہ بالکل ایسے ہی ہے
جیسے تشنگی بڑھتی ہے
ہر ملاقات کے بعد
جانے کتنی اور بے مہر صبحیں ہیں
جانے کتنی اور بے چین راتیں ہیں
ان ہی بے مہر صبحوں میں
ان ہی بے چین راتوں میں
کسی کی یاد کے سہارے
زندگی کٹ ہی گئی
#momsonn#brøndby#poems
اب جلانے کو کچھ بھی نہیں
میں نے سب خوابوں کو
ساری خواہشات کو
ہر ایک امید کو
تیرے سارے خطوں کو
آگ لگا دی ہے
وہ خط
جن میں کبھی
تیرا لمس محسوس ہوتا تھا،
وہ لفظ جنہیں پڑھ کر
راتیں مہک اٹھتی تھیں،
وہ وعدے
جو تیری آواز میں
سچ لگتے تھے
سب کو جلا دیا ہے
#furry#Beşiktaş#poetrycommunity
منظر بدل گئے
ٹھیک سے دیکھ بھی نہ پائے
اور منظر سارے بدل گئے
وقت اتنی تیزی سے گذرا
کچھ سمجھ بھی نہ پائے
اور سارے منظر بیت گئے
سب ساتھی، سب رشتے
اک اک کر کے چھوٹ گئے
کچھ رستے سے لوٹ گئے
کچھ منزل سے پہلے
تھک گئے
وقت کے ہاتھوں
سب بے بس ہو گئے۔
معین الدین
محبت میں ہارے ہوئے لوگ
محبت میں ہارے ہوئے لوگ
درد کے مارے ہوئے لوگ
جائیں تو جائیں کہاں آخر
زندگی کے ستائے ہوئے لوگ
ہم بھی کیا لوگ ہیں، اے زندگی
ہر داؤ پیچ سے ہارے ہوئے لوگ
اپنی قسمت پہ رو بھی نہیں سکتے
اپنوں کے ہاتھوں سے ہارے ہوئے لوگ
خود سے بھی ملنے کی فرصت نہیں
#momsonn
People We Meet Along the Way
For just a little while,
they meet us on the road,
then, who knows in which direction,
they quietly disappear.
From the hidden chambers of the mind,
they often fade away
yet sometimes a beautiful face
remains behind as a memory
sometimes a single word
راہ چلتے لوگ
ذرا سی دیر کو ملتے ہیں
پھر جانے کس سمت نکل جاتے ہیں
ذہن کے نہاں خانوں سے
اکثر محو ہوجاتے ہیں
کبھی کوئی دلکش چہرہ
یاد بن کر رہ جاتا ہے
کبھی کوئی بات
اک کسک بن کر رہ جاتی ہے
راہ چلتے لوگ
پل بھر کو ملتے ہیں
کہیں کوئی یاد
کہیں کوئی احساس
کوئی گمنام تعلق
#rentrée
میں، تم اور محبت
میں ایسے قدیم شہر کا خواب دیکھتا ہوں
جہاں گلیاں در گلیاں ہو
ان گلیوں میں وسیع صحن والے مکان ہو
ان مکانوں میں بہت سے دریچے ہو
ان مکانوں کے بڑے چوبی دروازے ہو
ان وسیع صحنوں میں معصوم بچے کھیلتے ہو
کہیں سے مدھر موسیقی بھی سنائی دیتی ہو
#momsonn#PoesíaYErotismo
احباب کی نذر
کچھ منظروں کو بھلانے میں ابھی وقت لگے گا
وہ وقت پھر سے بھلانے میں ابھی وقت لگے گا
❤️❤️❤️
اس کی یاد آتی ہے تو بے تحاشہ ستاتی ہے
اس کی یادوں کو بھلانے میں ابھی وقت لگے گا
❤️❤️❤️
تمہارے قرب کی خواہش دن بہ دن بڑھتی ہے
اس خواہش کو دبانے میں ابھی وقت لگے گا
#30Ağustos
اب وقت ہی کتنا ہے!
کچھ دیر تو لگتی ہے
غموں کو بھلانے میں
زخموں کو بھرنے میں
کسی کو بھول جانے میں
کچھ دیر تو لگتی ہے
نئے رشتے بنانے میں
پرانے تعلقات ختم کرنے میں
کسی کو اپنانے میں
کچھ دیر تو لگتی ہے
نئے راستوں پر چلنے میں
پھر سے مسکرانے میں
کسی کے دل میں جگہ بنانے میں
#gooner
آخری منظر
آخری ملاقات کا منظر
ابھی تک نگاہوں میں ہے
وہ تیری نم آنکھیں
کپکپاتے ہونٹ
وہ میرا ضبط کرنا
وہ تیرا خاموش رہنا
اداس نگاہوں سے تکنا
وہ بچھڑنے کا لمحہ
جیسے روح کا جسم سے نکلنا
یہ سب منظر
آنکھ کی پتلیوں میں امر ہو گئے ہیں
دل کے نہاں خانوں میں
دفن ہو گئے ہیں
#Panamá#poems
کچھ مت کہنا
کوئی محبت کے بارے میں پوچھے
تو کچھ مت کہنا
بس خاموش رہنا
ہتھیلی پر راکھ کر
ہوا میں اڑا دینا
یہ لفظوں میں بیان
ہو نہیں سکتی ہے
یہ اظہار کی محتاج نہیں ہوتی
اسے پانے کے لئے
بہت کچھ کھونا پڑتا
اپنے آپ گنوانا پڑتا ہے
کئی راستے چھوٹ جاتے ہیں
کئی اپنے روٹھ جاتے ہیں
#YılSer
اک مدت بعد
اک مدت بعد تمھیں دیکھا
دل بہت افسردہ ہوا
وہ چاند چہرہ
ستارہ آنکھیں
ریشمی بال
سب کیا ہوئے
سب وقت کی گرد میں
کہیں گم ہوگئے
اپنے پیچھے بس نشاں چھوڑ گئے
پھر آئینے پر نظر پڑی
اپنے آپ کو دیکھا
یہ احساس ہوا
وقت اپنی چالیں چل گیا
ہم پیچھے رہ گئے
وہ بہت آگے چلا گیا
#nsfwtwtًً