روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہُوا ہے آتشِ گُل سے چمن تمام
اللہ ری جسمِ یار کی خوبی کہ خودبخود
رنگینیوں میں ڈُوب گیا پیرہن تمام
شیرینئ نسیم ہے سوز و گدازِ میرؔ
حسرتؔ تِرے سُخن پہ ہے لطفِ سُخن تمام
حسرت موہانی
کیوں غزالوں کو نہ ہوں یاد رموزِ فنِ عشق
میں نے اِک عُمر یہ مضمون پڑھایا ہُوا ہے
زخم ہے مندمل اور آپ بھی آئے ہوئے ہیں
اور پھر آپ نے ناخن بھی بڑھایا ہُوا ہے
اختر عُثمان
زبانوں کا بوسہ
زبانوں کے رس میں یہ کیسی مہک ہے !
یہ بوسہ کہ جس سے محبت کی صہبا کی اڑتی ہے خوشبو
یہ بد مست خوشبو جو گہرا غنودہ نشہ لا رہی ہے
یہ کیسا نشہ ہے؟
مرے ذہن کے ریزے ریزے میں ایک آنکھ سی کھل گئی ہے
تم اپنی زباں میرے منہ میں رکھے جیسے پاتال سے میری جاں کھینچتے ہو
۱/۳
یہ بھیگا ہوا گرم و تاریک بوسہ
اماوس کی کالی برستی ہوئی رات جیسے امڈتی چلی آ رہی ہے
کہیں کوئی ساعت ازل سے رمیدہ
مِری روح کے دشت میں اُڑ رہی تھی
وہ ساعت قریں تر چلی آ رہی ہے
مجھے ایسا لگتا ہے
۲/۳
خُدا کو خط لِکھو ، اُس کے خلیفہ سے ایک کام ہے
اُسے کہو کہ اپنی سائنس کے کرشمے سے مُسلمان پر دہشت گردی اور یہودی پر سازش کا الزام تھوڑی دیر کے لیئے ہٹا کر ، دور کہیں بہت دور ، انسانوں کی روٹی کے لیئے پھیلی جھولیوں کی قطاروں اور یہاں سے بامُراد لَوٹنے والوں کی ہنسی کو
۱/۲
❤️
تانگے بہہ کے تے یاد اوہدی آئی
نی توڑ دی سواری لَبھ گئی
احمد شہبازؔ خاور
آنکھیں ہیں ، اور دُھول بھرا سنّاٹا ہے
گُزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی
ثروت حُسینؔ