سرکاری ملازمین پچھلے پانچ چھ برسوں میں تنخواہوں میں 100 فیصد کے قریب اضافہ لے چکے ہیں اور ابھی موجودہ بجٹ پر بھی ان کی نظر ہے، یہ دس پندرہ فیصد اضافہ مسترد کر دیں گے۔
سوال تو نجی شعبے کے کروڑوں ملازمین کا ہے کیا ان کی تنخواہیں بھی اس عرصے میں دوگنی ہوئیں؟ المیہ یہ ہے کہ کورونا دور میں جو تنخواہیں کم ہوئیں، جو بے روزگاری ملی اس کا اب تک ازالہ نہیں ہوا۔
کم از کم تنخواہ 38 ہزار ہو یا 40، کیا اب بھی لاکھوں بیس، پچیس، تیس ہزار پر نہیں؟ ان کا والی وارث کون ہے؟ قانون کا تحفظ کہاں ہے؟
سرکاری ملازمین بہترین سیکورٹیز اور ورکنگ کنڈیشنز کے باوجود پھر فائدہ لیں گے، کیا پرائیویٹ اداروں کے ملازمین انڈیا کے ہیں؟ مُودی کے ساتھی ہیں؟
کوئی حل، راستہ، انصاف، مساوات؟؟؟
اللہ تعالی نے اس شخص کے الفاظ کا بہت بھرم رکھا ہے ذرا تصور کریں اگر جنگ کا نتیجہ مختلف ہوتا تو یہ کلپ طعنے دینے کیلئے استعمال ہو رہا ہوتا اب جبکہ فتح نصیب ہوئی ہے اسکا شئیر کرنا تو بنتا ہے، کیا خیال ہے؟