🚨🚨شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے عمران خان کی صحت سے متعلق پیغام
گزشتہ رات سے متعدد خبریں گردش میں ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ جناب عمران خان آنکھوں کی ایک سنگین بیماری (central retinal vein occlusion) میں مبتلا ہیں۔ اس کی وجوہات صحت کےکئی دیگر مسائل سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ ہمارے لیے اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے، تاہم اس وقت ہمیں جناب عمران خان کی صحت کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے۔
اگرچہ ہمیں ان معالجین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت پر مکمل اعتماد ہے جو اس وقت ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہم درخواست کرتے ہیں کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو فوری طور پر خان صاحب تک رسائی دی جائے اور ان کے علاج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، تاکہ ان تمام لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے جو ان کی صحت کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں ۔