سُرمئی شام کی اُداسی میں
کوئی پَت جَھڑ کے ساتھ ہنستا رہا
رُت دریچوں کے ساتھ الجھتی رہی
میں بھی دَھڑ دَھڑ کے ساتھ ہنستا رہا
شاعر: م۔م۔مغلؔ
تازہ غزل سے اقتباس
#شعرکدہ#شعریات#اردو#اردوشاعری#اردوغزل
انصافستان @InsafEmpirePk اکاؤنٹ کا چہرہ دراصل م۔م۔مغلؔ @mughazzal ہیں، شاعری افسانہ تنقید مصوری خطاطی کالم نویسی بت تراشی موسیقی بنیادی میلانات ہیں ۔ جبکہ کمرشل آرٹس روزگار ہے۔ صحافت بوجوہ ۲۰۰۶ میں باقاعدہ ترک کی مگر لکھنے کا عمل جاری ہے۔ سماجی سیاسی شعور کو سیاسی وابستگی سے بلند رکھتے ہیں ۔ اختلافِ فکر کو نعمت خیال کرتے ہیں۔ نظریات پر مکالمے اور مباحثے کے آدمی ہیں۔ راست گوئی میں کئی اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گل پلازہ کا چراغ ہزاروں خاندانوں کے ساتھ گل کر دیا گیا… جگہ کے خریدار پر نظر رکھیں۔ سانحہ کے پس پردہ ہاتھ تک پہنچ جائیں گے۔
م۔م۔مغلؔ
#GulPlaza#fypシ#GulPlazaFire
لاطینی و جنوبی امریکہ، بیلاروس، مشرقِ وسطی، بنگلہ دیش اور حالیہ ایرانی بغاوت اور انقلابی تحریک کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے، در پردہ وہی استعماری طاقتیں ہی ہیں، تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں متوقع عوامی بیداری لہر بھی اسی نکتہ نگاہ سے تاویل کی جائے گی۔
م۔م۔مغل | @MuGhazzal
الفراق
اجمل بھائی (مرحوم کہنے پر دل نہیں مانتا) نے اپنی نظم میں کہا تھا۔۔
"پاکستان کا اک مقصد تھا"
اجمل بھائی، " تھا " کا مطلب تمھیں آتا ہوگا۔۔
اجمل بھائی منوں مٹی تلے جا سوئے اور ہم " مقصد " کی خوش فہمی جھیلنے کو مر رہے ہیں۔۔
خیر۔۔ ہم بھی تمہارے پیچھے آنے والے ہیں
م۔م۔مغلؔ
نامسائد حالات اور عدم انصاف نے پورے معاشرے کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، ہماری معاشرت اب ناسور بن چکی ہے۔ پورا معاشرہ ناانصافی کے خاموش آتش فشاں کے دہانے پر کھڑا ہوا ہے، قریب ہے کہ جب یہ پھٹ پڑے گا، لاوا ابل پڑے گا، ظلم کی بستیوں کو تاراج کرتا چلا جائے گا۔
م۔م۔مغلؔ | @MuGhazzal
@mrysathmainhoon خط میں،
ساحر نام بھی لکھنا
لکھنا، پرتیم روٹھ گیا ہے
لکھنا، پریتم روٹھ گئی ہے
لکھنا، سمے کا امرت روٹھا
لکھنا، ساحر, سحر کہاں ہے؟
جب تم مجھ کو خط لکھو گی۔۔
سمے کی ندیا سوکھ نہ جائے۔۔
ارتجالا
آج ساحر کی برسی 25 اکتوبر 1980
یہ عورت (ماں، بہن، بیوی اور بیٹی) ہی ہے جو معاشرہ بناتی ہے… ہم مرد معاونت ضرور کرتے ہیں، مگر معاشرہ بنانے میں بنیادی اور اہم کردار عورت کا ہی ہے، جانے کیوں مرد اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا، عدم توازن اور بگاڑ کا سبب یہ حقیقت تسلیم نہ کرنا ہی ہے…
#ApniTeam | سُدھار کی کوشش
شہیدِ وطن | شہیدِ صحافت
شہید ارشد شریف
وہ……جسے غازیاں اٹھاتے ہیں
وہ عَلم بھی… سپردِ خاک ہوا
لوحِ تربت پہ ، حرف کندہ ہیں
یہ قلم بھی … سپردِ خاک ہوا
م۔م۔مغلؔ
۲۳ اکتوبر ۲۰۲۲
#ArshadSharifShaheed
گڑیا یہ کچھ یادیں ہیں، بے اختیار لکھتا چلا گیا تھا، آج پھر سامنے آ گئی ہیں۔ آنسو نہیں تھمتے، اسکرین بھی دھندلی ہورہی ہے۔ دل کی اتھاہ سے دعائیں، آنسوؤں کی باڑ بس میں نہیں ہے۔ میں یہ کرب جانتا ہوں، آج دس برس بعد بھی میرے شہید بھائی کا دکھ تازہ ہے۔ میں کیسے پرسہ دوں آہ
@javerias
@BalochNadir5 اردو کا تخلیقی سفر ہے سو ماہواری کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہوگی ۔ فیض کے بعد حیض میلہ بھی ہوگا۔ سن یاس کے بعد یہ میلے ٹھیلے ختم نہ ہوجائیں ڈر اسی بات کا ہے 🤣
@ReadinWakil@wajih_sani یہ درباری تو نہیں ہے، ایمن کلیان ہے، بظاہر ایک لگتے ہیں
ایک تان سین اور ایک امیر خسرو کی ایجاد اور اختراع ہیں۔
درباری : سا نی سا رے ما گا ما رے ما پا دھا دھا نی سا
ایمن کلیان : سا رے گا ما پا دھا نی سا
@javerias@SohailAfridiISF ہم بھی وہیں موجود تھے
مارچ ۲۰۲۵ میں PFUJ کو پشاور یونیورسٹی کے کلیہ صحافت کو شہید ارشد شریف سے منسوب کرنے پر اختلاف تھا۔ شمیم شاہد نے صوبائی حکومت کو تجویز دی تھی کہ علاحدہ سے ادارہ قائم کیا جائے۔ صد شکر یہ دیرینہ مطالبہ اب تعمیر و تکمیل پر ہے۔
تحقیقاقتی صحافت کا مینار ارشد شریف