رمضان المبارک بس چند قدم کی دوری پہ ہے
بحیثیت ڈاکٹر میری گزارش ہے کہ روزہ شروع کرنے سے پہلے اپنے جسم کو تیار کریں:
🔹 ابھی سے چائے/کافی کم کرنا شروع کریں، تاکہ رمضان میں سر درد نہ ہو۔
🔹 پانی کی مقدار بڑھا دیں (روزانہ کم از کم 8–10 گلاس)۔
🔹 کھانے کے اوقات آہستہ آہستہ سحری اور افطار کے قریب لے آئیں۔
🔹 تلی ہوئی اور میٹھی اشیاء کم کریں تاکہ کمزوری اور تھکن سے بچ سکیں۔
🔹 شوگر، بلڈ پریشر، گردوں یا دل کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
رمضان صرف روح کی نہیں، جسم کی بھی تربیت ہے۔
اللہ پاک رمضان المبارک سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائیں آمین