1ارب مسلمان اور ان کی ماں ایک پتھر سے اپنا حق ادا کرتے ہوئے۔ 8 لاکھ فوج اور ایٹم بم کو کیا نام دیں۔ وہاں بے بسی کی انتہا ۔
اور یہاں بے حسی کی انتہا۔
کہ ہم کسی طرح سے ان کے حق میں آواز نہیں بلند کر رہے۔
فیا اسفا۔
عمران خان نے ریاست مدینہ بنانی تھی۔اس کیلیے جب 2018 میں موقع ملا تو ناچ گانے کے بعد "ایاک نعبد وایاک نستعین" پڑھ کر مخالفین کو گالیاں دینے تک محدود رہے۔ 2024 میں دوبارہ پھر موقع ملا تو اس دفعہ اپنی ریاست مدینہ "خمینی انقلاب" کو پاکستان میں امپورٹ کرنے کی جدوجہد کرنے والی مجلس وحدت المسلمین کو بیچ دی جو دراصل متشدد فرقہ پرستوں کا ایک گروہ ہے جن کے ہاتھ پاکستان کے اکثریتی سنیوں کے خون سے رنگین ہیں جو پاکستان سے بڑھ کر ایران کے وفادار ہیں جسکا عملی مظاہرہ چند دن قبل پاک ایران فضائی حملوں کے دوران ہم دیکھ چکے ہیں۔ ہمارے سیکیورٹی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایرانی راتب خوروں کا گٹھ جوڑ پاکستان کے اکثریتی سنی عوام کیلیے کیا کچھ مضمرات و ثمرات لا سکتا ہے اور ریاست پاکستان کو کیا کچھ بھگتنا پڑ سکتا ہے کیونکہ فی الحال تو صرف پاکستان تحریک انصاف ہی نہیں سنبھالی جا رہی جن کے نزدیک عمران خان کی اہمیت پاکستان سے زیادہ ہے جبکہ ان ایرانی گماشتوں کے نزدیک پوری امت مسلمہ سے زیادہ اہم و ضروری ایرانی مفادات ہیں جنکے تحفظ کیلیے یہ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ اس سارے منظر نامے میں پاکستان کہاں کھڑا رہ جائے گا ۔ یہ بات قابل غور ہے۔ عمار خان یاسر
ابتداء تم نے کی تھی اب ہمارا جواب دیکھو ، پاکستانی افواج کا ایران کو بھرپور جواب
آج صبح 6 بجے، پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کے تحت، اپنا دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے، ایران کے اندر ساراوان شہر کے علاقے ابدوئی میں دہشتگرد تنظیموں BLA اور BLF کے ٹھکانوں اور افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کاروائی میں کسی ایرانی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی یہ کامیاب کاروائی 40 - 50 کلومیٹر اندر کے علاقے میں کی گئی ہے۔ اس کاروائی میں Stand Off Weapons استعمال کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔ ویلڈن پاک فوج