ٹک ٹاک کے کرتب بازوں کے لیے!
ہارون رشید کے زمانے میں ایک نوجوان تھا جو کرتب دکھاتا تھا،اس نے ایک سوئی کو اچھالا اور اسکے ناکہ میں سے دوسری سوئی پھینک کر گزار دی،آپ نے اسے بلایا اسے ایک بھاری انعام دیا اور ۱۰ کوڑے بھی لگائے اور کہا جوانی ایسے کاموں میں ضائع کرنے کیلئے ہوتی ہے؟
درس حدیث
(عقیدہ درست رکھئے)
سیدنا عبدالله ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: وہی ھو گا جو الله چاھے گا اور جو آپ ﷺ چاہیں گے تو نبیؐ نے فرمایا: کیا تم نے مجھے الله تعالیٰ کے برابر کر دیا؟ نہیں، بلکہ وھی ہو گا جو اکیلا و یکتا الله چاہے گا.
(مسنداحمد, حدیث 10، اور حدیث 8391)
#درس_حدیث:
حرام میں عذاب ہے اور حلال میں حساب ہے
سیدنا ابوذرؓ روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: زیادہ مال والے لوگ قیامت کے دن سب سے کمتر درجہ کے لوگ ہوں گے، سوائے اس کے جو مال کو (فى سبيل الله) ایسے اور ایسے خرچ کرے اور اسے کمائے بھی حلال طریقے سے۔
(ابن ماجہ حدیث 4130
خلاصۂ تفسیر:
دنیا امتحان کی جگہ ہے ، یہاں کسی انسان کا راحت و آرام کے ساتھ رہنا اس کے مقبول ہونے کی دلیل نہیں اور کسی شخص کا مادی اعتبار سے پیچھے رہ جانا اللہ کی بارگاہ میں اس کے محروم ہونے کی علامت نہیں.
خلاصۂ تفسیر سورہ احقاف 11
#تفسیرقرآن#TafseerQuran#muftigulamrasool
تین قسم کے لوگ:
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بادیہ ( صحراء و بیابان ) کی سکونت اختیار کی وہ سخت طبیعت والا ہو گیا، جس نے (فقط کھیل کی غرض سے)شکار کا پیچھا کیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا (اور حق بات نہ کہہ سکا)وہ فتنوں کا شکار ہو گیا“۔
```جامع الترمذی:2256```
درس حدیث:
لیلة القدر کی تلاش کے لئے اعتکاف:
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاھرہ رضي الله عنها فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم ہر رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں لیلة القدر کو تلاش کیا کرو.
(بخاری حدیث 2020)
#ليلة_القدر