کمر توڑ مہنگائی کے درمیان، نگران حکومت نے جمعہ کو اپنے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر سے زیادہ کا اضافہ کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
پاکستان کی آصفہ علی نے 2023ء کے ورلڈ ٹائیکوانڈو اکٹیگن ڈائمنڈ گیمز میں 49 کلوگرام ڈویژن میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خصوصی بات یہ ہے کہ آصفہ جنوبی کوریا کی سیئول نیشنل یونیورسٹی میں گلوبل اسپورٹس مینجمنٹ کے طالبہ کے ��ور پر دراج ہیں۔
پاکستانیوں سمیت دنیا بھر میں چائے نوشی کے شوقین اسکے استعمال کے برتنوں پر بھی کثیر رقم خرچ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے اب تک دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی سامنے آئی ہے جس کی قیمت 88کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔