واقعہ کربلا کی بنیاد کب پڑی؟
سیدنا حضرت امام حسین (رض) کو رسول اللہﷺ نے خواب میں کیا حکم فرمایا؟
سیدنا امام حسین (رض) کا یزید کے خلاف دو ٹوک مؤقف
یزید کے ظلم وفسق کی ناقابلِ تردید نشانیاں
شہادت کے بعد سرِ اقدس کی حیرت انگیز کرامات
قسط 2/2
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/kUmkfKybf6
مومن کی زندگی کا نقطۂ معراج ہے کہ وہ اپنے حبیبِ مکرّم (ﷺ) کی صفتِ رحمت کا عملی پیکر اور عملی نمونہ بن جائے تاکہ اُس کے وجود سے اللہ کی مخلوق کیلئے رحمت، امن اور محبت کے چشمے پھوٹتے ر ہیں کیونکہ آقا کریم (ﷺ) تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں.
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس، لاہور 30 جنوری 2019ء
قرآن کریم نے انبیاء کرام (علیھم السلام) کے جو اوصاف بیان کئے ہیں ان میں ایک بڑا وصف اجنبیوں کی مہمان نوازی ہے- از روئے قرآن مسافروں کی مہمان نوازی پیغمبروں کے اخلاق کا فیض ہے- اللہ تعالیٰ جو مہمان کسی کی طرف بھیجتا ہے ان کے ذریعے گھروں کو روشنی عطا فرماتا ہے- اس لئے ہمیں گھر کو فانوس اور مہمان کو شمع بنا لینا چاہئے۔
مکمل مضمون: مسافر کےحقوق، ماہنامہ مرآۃ العارفین انترنیشنل، جنوری 2021
نسلوں کے درمیان بڑھتی خلیج:
Gen X، Millennials، Gen Z اور Alpha کا مکالمہ
ثقافتی تنوع اور عالمی امن: کیا مکالمہ ہی واحد حل ہے؟
اختلاف سے مفاہمت تک: وہ مکالمے جنہوں نے تاریخ بدل دی
علم، تہذیب اور بین الثقافتی مکالمے کی روایت
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/LenErPQvVf
ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی و امن کے اعلان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سمجھتے ہیں۔ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی قیادت کا مصالحتی، تعمیری اور سفارتی کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی مخلصانہ کاوشیں بھی لائقِ ستائش ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیش رفت کو نیک نیتی، تحمل اور باہمی احترام کے ساتھ پائیدار امن میں تبدیل کیا جائے۔
@GovtofPakistan@ForeignOfficePk@StateDept@IRIMFA_EN
یقیں کی آگ جلا کر علی کو مانتے ہیں
ہم ایسے مست قلندر علی کو مانتے ہیں
اُڑا نہ مار کے تالی مزارِ باھُو سے
یہاں کے سارے کبوتر علی کو مانتے ہیں
ندیم بھابھہ
Latest Economic Survey is wakeup call: Pakistan faces hottest years in over 65y, paying price for #ClimateCrisis we didn’t create. We contribute fraction of global emissions yet stand on frontlines. We must fight for survival: plant trees, conserve water & demand climate justice!
اختلافِ رائے دشمنی نہیں، علم کی ترقی ہے؛ سوال شعور کو جِلا دیتا ہے، بند ذہن زوال کا باعث اور کھلا مکالمہ خودی کو مضبوط کرتا ہے
اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کی رائے کا احترام حقیقی مکالمہ ہے
#DialogueAmongCivilizations#Peace#Respect#Humanity
عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر حل کروائے وگرنہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
#Kashmir#Kashmir_A_Nuclear_Flashpoint
اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلیے ایک صحت مند اور مضبوط معاشرہ چھوڑ کر جائیں، تو ہمیں چاہیے کہ اقدار کو مضبوطی سے تھامے رہیں کیونکہ اگر ہم اقدار کو نہیں تھامتے تو ہم اپنی ہی سوسائٹی کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
برادر اسلامی ملک جمہوریہ آذربائجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذربائجان کی قیادت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات کی بنیادیں انتہائی گہری اور تاریخی ہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک کی ایک دوسرے کی اصولی حمایت قابلِ تحسین ہے۔ گزشہ چند سال میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے اور عوامی روابط میں اضافہ، ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ آنے والے سالوں میں ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجایا جانا چاہئے۔
@AzerbaijanMFA@PakinAzerbaijan
🇵🇰🤝🏻🇦🇿
#Azerbaijan
بانی اِصلاحی جماعت قدس اللہ سرّہٗ نے جس سمت رہنمائی اور قیادت کا فریضہ سر انجام دیا اُس نے خانقاہی سلسلوں میں جمود و تعطل کی روایت میں زلزلے بپا کئے- دینِ مبین، ترویجِ فقر اور ملتِ اسلامیہ کے لئے اُن کی بڑی خدمات اور اُن کی نگاہِ کاملہ سے برپا کیا جانے والا عظیم فکری و۔۔۔
بندۂ مزدور کو جا کرمراپیغام دے
خِضر کا پیغام کیا، ہے یہ پیامِ کائنات
کٹ مرا ناداں خیالی دیوتاؤں کیلئے
سُکر کی لذت میں تو لٹوا گیا نقدِ حیات
مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہدار
انتہائےسادگی سےکھاگیا مزدورمات
اُٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق ومغرب میں تیرےدورکاآغاز ہے
Despite external pressures & limited resources, Pakistan became Nuclear state. Pakistan’s policy emphasizes regional peace & stability, however, it maintains unified posture to deter & responsibly respond to any external aggression.
#YoumeTakbeer
ہم جس دور میں رہ رہے ہیں، سائنسی دریافتیں، کائنات کی پیچیدگیاں، وقت اور اسپیس کی حقیقتیں، ہمیں نہ صرف علم فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے دل و دماغ کو خدا کے قریب بھی لے جاتی ہیں- علم انسان کو روشنی دیتا ہے، جہالت انسان کو تاریکی میں دھکیلتی ہے اور اسی لیے ایمان ایک مکمل فکری عمل ہے، ایک سوچنے اور سمجھنے کا عمل جو دل اور دماغ دونوں سے جڑا ہوتا ہے- جسے مانتے ہو اسے ماننے کے مستحکم دلائل کے ساتھ مزین رہنا سُنتِ ابراہیمی ہے -
مکمل مضمون: ایمان، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
29 مئی 1453 یومِ فتحِ قسطنطنیہ
یہ صرف ایک شہر کی فتح نہیں، صدیوں کے خواب، ایمان، تدبیر اور عزم کی تکمیل تھی۔
سلطان محمد فاتحؒ اور اُن کے جان نثار مجاہدین نے تاریخ کے افق پر وہ روشن باب رقم کیا جسے امت آج بھی عقیدت و افتخار سے یاد کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سلطان محمد فاتحؒ، شہداء اور غازیانِ فتح پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
#فتح_قسطنطنیہ
#محمد_فاتح
#istanbul
قرآن کریم میں فطرت کی اہمیت کو کئی واقعات کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے- حضرت موسیٰ اور حضرت یونس (علیہ السلام) کے مچھلیوں کا واقعات ، ہدہد کا واقعہ جو حضرت سلیمانؑ کیلئے ملکہ بلقیس کی خبر لاتا ہے، ابابیل کا واقعہ جو حق کے محافظ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اور شہد کی مکھی، جس کے بارے میں قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس پر وحی نازل ہوتی ہے، یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ ہر مخلوق اپنی حیثیت میں اللہ تعالیٰ کے تخلیق کائنات کےمنصوبے کا حصہ ہے اور ہر مخلوق میں ایک مخصوص کردار اور اہمیت موجود ہے-
جانوروں کا احترام فطرت سے محبت کا لازمی جز ہے اور مخلوقات کی قدر اور حفاطت کرنا محبتِ فطرت کا قرآنی تصور ہے-
مکمل مضمون: موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری زمین: قرآن کریم اور سیرت النبیﷺ سے اخلاقی زاویہ نظر (مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری، 2026)
جب کہا جاتا ہے کہ اللہ سے محبت اختیار کرو، تو اس کا حقیقی مفہوم یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو اپنانے کی کوشش کرے- یعنی اللہ کے اخلاق سے اپنے آپ کو آراستہ کرے(Adopt the Divine Morality)-
اس تعلیم کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اخلاقیاتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ (Synchronization with Divine Morality) کرے-
مکمل مضمون: مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026