قاسم خان کا وارننگ 🚨
ان کا مقصد بالکل واضح ہے وہ میرے والد کو مارنا چاہتے ہیں، میرے والد 70 سال سے زائد عمر کے ایک بزرگ ہیں۔ 193 کا بلڈ پریشر انتہائی تشویشناک ہے
Economic colonisation… real story no one in Pak dares talk about…
“Pakistan has requested China to grant unilateral duty-free access at par with African nations, after it reported a record $20 billion trade deficit with Beijing, which was around half of the nation's total deficit and was on the rise due to stagnant exports.”
https://t.co/J0eJ3CVgxv
میرے پاکستانیوں یہ خونی درندے بن چکے ہیں
انکیلئے پاکستانیوں کا خون اتنا سستا ہوچکا ہے
کہ یہ ایک ایک معصوم انسان کو زندہ کھا جائیں گے
لیکن ذرا برابر انکو شرم نہیں ائے گی
میرے پاکستانوں یہ درندے بن چکے ہیں 💔
#IslamabadMassacre#گولی_کیوں_چلائی#نومبر26_کے_شہداء_کا_حساب_دو
26 نومبر کو ڈی چوک میں اُس نوجوان کو بھول تو نہیں گئے، جس کی جیب سے 500 روپے اور ایک پرانا موبائل نکلا تھا، جس پر امی کے نام سے 41 مس کالیں تھیں؟ چوہدری مدثر رضا مچھیانہ
#Pakistan@Muddasaroffical
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
مولانا صاحب بھی مل کر چل رہے ہیں۔۔۔۔۔
میں دوبارہ سے لکھ رہا ہوں
صرف اور صرف عمران احمد خان نیازی عوام کے ساتھ مخلص ہیں باقی سب اپنے مفاد کے لیے لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔
میں نے اپنی زندگی میں پہلا ایسا قیدی دیکھا ہے، جو کہہ رہا ہے کہ میرا جرم لوگوں کو بتاؤ، دکھاؤ لوگوں کو کہ میں نے کیا جرم کیا ہے، مگر کمال دیکھیے کہ الزام لگانے والے ہی بھاگ رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ نہیں، نہیں، لوگوں کو کچھ نہیں دکھانا۔ قیدی کا نام ہے عمران احمد خان نیازی۔ زعیم لغاری
#pakistan @Zaeemlegharii
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
JUST IN: 🇵🇰 135,000 emails have been sent to international human rights officials and lawmakers urging action for Imran Khan’s release, with the campaign now reaching UN, U.S. congressional and EU leaders.
پی ٹی آئی کی قیادت اور اراکینِ پارلیمنٹ کو ہمارے بزرگ سیاسی قیدیوں، شاہ محمود قریشی صاحب، اعجاز چوہدری صاحب، میاں محمود الرشید صاحب اور بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم صاحب، کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ عمر کے اس حصے میں اس قسم کی قید بہت کٹھن ہوتی ہے۔
بیرسٹر حسان خان نیازی
پاکستان سے زندہ بھاگ!
ہٹلر کی حکومت ہو اور گوئبلز کا کردار غائب ہو، یہ کیونکر ممکن ہے؟ جبر اور جھوٹ کے شکنجے میں جکڑی مملکت میں آئین و قوانین بوٹ کی نوک پر، جبکہ 25 کروڑ مکینوں کا مستقبل، مقتدرہ کی انا، خواہشات اور vested interests کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔
ظلم، بربریت اور جھوٹ پر قائم نظام، نہ ماضی کے ظالموں نے ایسے نظام سے سبق سیکھا اور نہ آج کے ظالم سبق سیکھنے پر تیار ہیں، حتیٰ کہ ایک وقت آن پہنچے گا کہ اپنے ہی دھکے دے کر نکالیں گے۔
”پاکستان سے زندہ بھاگ“ کا نعرہ پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی زبان سے جنرل ضیاء الحق کے دور میں بڑے شدومد سے لگایا گیا تھا۔
مجھے نہیں معلوم کہ فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں بھی یہ نعرہ لگا یا نہیں، البتہ جنرل مشرف کے دور میں اس کی کان پھاڑ دینے والی گلک شگاف گونج یہی نعرہ ”پاکستان سے زندہ بھاگ“ تھا۔
آج کل پھر ملک کے طول و عرض میں مانوس نعرہ، ”پاکستان سے زندہ بھاگ“، دوبارہ گونج رہا ہے، مگر بے حس مقتدرہ کے مشاغل اور ذاتی مفادات قومی مفادات پر ترجیح حاصل کر چکے ہیں، ملک فتح ہو چکا ہے۔
دلچسپ بات کہ جنرل مشرف کے دور میں یہ نعرہ شدت اور جدت سے مسلم لیگ (ن) کے چاہنے اور ماننے والوں نے لگایا، بلکہ تب مسلم لیگ ن نے اس سے بھی زیادہ کئی متشدد نعرے متعارف کرائے تھے۔
آج کے دور میں نافذ جھوٹ اور جبر کے شکار تحریک انصاف کے سینکڑوں سیاسی کارکنان میں میرا بیٹا بیرسٹر حسان نیازی بھی ریاستی جھوٹ اور بربریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ تکلیف اتنی کہ چند لوگوں کے غصے اور انا کی تسکین کا ایندھن بن کر کوٹ لکھپت جیل میں دس سال قید بامشقت کی ایسی سزا کاٹ رہا ہے جس میں نہ تو مقدمے کی تفصیلات معلوم ہیں اور نہ ہی مختصر یا تفصیلی تحریری فیصلہ سنایا گیا ہے یا دیا گیا ہے اور نہ ہی فیصلہ سنانے والے ججوں کی اہلیت، قابلیت یا اصلیت آج تک معلوم ہو سکی ہے۔ جسٹس امین الدین کے بنچ نے جسٹس منیر کی روایات کو زندہ رکھا اور سویلین کا فوجی ٹرائل جائز قرار دے دیا۔ الحمدللہ، اسی فیصلے کا اعجاز تھا کہ آج بوقتِ ضرورت امداد باہمی کے اصول پر مبنی آئینی بنچ کی سربراہی اور رفعتیں ملی ہیں۔
میرے بیٹے کے خلاف خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے دائر عدالتی مقدمہ آئین پاکستان کا منہ چڑانے کے لیے خفیہ رکھا گیا ہے اور یوں لگتا ہے اس کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے مقدمہ قائم کرنے والوں کی موت کی دعائیں اور انتظار کرنا پڑے گا۔
بظاہر بیرسٹر حسان خان نیازی کے خلاف جھوٹ کا بازار گرم رکھنے والوں نے ایک سفید رنگ کی ”مقدس پتلون“ کو ہوا میں لہرانے کا مقدمہ بنایا۔ میں نے اس جگاٹ کا ہول کھولنے کے لیے لائیو ویڈیو کلپ کو ٹی وی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر درجنوں دفعہ دکھایا۔ آج پھر نیچے پوسٹ کی ایک تا چھ (1 تا 6) فریموں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس مہارت سے کوئی خفیہ ہاتھ بتدریج حسان خان کے پیچھے سے اوپر ہوا میں بلند کر رہا ہے اور تقریر کرتے حسان خان کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا رہا ہے۔ کاش اس ”مقدس پتلون“ کو بلند کرنے، ہوا میں لہرانے والے نامعلوم ہاتھ بھی معلوم ہو جاتا، تاکہ اس پتلون کی بے حرمتی کے جھوٹے الزام میں دس سال کی سزا پانے والا ایک بیرسٹر، LLM، ساڑھے تین سال سے قید بے گناہ نوجوان اپنے دس سال کی جوانی برباد کرنے سے بچ جائے گا۔ بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ رات کا منظر ہے جبکہ جناح ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ دو تین بجے دوپہر کا واقعہ تھا اور ملوث افراد کی فوٹیج معلوم ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر بددعا کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے میرے بیٹے کے خلاف غیر قانونی ادارتی طاقت کا استعمال کر کے جھوٹ اور جبر سے اس کی جوانی کے ساڑھے تین سال یا اس کے بعد آنے والا ہر دن بھی شامل، سرکاری عہدوں پر فائز ایسے جرائم پیشہ کو ان کی اولاد کے ذریعہ ایسا ہی تکلیف سے دوچار رکھ، جو میرے پر بیت رہی ہے ان لوگوں ہر بھی بیتے۔ آمین ثم آمین۔