ششٹم چاہتا ہے کہ ہر پاکستانی منا بھائی MBBS فلم کے کردار "آنند بھائی" جیسا بن جاِئے ، جس میں سبجیکٹ سن سکے ، دیکھ سکے مگر بول نہ سکے۔ صحافیوں کے اغواء اور مقدمات پر منعقد "صحافت ICU میں" کے عنوان سے تقریب میں میرے چند الفاظ
“کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بےشرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنھوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا- پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے- لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔
یہاں پر لیاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی۔ اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی۔ اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں۔
دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دئیے گئے ہیں۔
اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاء سے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں۔ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے۔ آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے۔ آپ حق پر ہیں اور حق اور سچ انسان کو بہادر بناتا ہے، اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)
1/3
“اڈیالہ میں میرا نام نہاد ٹرائل کوئی جج نہیں ایک ISI کا کرنل چلوا رہا ہے، جو آرمی چیف عاصم منیر سے ہدایات لیتا ہے۔ یہ سول نہیں ملٹری ٹرائل ہے۔
پاکستان میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے عاصم لاء کے تحت ہو رہا ہے اور مسلسل آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ مجھ پر تین سو سے زائد بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے جن کا میں سامنا کر رہا ہوں اور کوئی ڈیل کیے بغیر عدالتوں سے انصاف لے کر ہی باہر آؤں گا۔ ہماری جماعت پر ہر طرح کا ظلم ڈھایا گیا۔ اگر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے تو میں اور میری اہلیہ آج ہی رہا ہو جائیں۔ میرے اور میری اہلیہ بشرٰی بیگم کے تمام انسانی حقوق پامال ہیں۔ ہمیں عام قیدی والی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، میری کتابیں تک روک لی جاتی ہیں آٹھ ماہ میں صرف ایک بار میری بچوں سے بات کروائی گئی۔ ججوں کی میرے مقدمات میں کوئی حیثیت نہیں نہ میرے مقدمات کا ٹرائل جج آزادانہ طور پر کر سکتے ہیں بلکہ ایک کرنل جو کہتا ہے وہی فیصلہ کرتے ہیں۔ وہ کرنل عاصم منیر کے احکامات پر چلتا ہے۔
میں اپنی تمام پارٹی کو کہتا ہوں کہ آپ سب متحد رہیں ظلم کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا۔ آپ سب کے لیے لازم ہے کہ میری ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں تاکہ میرے پیغام پر اتحاد قائم رہے۔
خیبرپختونخوا میں ایک گرینڈ جلسے کا اعلان کیا جائے جس میں پورے ملک سے لوگ شریک ہوں اور اس سیاہ رات کے خلاف کھڑے ہوں-“
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)
3/3
اس میں لڑکا کہ رہا ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اور یہ لوگ وہاں سے واپس نہیں ارہے اب جب تیز پانی ائے گا اور کچھ ہوگیا تو سب بولیں گے انتظامیہ کی غلطی ہے یہ بیچ دریا کھڑے ہیں اور سیلفیاں لے رہے ہیں
دیکھیں جی، اگر آپ کو کوئی بات شیئر کرنی ہے تو بے شک بارہا کریں، ہزار بار کریں، کروڑ دفعہ کریں، لیکن ایک لمحہ رک کر یہ بھی سوچیں کہ آپ کیا پھیلا رہے ہیں؟
ہم ایک ایسی ذہنی غلامی میں مبتلا ہیں جہاں اگر کسی بڑے اکاؤنٹ سے کوئی غیر متعلقہ یا بے بنیاد ویڈیو شیئر ہو جائے، تو ہم بنا تحقیق کے اسے آگے بڑھاوا دیتے ہیں، اس گھٹیا پروپیگنڈے کو خود ہی طاقت دیتے ہیں، جو ہمیں کمزور کرنے کے لیے بنایا گیا ہوتا ہے۔
ہمیں اس روش کو فورا بدلنا ہوگا۔
عمران خان کی جیل میں ملاقاتیں پچھلے کئی دنوں سے معطل ہیں، ان کی سماعت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، اور پارٹی کسی بھی مؤثر حکمتِ عملی کے بغیر بے سمت دکھائی دے رہی ہے۔ وکلاء کی حالت، عدالتوں کی صورتحال، اور سیاسی ماحول سب ہمارے سامنے ہیں۔
کیا ہم نے واقعی اپنی توجہ صرف ان غیر ضروری تنازعات پر مرکوز کرنی ہے؟
اگر ہم اسی طرح تفریحی مواد اور بے مقصد بحثوں میں الجھے رہے، تو ہمیں مان لینا چاہیے کہ ہم ذہنی غلام ہیں۔
اصل غلامی وہ نہیں جو ہتھکڑیوں اور جیل کی دیواروں میں قید ہو، بلکہ وہ ہے جہاں ایک قوم بنا سوچے سمجھے اپنی عقل و شعور کو دوسروں کے ہاتھ میں دے دے۔
ہمیں ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ ہر چیز کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے اثرات پر غور کریں۔ ہر خبر، ہر ویڈیو، ہر پوسٹ کو بنا تحقیق یا سمجھے بغیر آگے نہ پھیلائیں۔
آج جب ہتھکڑیوں میں جکڑے بٹ خیلہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ذاکر حسین کو والد کے آخری دیدار کے لئے قبرستان لایا گیا تو سینے پر وطن 🇵🇰 کا پرچم لگا ہوا تھا۔ یہ وہی ذاکر حسین ہے جیسے 9 مئی کیس ملٹری کورٹس سے 7 سال سزا ہوئی ہے 💔
ذاکر کا جرم پر امن احتجاج کرنا ہے۔
ان لوگوں نے قوم کے مائنڈ میں ڈال دیا ہے کہ خان اب جیل میں ہی رہے گا
ہاں اس کے اخبار،بجلی اور ملاقاتوں کے اوپر ساری عمر رولا ڈالتے رہیں گے
پارٹی قیادت کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان کی ڈیوٹی کیا ہے
قیادت کا مطلب کیا ہوتا؟
کاش یہ دو چار بھی ڈی چوک میں مارے جاتے 🖐️
#FreeImranKhanNow