@soulat_pasha "ہمیں خدا سے ملوانے والوں نے خدا کا ایسا خوف بٹھا دیا ہے کہ ہم اسے محبت کرنے والا رب کم اور سزائیں دینے والا جج زیادہ سمجھنے لگے ہیں۔ وہ ناراض نہیں ہوتا، ہم ہی خود کو اس سے دور کر لیتے ہیں۔"
اشفاق احمد
ایک کلاس فیلو کی داستان 😂
ایک دن میں اس شہر کے ایک ڈینٹل سرجن کے کلینک میں بیٹھی اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی ۔
کلینک کی دیوار پر ڈاکٹر کی تعلیمی اسناد آویزاں تھیں ۔
وقت گزاری کیلیئے انہیں دیکھتے ہوئے میری نظر ڈاکٹر کے مکمل نام پر پڑی تو مجھے حیرت کا ایک جھٹکا لگا ۔
یہ تو وہی لمبا چوڑا سیاہ بالوں والا خوش شکل ، خوش لباس اور ہینڈسم میرا کلاس فیلو تھا جسے دیکھ کر میرے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو جایا کرتی تھیں ۔
میں نے زندگی کے کئی سال ایک سکول اور ایک کلاس میں ایک ساتھ پڑھ کر گزارے تھے ۔ اسے دیکھ کر مجھے ایسے لگتا تھا جیسے یہی ہے میرا شہزادہ گلفام اور میری دلی خواہش ہوتی تھی کہ کاش یہ کسی طرح میری زندگی کا ہمسفر ساتھی بن جائے ۔
میرا دماغ آج سے پچاس سال پہلے کی باتوں کو سوچ سوچ کر اپنی ناکام حسرت کیلیئے مجھے افسردہ کر رہا تھا ۔ تاہم میں آپ کو ایک بات بتا دوں ، اس شہزادے کیلیئے میرے یہ سارے جذبات یک طرفہ تھے ۔
میں اپنی باری پر اندر گئی تو ڈاکٹر کو دیکھتے ہی میرے سارے جذبات بھاپ بن کر بھک سے اڑ گئے ۔
یہ ڈاکٹر سر سے گنجا ، سر کے اطراف میں سلیٹی رنگ کے بالوں کی جھالر ، چہرے پر پڑی ہوئی جھریاں ، باہر کو نکلا ہوا مٹکے جیسا پیٹ اور کمر اس سے کہیں زیادہ جھکی ہوئی جتنی میرے کئی دیگر ہم عمر دوستوں کی تھی جنہیں میں جانتی تھی ۔
ڈاکٹر نے میرے دانتوں کا معائنہ کر لیا تو میں نے پوچھا : ڈاکٹر صاحب ، کیا آپ فلاں شہر کے فلاں کالج میں بھی پڑھتے رہے ہیں ؟
کالج کا نام سنتے ہی ڈاکٹر کا لب و لہجہ ہی بدل گیا۔ جذبات کو بمشکل قابو میں رکھتے ہوئے اونچی آواز میں بولا: جی جی ، کیا یاد دلا دیا ، میں اسی کالج سے ہی تو پڑھا ہوا ہوں ۔
میں نے پوچھا : آپ نے کس سال میں وہاں سے گریجوایٹ کیا تھا ؟
ایک بار پھر ڈاکٹر نے چہکتے ہوئے کہا : میں نے 1975 میں وہاں سے گریجوایشن کی تھی ، لیکن آپ کیوں پوچھ رہی ہیں ؟
میں نے اسے بتایا کہ کہ ان دنوں میں بھی اسی کلاس میں ہوا کرتی تھی ۔
اس بُڈھے ، بد شکل ، گنجے ، بھالو جیسی توند والے موٹے ، اجڑی ہوئی منحوس شکل والے بے شرم اور بے حیا ڈاکٹر نے میری شکل کو بغور دیکھتے ہوئے پوچھا :
۔
۔
۔
۔
اچھا!!!!! ؟ کونسا مضمون پڑھایا کرتی تھیں آپ ؟😜
منقول
سہون اور کوٹری میں حالات آج سے چالیس سال پہلے زیادہ بہتر ہوتے تھے۔
میں ۲۰۲۴ میں جب کوٹری گئی تو شہر کی حالت دیکھ کے صدمے سے دل ٹوٹ گیا تھا۔ جب ۲۰۰۹ میں ہم لندن موو ہوئے تھے تو تب زیادہ بہتر تھا۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ سڑکیں، عمارتیں اور لوگوں کی معاشی حالت زیادہ خراب ہوتی گئی۔
پنجاب کی کسی مسجد میں ایک پٹھان مسجد کا امام ہو جائے تو پنجاب اسیمبلی میں بحث چھڑ جاتی ہے۔ سندھ بھر میں جو پنجاب اور کے پی کے کے لوگ تھوک کے حساب سے بھرے ہوے ہیں ان کا کیا؟ ان پر سندھ حکومت کیوں ایکشن نہیں لیتی؟
کچھ تو خوف خدا کرو
مان لیا کہ تمہاری نااہلی کی آخری حد یہ ہے کہ ملک پٹرول پر ٹیکس لگا کر اور بجلی گیس کے بلوں سے چلانا ہے۔
لیکن مہنگے ترین بلوں کے بعد بجلی مہیا تو کرو۔
نااہل کرپٹ ظالم
@AthSal01 لوگون کو فضول الزام لگا کے بکواس کرتے شرم بھی نھین آتی یہ پنجاب کے سرائکی علائقے ٹک ٹاکر ھین اپنے دوستون کی کسی دعوت پے آنے پے استقبال کی وڈیو ھے۔
"دھڑادھڑ شہروں میں ’’ختمِ نبوت چوک‘‘ بن رہے ہیں، سرکاری سطح پر مذہبی شناخت کے مظاہرے سر پر چڑھے ہیں، میئر شہر کے انتظامی مسائل کے بجائے لہک لہک کر نعتیں پڑھنے میں مصروف ہیں ۔۔۔۔
مذھب کا جو تماشہ ہم بنانے میں لگے ہیں ایسا تماشہ تو انہوں نے بھی نہیں لگایا تھا جنہوں نے خود مذھب بنایا تھا ۔۔
مذہب اگر انسان کے دل، ضمیر اور ذاتی زندگی کا معاملہ ہے تو اسے ہر چوک، ہر سرکاری دفتر، ہر سیاسی تقریر اور ہر انتظامی ناکامی کے اوپر بطور پردہ کیوں تان دیا گیا ہے؟؟؟؟
اپنے بنیادی فرائض ادا کرنے میں ناکام بے کار ریاستوں کا ہتھیار ہے مذھب ۔۔۔
بے ایمان ، غیر ذمہ دار اور نااہل حکمرانوں کا ہتھیار ہے مذھب ۔۔۔
بچے جھلس رہے ہیں ، انسان مر رہے ہیں ، اسپتال تباہ حال ہیں، تعلیم برباد ہے، روزگار ناپید ہے، شہر گندگی کے ڈھیر بنے ہیں ، قانون گم ہے، عام آدمی ہر لمحہ خطرے میں ہے ۔۔۔ مگر ریاست دان اور سیاست دان کے پاس ان مسائل کا ایک ہی جواب ہے ۔۔۔ کوئی نیا مذہبی نعرہ، ایک نیا چوک ، پھر کوئی نئی مذہبی علامت !!!!!!"
Rasheed Shoro
@yasminkhalid1 جب بلدیہ فیکٹری کے ذمہ داروں کو اپ اقتدار دیں گے وزیر بنائیں گے تو وہ یوں ہی بچوں کو بھی جلائیں گے۔
اللہ پاک وزیر صحت کو عبرت کا مقام بنادے آمین ثم آمین
@realrazidada جب بلدیہ فیکٹری کے ذمہ داروں کو اپ اقتدار دیں گے وزیر بنائیں گے تو وہ یوں ہی بچوں کو بھی جلائیں گے۔
اللہ پاک وزیر صحت کو عبرت کا مقام بنادے آمین ثم آمین