میرے خیال میں یہ وڈیو 1M لوگوں کے views کا حق رکھتی ہے۔
ایک MNAوہ زبان بول رہا یے جو ہم اساتذہ بولتے ہیں مگر نوکری کے ڈر کی وجہ سے کچھ لحاظ رکھ کر۔
خدارا اس قوم پہ رحم کریں۔
پیف سسٹم ایک مافیا یے
بچت تو ہوسکتی یے مگر تعلیم کا جو خلا پیدا ہوگا وہ کبھی۔۔۔
@RanaSikandarH اساتذہ کی تعداد میں اضافے سے بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ یہی اساتذہ آپ گورنمنٹ سکولز میں دیں وہ اس سے بڑھ رزلٹ دیں۔ ہمارے گورنمنٹ سکولز میں سو بچوں کے لیے ایک استاد ہے تقریباً
وزیر صاحب کی Facebook پہ ایک پوسٹ دیکھی وہاں کچھ دکھایا گیا اور کچھ چھپایا گیا
60 سے 200+ طلباء؟ واہ واہ!
مگر 2 سے 7 اساتذہ؟ یہ کیوں نہ بتایا؟
طلباء اس لیے نہیں بڑھے کہ سکول "آؤٹ سورس" ہوا۔
طلباء اس لیے بڑھے کہ اساتذہ بڑھے۔
جب وسائل ملیں تو نتیجہ نکلتا ہے —
پنجابی کی مثال ہے کے
"گیارہویں دا پتا بارہویں نو لگدا اے"
آج تو آپ ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی سرکاری سکولز اساتذہ کو 70 ہزار سے ایک لاکھ تنخواہ دینے کی بجائے وہی کام 15 ہزار دے کر میٹرک یا FA پاس ٹیچرز سے کروا کر بچت کر رہے ہیں مگر اس کے نتائج دس سال بعد آئیں گے تو پتا لگے گا
چھوٹے چھوٹے لائک
چھوٹے چھوٹے شیئر
مگر ہزاروں ہاتھ مل جائیں
تو دیوار ہل جاتی ہے
بس ایک مطالبہ:
بجٹ میں تنخواہ اضافہ
مہنگائی کے تناسب سے ہو
گھر کا خرچہ بڑھا
بل بڑھے
چیزیں مہنگی ہوئیں
تنخواہ؟
وہی پرانی
شیئر کرو — ہر استاد تک
ہر سرکاری ملازم تک
ہر گھر تک
#بجٹ_2027
جو سرکاری سکول کے استاد غریب بچوں کو ایسے نکھار کر ٹاپ پر پہنچاتے ان استادوں کو وزارت تعلیم پنجاب گروپ بنا کر ذلیل کروا رہی اور جو سرکاری سکول قوم کو ایسے لائق بچے دے رہے ان کو پکڑ کر ٹھیکیدار کو بیچ رہے تاکہ غیر تربیت یافتہ کم تنخواہ دار ٹیچرز غریب کے بچوں کا یہ دروازہ بھی بند کر دیں ؟
تعلیم غریب کے لئے سوشل اکنامک کلاس بدلنے کا واحد ذریعہ ہوتی اسے کیوں تباہ کر رہے ؟
خدا کے لئے سرکاری سکول کے بچوں کو بروقت کتابیں دیں
پنجاب میں سرکاری سکول بہت مسائل بتا رہے ایک مسلہ جو بہت ٹیچرز نے مجھے بتایا وہ نویں دسویں کے بچوں کی کتابوں کا مسلہ ہے حکومت نے پالیسی بنائی کہ 50 پرسنٹ کتابیں وہ دیں گے باقی پچھلے سال والی واپس لے کر دیں اصولی بات کی جائے یہ درست پالیسی کتابیں دوبارہ استعمال ہونی چاہیں مگر مسلہ یہ کہ استاد کہہ رہے سلیبس بدل چکا تو پہلے والی کتابیں کام نہی آ سکتی ہے
وقت پر کتابیں نہی ہوں گی بچے فیل ہوں گے تو مدعا ٹیچر پر آئے گا اور بری کارکردگی پر سکول بیچ دیں گے
کتابیں فوری طور پر ملنا چاہیے
آواز بلند کرو کیونکہ آپکی آواز میں اثر بھی یے طاقت بھی ہے
شئیر کرو تاکہ سب تک پیغام پہنچے
پہلے کہا:
"اساتذہ 15,000 میں بہتر نتائج۔۔۔۔۔"
پھر سوشل میڈیا نے آواز اٹھائی
پھر کہنا پڑا:
"اساتذہ میرے ماتھے کا جھومر ہیں"
یہ طاقت ہے — آپ کی، ہماری، سب کی
اب وہی طاقت بجٹ 2026-27 پر لگاؤ
جہاں 15000 تنخواہ والے اساتذہ کی زیر نگرانی جدید نیوکلیئر ریسرچ سنٹر میں ایٹم بم کا خاکہ تیار کیا۔
اور سکول سے سیدھا چاغی پہنچ کر دھماکے کر دیے۔
سورس: بخاری و بصری چاپلوس اتھارٹی
UstadSays | علم : رہنمائی : ترقی
#UstadSays#PEF#دانش_سکول#سرکاری_اساتذہ#15000تنخواہ#چاپلوس_برگیڈ
چاپلوس برگیڈ PEF اور 15000 تنخواہ والے بیان کا دفاع کچھ یوں بھی کر سکتی ہے
پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ابتدائی تعلیم PEF سکولز سے حاصل کی۔
مڈل کے لیے دانش سکولز میں داخلہ لیا۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے نواز شریف سکول آف ایمینینس میں داخل ہوئے۔
@RanaSikandarH ایس ایس ایز کی ریگولیشن کا وعدہ بھی پورا کریں۔ کسی کو حق کو محروم رکھنا کہ اس سے باقیوں کو بھی ایڈجسٹ کرنا پڑے گا ۔ کہاں کی لاجک ہے۔ اور ون ٹیم پالیسی کے تحت سب کو ریگولر کریں۔ اب پیچھے تو گورنمنٹ جابز ہی ختم ہیں