جنگیں آخرکار ختم ہو جاتی ہیں…
لیڈر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیتے ہیں۔
مگر…
وہ ماں اپنے شہید بیٹے کی راہ دیکھتی رہتی ہے،
اور وہ بچے اپنے بچھڑے باپ کے انتظار میں بڑے ہو جاتے ہیں۔
وطن کس نے بیچا… یہ شاید کبھی صاف نہ ہو،
لیکن قیمت کس نے چکائی؟
یہ منظر ہر بار دل پر نقش ہو جاتا ہے۔