2019 میں جنرل اسمبلی سےاپنےخطاب میں میں نے بتایا کہ سفاک مودی سرکار نے بالاکوٹ بحران کو کیسےاپنی انتخابی فتح کیلئے استعمال کیا۔ اب اپنی سیاہ کاریوں کےحوالے سےمشہور بھارتی صحافی کی تازہ ترین خط و کتابت (کمیونیکیشن) سےمودی سرکار اور بھارتی میڈیا کےمابین ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب ہوا ہے۔
افسوس! پی ڈی ایم نےوباء میں اضافےکے دوران بہت سےپیسے، وقت اور محنت سے عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال کرسنگدلی کا مظاہرہ کیا اورثابت کردیاکہ انہیں شہریوں کی صحت وسلامتی کی رتی بھر بھی پرواہ نہیں۔ یہ سارےحربےمجھے این آر او کی فراہمی کیلئےبلیک میل کرکےاپنی چوری کی دولت بچانے کیلئے ہیں۔