کسی نے مجھ سے کہا کہ آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں،میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں ؟ کیونکہ گہرے تو دُکھ ہوتے ہیں جو دیکھائی نہیں دیت��،گہرے تو روح پر لگے زخم ہوتے ہیں جو کسی سے سلتے نہیں،گہری تو خاموشی ہوتی ہے جس کا چیختا شور کسی کو سنائی نہیں دیتا
عورت کِتنی خُوبصُورت ہے، یہ اس کی صورت طے نہیں کرتی، یہ مرد کی پسند اور خواہش طے کرتی ہے، میں نے گُلاب چہرہ عورتوں کو رُلتے اور عام شکل و صُورت والی کو راج کرتے دیکھا ہے.
تصور کر سکتے ہو،
وہ شخص جس سے تمہیں مُحبت ہے غائب ہو جائے اور تمہیں کبھی یہ پتا بھی نا چلے کے اُس کے ساتھ کیا ہوا!!
یہ تمہیں پاگل کر دینے کے لیے کافی ہے۔۔!!
میلان کنڈیرا