Chairman Imran Khan's prerecorded message for the working class of the country, urging every section of the society to join hands with him against this oppression and in his struggle for Haqeeqi Azaadi.
میں دلاور نہیں ہوں۔ میں دلیر ہوں۔ یہ تھی بڑھک جج صاحب کی۔
اور آج خان کی ضمانت کے وقت جج صاحب دلیر سے دلاور بن گئے اور چھٹی پر بھاگ گئے۔
پتہ چلا ہے پیٹ خراب ہے۔ لوز موشن ہیں۔ اللہ صحت دے اور دلاور سے دلیر بنائے۔
دلیر تو خان ہے جو تمام ظلم کے باوجود صبر سے کھڑا ہے۔
بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کی تازہ ترین رپورٹس کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ قانون پر رسوخ رکھنے والوں کیلئے قوم کی بیٹیوں کی عزت کوئی معنی نہیں رکھتی
پھر بھی قوم سے عزت کی توقع رکھتے ہیں؟
السلام علیکم
اس سال یکم رمضان (23 مارچ 2023) کو مجھے اغواء کیا گیا اور 8 دن کے لیے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا جس کی FIR اب تک تفشیش کے مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکی-
اسی طرح 9 مئی کی رات ہمارے گھر پر تین چھاپے مارے گئے اور میری غیر موجودگی پر میرے 73 سالہ بزرگ والد اور بڑے بھائی پروفیسرظہور مشوانی کو اغوا کر لیا گیا جس میں CTD کی وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد شامل تھے-
تیسرے دن میرے والد کو تو طبیعت ناسازی کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا لیکن اب پانچواں مہینہ شروع ہو گیا ہے میرے بھائی کا کوئی پتہ نہیں ہے-
پروفیسر ظہور مشوانی نے ہزاروں بچوں کو تعلیم دی ہے اور ان کا آج تک عملی یا احتجاجی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا.- ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں، بھابھی اور میرے والدین کو صرف اس لیے سزا دی جارہی ہے کیونکہ میں تحریک انصاف سے وابستہ ہوں- پچھلے 4 ماہ ہمارے خاندان نے سُولی پر لٹکے ہوئے گزارے ہیں- ہر لمحہ بچے اور والدین ظہور بھائی کی راہ تکتے رہتے ہیں-
ان حالات کو دیکھتے ہوئے اور اپنے خاندان کی مشکلات میں کمی کے لیے مجھے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا، پچھلے دو ماہ سوشل میڈیا کا بھی استعمال نہیں کیا اور اپنی سرزمین پاکستان بھی مجبوراً چھوڑ چکا ہوں- لیکن اس سب کے باوجود میرے بھائی کو نہیں چھوڑا جا رہا اور والدین سے صرف یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایک بیٹا حوالے کریں گے تو دوسرے کو چھوڑا جائے گا-
اس دوران عدلیہ کا کردار سب سے افسوسناک رہا اور میرے والد کی لاہور ہائی کورٹ میں کی گئی 4 پٹیشنز بار بار پولیس کے جھوٹے بیانات دیکھ کر ہی نمٹا دی گئیں اورمغوی کی ریکوری کا کوئی آرڈر نہیں دیا گیا-
ہائی کورٹ میں تمام اداروں کی مارچ سے لے کر اب تک بارہا جمع کروائی گئی رپورٹس کے مطابق میں یا میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی مقدمے میں نامزد یا مطلوب نہیں ہے اور نہ ہی وہ بھائی کی کسٹڈی تسلیم کرتے ہیں-
9 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے قانون کے مطابق ٹرائل کی تو ہر شخص نے تائید کی،
لیکن اس کے علاوہ ہزاروں سیاسی کارکنان اور ان کے خاندانوں کو جسمانی و ذہنی تشدد، جانی و مالی نقصان اور غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنانے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں بنتا۔
ہمارا خاندان ایک قانون پسند خاندان ہے جس نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے اور برسوں سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مٹی سے وفاداری کی ہے اور شاید یہی ہمارا جرم ہے، جس کی سزا ہمارے خاندان کا ہر فرد بھگت رہ ہے-
عمران خان ریاست کی تحویل میں ہے۔ پہلے بھی ان پر حملے سے پہلے انہی ٹاؤٹس سے اسی طرز پر بیانیے بنوائے گئے تھے۔ اب دوبارہ خونی لبرلز اس شخص کے خلاف منافرت پھیلا رہے ہیں جس نے دنیا کے سامنے حرمتِ رسول (ص) کی بات کی۔ جس کی کوششوں سے دنیا نے اسلاموفوبیا کو تسلیم کیا۔ اپنے ٹاؤٹس بٹھا کر کوئ بھی بیانیہ بنوالیں ان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار صرف اور صرف ریاست ہوگی۔
پہلے بھی کہہ چکا ہوں، عمران خان آپ کے اور عوام کے مابین آخری پردہ ہے انفرادی اناؤں، بیرونی مفادات اور چوروں کی خوشنودی کے لیے اس پردے کو چاک مت کرو نقصان صرف اس سرزمین کا ہوگا جس کے دم سے ہم اور ہم سے ذیادہ تم معتبر ہو ورنہ ان سرحدوں سے باہر اپنی حیثیت سے تو تم واقف ہی ہو۔
چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کو شرمسار کرنے کا سلسلہ تھمنے میں ہی نہیں آ رہا۔ پہلے ساٸفر کے حوالے سے سابق آرمی چیف اور امریکی سفیر پر الزامات کے بعد اب عالمی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کرنا نا صرف ملک کی بدنامی اور رسواٸی کا سبب ہے بلکہ ملکی نظام انصاف پر بھی عدم اطمینان کا اظہار ہے۔ اس کیس میں شاتم رسول ملعون رشدی کے وکیل جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کرنے نے بھی ان کے مذہبی ڈھونگ کے پول کو کھول دیا ہے۔
کتنے تعجب کی بات ہے کہ اپنی نمائندگی کرنے کے لیے عمران خان نے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا۔ یہی عمران خان کا دوہرا چہرہ ہے۔ پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل۔
سلمان رشدی دنیا بھر کےمسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے اور اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟
منافقت کی بھی حد ہوتی ہے!
لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے‘ عدلیہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کے لیے واضح موقف اپنائے، عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔