پی ٹی آئی لانگ مارچ کا 3 روزہ شیڈول جاری
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق لانگ مارچ آج 9 اکتوبر کو پشاور سے چارسدہ روانہ ہوگا، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔
10 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں مارچ مردان پہنچے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو صوابی روانگی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق صوابی میں رات قیام کے بعد لانگ مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
11 اکتوبر کو ہر کوئی صوابی کا رخ کرے ، سہیل آفریدی کا لانگ مارچ 11 اکتوبر کو صوابی پہنچ جائے گا،
پورا پاکستان صوابی میں جمع ہوگا اور پھر صوابی سے 2 ملین سے زیادہ عوام اسلام آباد کی جانب رخ کرے گی
حکومت پی ٹی آئی مزاکرات ڈیڈلاک شرائط دیکھ کر ایک مختلف صورتحال سامنے آتی ہے
حکومت لانگ مارچ ختم کرکے مزکرات شروع کرنے کا کہہ رہی ہے
پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا کہہ رہی ہے
آپ سمجھیں آج 4 اگست ہے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا تھا ۔۔۔ تب سے پیچھے آپ چلے جائیں جولائی ، جون ، مئی ، اپریل پی ٹی آئی جیل ملاقاتوں کا حکومت کو کہتی رہی حکومت نا مزاکرات نا ملاقاتیں کرانے کا مانی نا پیپلز پارٹی نے نا گورنر کے پی نے کہا مزکرات ان سے کر لیں یا ملاقات کرا دیں ۔۔۔ مطلب لانگ مارچ نہیں بھی تھا تو حکومت عمران خان تک رسائی ذاتی معالج فیملی ملاقاتیں نہیں کرا رہی تھی اب کہتے ہیں لانگ مارچ ختم کریں مزکرات کرتے ہیں
اس لیے صورتحال عجیب معلوم ہوتی ہے
پہلی خبر
5 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روزانہ 3 ڈالر بھی نہیں کما پاتے
دوسری خبر
اسلام آباد میں افسروں کا سوئمنگ پول گرم رکھنے کے لیے الیکٹرک واٹر بوائلر کا ٹینڈر جاری
گھر کو باہر سے فوج، ایجنسیوں نے بند کر کے بجلی کاٹ دی ہے۔
میں 9 نمبر کے بالکل سامنے ہوں۔
عاصم منیر تمہارا خوف دیکھ کر، تم جس ڈگر پر چل پڑے ہو، تم کچھ دن کے مہمان ہو۔
فورسز، ایجنسیاں میری بیٹی کے گھر کے باہر موجود ہیں۔ پوری آبادی کو تم نے پریشان کیا ہوا ہے۔ لوگوں کا کیا قصور ہے؟
میرے داماد، بیرسٹر شاہزیب ہاشمی، کو انہوں نے پاکستان ٹاؤن کی مسجد میں جانے اور نماز پڑھنے سے روک دیا ہے۔ جتھوں کی صورت میں آئی ایس آئی اور فورسز موجود ہیں۔ میرے داماد شاہد بہار کے کمرے کے باہر بیٹھے ہیں۔ جو دیواریں، جو گھر یہ گرا کر گئے ہیں، ان کے اوپر یہ دندناتے پھر رہے ہیں، جیسے کوئی بڑی چیز فتح کر لی ہے۔
میرے رشتہ دار مخدوم شاہد ہاشمی جو شہر میں رہتے ہیں ان کو فیض ٹاؤن سے اٹھا لیا ہے۔
دوسروں کو انتشاری کہنا بند کرو، تم خود انتشاری ٹولہ ہو۔
ابھی میری بیٹی اور داماد کے گھر جو کہ 9 نمبر چونگی کے ساتھ ہے وہاں پر پولیس کی ڈنڈہ بردار نفری اور پریزن وین موجود ہے۔ ابھی آئی ایس آئی اور لیڈی پولیس بھی پہنچ گئی ہے۔
مخدوم رشید، پورے شہر میں ISI دندناتی پھر رہی ہے۔ میرے رشتے دار جو مخدوم شہباز شاہ جو، بستر مرگ پر ہیں انہیں اٹھا لیا ہے۔ میرے ملازموں کو انکے گھروں سے اٹھا لیا ہے، میرے خاندان کے بچوں تک کو اٹھا لیا ہے! تمہارا زور صرف کمزور پر چلتا ہے؟
میرا جو کر سکتے ہو کر لو! میں تو نکلوں گا!
میں 9 نمبر چونگی کے ساتھ ہی ہوں، جب یہاں سے نکلوں گا، میری بیٹی آمنہ ہاشمی میری گاڑی چلائے گی۔ میں کسی اور کو نہیں کہتا۔ مجھے یا اُسے گرفتار کریں، مجھے پروا نہیں۔
میں تو پوری رات مخدوم رشید میں نہیں تھا۔ لیکن ہماری نمبر ون ایجنسی کی عقلِ کُل کو داد دیں۔ ISI نے پورے شہر کو ہراساں کیا ہے۔ میرے اور میرے رشتہ داروں کے گھروں کے دروازے توڑے ہیں۔ چھتوں پر چڑھے ہیں۔ اسی دانش کے ساتھ یہ ملک چلا رہے ہیں!
میری نہ سہیل آفریدی سے کبھی ملاقات ہوئی، نہ کوئی بات چیت، مگر جس دلیری سے وہ اس مارچ کو آگے لے کر چل رہا ہے، یہ واقعی قابلِ دید ہے۔ میرے اسی میدان میں 60، 65 سال گزر گئے ہیں۔ سہیل جس دانشمندی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس نے واقعی اسٹیبلشمنٹ کو پریشان کر دیا ہے۔
شاباش سہیل آفریدی!
@SohailAfridiISF
Imran Khan must be proud of his tiger