چاہ لیتے ہیں یا مکمل ہی کنارہ کرتے ہیں
اپنے حصے کا کوئی کام تو سارا کرتے ہیں۔
لباسِ ارزاں میں ملبوس تھے تو کنارہ کرتے ہیں، منصبِ اقدس پر مسلّط دیکھ کر اشارہ کرتےہیں بڑی حیرت ہوئی اُنکا بدلہ بدلہ سا انداز دیکھ کر محفِل میں بھی ذکر جب وہ ہمارا کرتے ہیں
#اردو_زبان#اردو_شاعری#اردو
غم دل سنانے کو جی چاہتا ہے
تمھیں آزمانے کو جی چاہتا ہے
سنا ہے کے جب سے بہت دور ہو تم
بہت دور جانے کو جی چاہتا ہے
انہیں ہم سے کوئی شکایت نہیں ہے
یونہی روٹھ جانے کو جی چاہتا ہے
دعا ہے یہ، ہم سے وہ سوبار روٹھیں
ہمارا منانے کو جی چاہتا ہے
#اردو_زبان#قومی_زبان#اردو_شاعری#poet
@UrduVirsa اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی
آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
ورنہ اب تلک یوں تھا خواہشوں کی بارش میں
یا تو ٹوٹ کر رویا یا غزل سرائی کی
ہو چکا تھا مجھے جب اختلاف اپنے سے
تو نے کس گھڑی ظالم میری ہمنوائی کی
#قومی_زبان#اردو_شاعری#اردو#اردوـزبان#غزل#poetrycommunity